کیا نشکانت دوبے کو چوتھی بار جیت ملے گی؟
بھارت میں ہو رہے لوک سبھا چناو¿ کے آخری مرحلے میں یکم جون یعنی آج جن سیٹوں پر امیدواروں کی قسمت طے ہوگی ان میں جھارکھنڈ کی گوڈا سیٹ بھی شامل ہے ۔سنتھال پرگنا کی اس سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے نیتا نشکانت دوبے جیت کی ہیٹ ٹرک لگا چکے ہیں ۔بی جے پی نے انہیں چوتھی مرتبہ پھر سے ٹکٹ دیا ہے ۔ان کا مقابلہ اسی سیٹ پر چار بار چناو¿ ہار چکے انڈیا الائنس کے کانگریس امیدوار پردیپ یادو سے ہے ۔ان کے درمیان سیدھی ٹکر ہے انہیں جھارکھنڈ مکتی مورچہ ،راشٹریہ جنتا دل ،مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی جیسی پارٹیوں کی حمایت حاصل ہے ۔وہ اس سیٹ سے ایک بار ایم پی رہ چکے ہیں ۔جھارکھنڈ میں بھی وزیر رہ چکے ہیں ۔آزاد امیدوار ابھیشیک آنند جھا اسے تکونہ مقابلہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔لیکن وہ اپنی اس کوشش میں کتنے کامیاب ہوں گے یہ بہت حد تک دیوگھر پنڈہ سماج کے ووٹروں پر منحصر کرتا ہے جو گوڈا میں تقریباً بیس لاکھ ووٹر ہیں ۔لوک سبھا حلقہ میں کل چھ اسمبلی سیٹیں ہیں ۔دیو گھر اور گوڈا مادھوپور،کوڈ ،چاہر مہا گاما اور جرمنڈی آتے ہیں ۔ان میں سے چار پر انڈیا الائنس کاقبضہ ہے ۔پچھلے اسمبلی چناو¿ میں صرف دو سیٹوں پر بی جے پی کامیاب ...