’آپ‘ لیڈر اروندکیجریوال کھڑے کٹہرے میں!
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اروند کیجریوال نے دہلی کی سیاست میں ایک نئی امیدجگائی ہے۔ ان کی مسلمان والی باتیں ،دعوے جنتا کو کافی متاثر کررہے ہیں۔ دیکھا جائے تو اتنے کم وقت میں ’آپ‘ پارٹی کو کھڑا کرنا اور دہلی میں بھاجپا۔ کانگریس کے سامنے اپنی موجودگی اور چیلنج دینا آسان کام نہیں تھا لیکن اروند کیجریوال کبھی کبھی ایسی باتیں کر جاتے ہیں اور بیان دیتے ہیں جن پرہنسی بھی آتی ہے اور ان کادہلی کا وزیر اعلی بننے کی خواہش ہے۔ مثال کے طور پر وہ دعوی کررہے ہیں ان کی پارٹی نہ صرف چناؤ جیت رہی ہے بلکہ وہ دہلی کے اگلے وزیر اعلی ہوں گے۔ انہوں نے تو سرکار بننے پر دہلی اسمبلی کا اجلاس بھی بلانا طے کرلیا ہے۔لیکن خواب دیکھنا اور اسے حقیقت میں بدلنا اتنا آسان نہیں ہوتا۔ سیاست میں بہت صبرو تحمل چاہئے جو کیجریوال میں کم دکھائی پڑتا ہے۔ اپنی پارٹی کے لئے پیسہ اکٹھاکرنے اور دھماکیدار پبلسٹی سے لیکر تھوک بھاؤ میں ووٹ حاصل کرنے کے نسخوں کی آزمائش شروع کردی ہے اور کئی ایسے کام پچھلے دنوں میں انہوں نے کئے ہیں جن سے ان کی پارٹی کو امیدلگ رہی ہے۔لیکن جنتا میں تھوڑی بے چینی ضرور پیدا ہورہی ہے۔ مثال کے طور پر بریلی م...