بہار میں سیاسی زلزلہ کے وہ تین گھنٹے
بہار میں جو سیاسی بھکمپ آیا وہ کسی ہندی فلم سے کم نہیں تھا۔محض تین گھنٹے میں بہار کا سیاسی پس منظر بدل گیا۔ نتیش کمار بہار کے وزیر اعلی کے عہدے سے استعفیٰ دینے گئے اور پھر یہ خبر بدھوار کو ساڑھے چھ بجے کے آس پاس آنی شروع ہوگئی تھی۔ جنتادل یونائیٹڈ کی اسمبلی پارٹی کے نیتاؤں کے ساتھ میٹنگ کے بعد نتیش کمار میڈیا سے بات کرتے دکھائی دئے لیکن اس سے پہلے انہوں نے سیدھا راج بھون کا رخ کیا۔ قیاس آرائیوں کا دور لمبا نہیں چل پایا کیونکہ محض آدھے گھنٹے کے اندر میڈیا کو نتیش نے جانکاری دی کے میں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ نتیش کمار نے اپنے استعفے کے اعلان میں لالو پرساد یادو کو نشانے پر لیا۔ انہوں نے کہا دھن سمپتی غلط طریقے سے اکھٹی کرنے کا کوئی مطلب نہیں۔ کفن میں کوئی جیب نہیں ہوتی ہے، کوئی لیکر نہیں جاتا۔ ظاہر ہے لالو یادو پر جس طرح سے کرپشن کے معاملہ چل رہے ہیں، آمدنی سے زیادہ املاک بنانے کا الزام لگتے رہے ہیں ، اسے نتیش نے زور دار طریقے سے جنتا کے سامنے رکھا۔ نتیش کمار نے ان سب کے درمیان نریندر مودی سرکار کو حمایت کا معاملہ چاہے نوٹ بندی کا ہو ،چاہے صدارتی چناؤ ہو اس پر اپنی حکمت عملی کو بھی صحیح ...