اشاعتیں

جون 13, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ایک ووٹ سے اسرائیلی پی ایم بنے نفتالی!

اسرائیل میں آخر کار بارہ سال بعد نیتن یاھو دور کا خاتمہ ہوگیا اسرائیل کی پارلیمنٹ نے نسیٹ نے نیتن یاھو کے قریبی رہے 49بینیٹ نفتالی کو ملک کا پی ایم چنا اور انہوں نے اتوار کو ہی عہدے کاحلف لیا پارلیمنٹ میں اپنے پہلے ایڈریس میں انہوں نے کہا کہ دیش ایک نئی سمت میں بڑھ رہا ہے اسرائیل کے شہری ہماری طرف دیکھ رہے ہیں ان کی امیدوں پر کھرا اترنا ہماری ذمہ داری ہے بنجامن نیتن یاھو کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ اس میں دو رائے نہیں ہے کہ انہوں نے دیش کیلئے بہت سی قربانیاں دی ہیں نیفتالی نے نئی اتحادی سرکار بنائی ہے اس میں پہلی بار عرب مسلم پارٹی (رام)بھی شامل ہے پارلیمنٹ میں اکثریت کیلئے اعتماد کی تحریک کے دوران نفتالی کے حق میں ساٹھ ووٹ جبکہ مخالفت میں 59ووٹ پڑے یعنی اتحادی سرکار اور اپوزیشن کے درمیان صرف ایک سیٹ کا فرق ہے اس سرکار میں دو پی ایم بنیں گے اس سرکار کی میعاد ستمبر 2023تک رہے گی۔ نفتالی کے بعد موجودہ سرکار میں وزیر خارجہ لیپیڈ کو وزیر اعظم کا عہدہ سونپ دیں گے وہ نومبر 2025تک اس عہدے پر فائز رہیں گے اسرائیل میں دوسال میں چار بار چناو¿ ہوئے کوئی پارٹی اکثریت نہیں حاصل کر پائی اگر کسی مسئ...

تیسری لہر کیلئے آپ خود ذمہ دار ہونگے !

دہلی کے شہریوں نے دیکھا کہ سیکینڈ لہر کتنی خطرناک تھی اپنے آس پاس کے کئی لوگوں کو کھو دیا ہے اس وقت لوگ سہمے ہوئے تھے لیکن اب جب کورونا کے کیس کم ہوئے ہیں تو لوگوں نے پھر سے لا پرواہی برتنی شروع کر دی ہے بازاروں میں مال کے اندر بے فکر ہوکر نہ تو سماجی دوری بنانے کی تعمیل کر رہے ہیں نا ہی ماسک پہن رہے ہیں اگر وہ کوویڈ پروٹوکال کی تعمیل کریں گے تبھی تیسری لہر نہیں آئے گی لیکن اگر ان کا یہی رویہ رہا تو یہ تیسری لہر ان کی لاپرواہی کی وجہ سے آئے گی جو کئی گنا زیادہ خطرناک ہوگی یہ بات آر ایم ایل اسپتال کے ڈین ڈاکٹر راجیو سود کہتے ہیں کہ دہلی میں تقریباً سب کچھ کھول دیا گیا ہے لوگ خوب باہر آ جا رہے ہیں اور کہیں تو لو گ ماسک بھی صحیح ڈھنگ سے نہیں پہن رہے ہیں اور کچھ لوگ ایسے ہیں ماسک پہن ہی نہیں رہے ہیں اور سماجی دوری بھی دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے ایسے میں لوگ خود ہی تیسری لہر کو دعوت دے رہے ہیں ان کو سمجھنا چاہئے کہ اگلی لہر آئی تو ان کی زندگی کیلئے زیادہ خطرناک ہوگی اور پھرسے سب کے روزگار بند ہو جائیں گے اس میں سرکار یا کسی دوسرے کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا لوگوں کو چاہئے جب بھی باہر نکلیں...

ٹوٹر بنام بھارت سرکار کی جنگ !

ٹوٹر بنام بھارت سرکار کی جنگ اس سال جنوری کی آخر میں شروع ہوئیں یوم جمہوریت کے دن دہلی میں کسانوں کی ٹریکٹر ریلی تشدد میں بدل گئی اس دوران ٹوٹر پر مبینہ طور پر کئی فیک نیوز اور بڑھیکلے مواد شیئر کئے جاتے رہے 31جنوری کو حکومت نے ٹوٹر سے کچھ اکاو¿نٹس کے خلاف کاروائی کرنے کو کہا ۔ ٹوٹر نے 257اکاو¿نٹس کو سسپینڈ کر دیا لیکن کچھ دیر بعد ہی اظہار رائے کی آزادی کے نام پر ان ہینڈلس کو بحال کر دیا اس سے سرکار اور ٹوٹر میں چھن گئی ۔ نئے انفارمیشن ٹیکنالوجی قواعد کو لیکر ٹوٹر نے کہا کہ اس میں کچھ ایسے پہلو ہیں جو اظہار رائے کی آزادی میں رکاوٹ ڈالتے ہیں اس کا کہنا تھا کہ بھارت کی طئیں وہ پوری طرح سے پابند رہا ہے اور اپنے پلیٹ فارم پر اس سلسلے میں پبلک بحث کی سہولت بھی لے رہا ہے ایسے کچھ واقعات ہوئے ہیں جس سے ٹکراو¿ اور بڑھا ہے ۔ ٹوٹر نے لداخ کے کچھ حصے کو غلطی سے چین کے نقشے میں دکھا دیا غلطی درست کرنے میں ٹوٹر نے کئی دنوں کا وقت لے لیا ماحولیات رضا کار گریٹا تھن برگ کے ٹول کٹ کا معاملہ سامنے آگیا کورونا وائرس کےB.1.6ویرینٹ کو انڈین ویرینٹ لکھنے والی پوسٹ کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی قواعدکو لیک...

گوگل کو مات دیتے ہریدوار کے پنڈوکے بہی کھاتے!

اتراکھنڈ کی کمبھ نگری اور ہریدوار کی دنیا بھر میں مشہور ہرکی پوڑی کے پاس گھاٹ پرانے بنے گھروں میں پنڈوں کے بنی الماریوں میں کرینے سے رکھے گئے سینکڑوں برس پرانے بہی کھاتوںمیں درج نسلی اور اطلاعات انقلاب کے جدید ٹول گوگل کو ہی مات دیتے ہیں ۔ ہریدوار کے باشندے تقریباًدوہزار پنڈوں کے پاس کئی پیڈیوں سے اپنے میزبانوں کے نسلی دستاویز موجود ہیں اپنے متوفی رشتے داروں کریا کرم پر جانے والے لوگ یہاں آتے ہیں اور اپنے پروہتوں کے بہی میں اپنے پروجوں کے ساتھ اپنا نام بھی درج کروا لیتے ہیں یہ روایت تب سے چلی آرہی ہے جب سے کاغذ وجود میںآئے اس سے پہلے دھوج پتر پر نسل اس زمانے کی پرانی خط و کتابت ہونے کا ذکر ہے ہوا اب نابودہوگئی ہے یہاں کے مشہور پروہت پنڈت کوشل سکھولہ کے مطابق یہاں کے پنڈے ہریدوار کے ہی بنیادے باشندے بتاتے ہیں کاغذ کے پہلے ان کے پروج پنڈوں کو اپنے لاکھوں مہمانوں کے نام اور نسل و علاقے تک زبانی یاد رکھتے تھے جنہیں وہ اپنے بعد اپنی آنے والی پیڈی کو بتا دیتے تھے ۔ یہاں کے پنڈوں میں گاو¿ں ضلع اور ریاستوں کی بنیاد پر جانشین بنتے ہیں کسی بھی پنڈے کے پاس جانے پر وہ ممکنہ جانکاری دے دیتے ہیں کہ...

لوگوں کی جان بچانے کیلئے سپریم کورٹ کی تعریف !

کیرل کی پانچویں جماعت کی طالبہ لیڈوبنا جوزف نے چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا کو دل کو چھو لینے والا خط لکھا ہے اس میں طالبہ نے کورونا وبا کی دوسری لہر کے دوران سپریم کورٹ نے خود نوٹس لیتے ہوئے عام لوگوں کے علاج اور آکسیجن کی کمی کو لیکر دیئے گئے احکامات کو لیکر بڑی عدالت کی تعریف کی ہے ،ترچور کی سینٹرل اسکول کی طالبہ لیڈوینا نے خط کے ساتھ ساتھ ہاتھ سے بنائی گئی ایک ڈرائنگ تصویر بھیجی ہے اس میں چیف جسٹس کو عدالت نے اپنے بنچ پر بیٹھے دکھایا گیا ہے ۔ اس خط کا چیف جسٹس رمنا نے جواب بھی دیا ہے چیف جسٹس نے اپنے دستخط کے ساتھ آئین کی ایک کاپی طالبہ کو تحفے میں بھیجی ہے انہوں نے لکھا ہے کہ وہ اس بات سے بے حد متاثر ہیں طالبہ کہ خبروں اور واقعات پر گہری نظر ہے چیف جسٹس نے لکھا ہے مجھے یقین ہے کہ آپ بڑی ہوکر ایک ہوشیار بیدار اور ذمہ دار شہری بنیں گی اور ملک کی تعمیر میں اپنا اشتراک دیں گی غور طلب ہے کہ سپریم کورٹ کے دخل کے بعد آکسیجن سپلائی کو لیکر مرکز اور ریاست نے دلچسپی دکھائی ہے اور وقت سے اسپتالوں میں آکسیجن و کورونا کی دواو¿ں کی سپلائی کی ہے کورٹ نے کورونا سے نمٹنے کیلئے کئی احکامات جاری ک...

احتجاج کرنا آتنکی ساز ش نہیں ہے !

دہلی ہائی کورٹ نے نئی دہلی فساد معاملے میں تلخ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے اختلاف کو دبا نے کی چنتا میں سرکار کی نظر میں احتجاج کرنے کو آئینی حق اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کے بیچ کا فرق دھندلا ہوتا جا رہا ہے اگر یہ ذہنیت ایسی ہی بڑھتی رہی یہ جمہوریت کیلئے کالا دن ہوگا اور خطرناک ہوگا ۔ جسٹس سدھارتھ چندل وجسٹس انوپ کی بنچ نے غیر قانونی سرگرمی روک تھام ایکٹ (UAPA)گرفتار جے این کی طلبا نتاشہ نروال ، دیوانگنا ، کالتا اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم آصف اقبال کو ضمانت دے دی بنچ نے 113صفحات 83972صفحات کے اپنے تین فیصلوں میں کہا، دہلی فسادات کی سازش کے معاملے میں ملزمان پر یو اے پی اے کے تحت جرائم میں کوئی پہلی نظر معاملہ نہیں پایا گیا ہے ضمانت کے خلاف یو اے پی اے کی سخت دفاع 43d( 5)ان ملزمان پر یہ نافذ نہیں ہوتی ہے اس لئے وہ ضمانت پانے کے حق دار ہیں بنچ نے کہا پولس کی چارج سیٹ میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے جسے لگائے الزمات کے پیش نظر یو اے پی اے کی دفعہ 15پندرہ کی روشنی میں امکانی دہشت گرد ، دفعہ 17کے تحت آتنکی حرکت کیلئے پیسہ اکٹھا کرنے و دفعہ 18کے تحت آتنکی حرکت کرنے کی تیاری کی شکل می...

کشمیر میں بڑھیں گی آتنکی سرگرمیاں!

افغانستان سے امریکی فوجیوں کی واپسی کے ساتھ کشمیر میں آتنکی سرگرمیاں بڑھنے کا اندیشہ ہے سی این این نیوز کی رپورٹ کے مطابق ، جمہوریت کی حفاظت کیلئے بنی فاو¿نڈیشن ایف ڈی ڈی سے سینئر فیلو اور لانگ وار جنرل کے مدیر بل روشیو نے کہا کہ امریکی فوجیوں کے افغانستان چھوڑنے کے بعد کشمیر میں پاکستان اسپانسر دہشت گردی بڑھنے کا اندیشہ ہے پاکستان کا آتنک واد کو اسپانسر کرنا اس کی خارجہ پالیسی کا ایک حصہ ہے یہ پالیسی طالبان کے جہادی گروپوں کو حوصلہ افزائی کرتی ہے امریکہ کے ذریعے افغانستان میں 20سال کی جنگ سے خود کو الگ کرنے لینے کے بعد کشمیر میں لڑائی کے حالات اور خراب ہوسکتے ہیں حالانکہ امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے کہا کہ امریکہ صرف افغانستان سے اپنی فوجیوں کو واپس بلا رہا ہے دیش میں اپنی موجودگی ختم نہیں کرے لیکن اس کے باوجود پاکستانی خارجہ پالیسی سہہ پاکر یہ آتنکی گروپ افغانستان کا ساتھ دینے والے ملکوں کے خلاف اپنی سرگرمیاں بڑھا سکتے ہیں آتنک واد کو پناہ دینے کے ساتھ پاکستان نے آتنکیوں کیلئے بھی پیسہ اکٹھا ہوتا ہے یہ دعویٰ ہے پاکستان کے اپوزیشن پارٹی نیشنل پارٹی نے کہا کہ سرکار افغان طالبان ک...

کورونا اموات کا آڈٹ ہونا چاہئے !

کورونا انفیکشن اور اس سے ہونے والی اموات کو لیکر ریاستوں کی طرف سے روزانہ جاری اعداد و شمار پچھلے کچھ دنوں سے تنازعہ کا اشو بنے ہوئے ہیں کچھ ملکی و غیرملکی میڈیا نے اپنی سطح پرکرائی گئی اسٹڈی کی بنیاد پر بتایا گیا تھا کہ ریاستوں حکومتوں کی طرف سے جاری اموات کی تعداد اور اصل تعداد میں کافی فرق ہے بہار حکومت نے کورونا سے ہوئی موتوں کی تعداد جس طرح سے ٹھیک کیا اس سے یہ شبہہ ہوتا ہے کہیں اس طرح کی غلطیاں اور دوسرے ریاستوں میں تو نہیں ہوئیں بہار کے اعداد و شمار کو لیکر شروع سے ہی شبہہ جتا یا جا رہا تھا مگر وہاں کا ہیلتھ ڈپارٹمنٹ اپنے موقوف پر قائم تھا اسے لیکر پٹنہ ہائی کورٹ نے سرکار کو لتاڑ ا اور ضلع وار اصل تعداد اکٹھی کرنے کی ہدایت دی تب جا کر سرکار نے اس کیلئے ضلع وار کمیٹیاں بنائیں اور انہوں نے اسپتالوں اور دوسری جگہ ہوئے کورونا اموات کی اعداد و شمار اکٹھے کئے اس سے ظاہر ہے کہ سرکاری سطح پر کورونا سے ہوئی اموات کی تعداد صحیح نہیں بتائی گئی بھارت نے سنیچر کو اس خبر کی تردید کی جن خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کورونا اموات کی تعداد سرکاری اعداد و شمار سے پانچ سے سات گنا تک زیادہ ہے بھار...

پاسوان کی وراثت میں سنبھالنے میں ناکام رہے !

دیش کے بڑے دلت لیڈروں میں شمار رہے رام ولاس پاسوان کی دیش کی سیاست پر اتنی زبردست پکڑ تھی کی بہار کے سابق وزری اعلیٰ لالو پرساد یادو نے انہیں مذاقیہ لہذے میں ایک مرتبہ موسم سائنسداں تک کہہ ڈالا تھا لیکن رام ولاس پاسوان کی موت کے بعد ان کی پارٹی پر ان کے چھوٹے بھائی نے قبضہ جما لیا اور ان کی وراثت سنبھالنے میں بیٹے چراغ پاسوان کو اس سیاسی تبدیلی کی بھنک تک نہ لگی بہار میں پاسوان کے ووٹ بینک پر قبضے کی لڑائی میں چراغ پاسوان چارو کھانوں چت ہوگئے لوگ جن شکتی پارٹی میں پھوٹ کے تازہ واقعے نے پھر ایک بار یہ ثابت کر دیا ہے کہ سیاست کی دنیا میں بہت کچھ توقعات سے معاملہ کنٹرول ہوتا ہے لیکن اکثر اس وصول اور سروکار کا پردہ ٹانگ دیا جاتا ہے ذرائع کی مانیں تو ایک بڑے سیاسی پریوار میں پیدا ہونے کے باوجود چراغ کو ابتدائی دنوں میں دہلی کے اقتدار کے گلیاروں سے ممبئی کی یاترا نگری زیادہ راس آئی ان کی ایک فلم بھی آئی ملیں نہ ملیں ہم اس فلم میں کنگنا رنوت ان کی ہیروئن تھی بتاتے ہیں کہ سال بیس سو گیار ہ میں یہ فلم ریلیز ہوئی اس فلم کے پریمیئر میں دیش کی جانی مانی ہستیاں شامل ہوئی تھیں یہ فلم رام ولاس پاسوان...

ماسک ہے ضروری ہے لیکن صاف ہونا چاہئے !

ماسک ہی کورونا سے بچاو¿ میں اس وقت سب سے بڑا ہتھیار ہے لیکن صحیح طریقے سے ماسک کا استعمال نہ ہونے کی وجہ سے کئی طرح کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ رہا ہے ماہرین کے مطابق ماس کی صفائی اور اس کو بدلنے کو لیکر لوگوں میں بیداری کی کمی ہے بہت سے لوگ کافی وقت تک ایک ہی ماسک کا استعمال کرتے رہتے ہیں کرتے رہتے ہیں تو کچھ ماسک صاف نہیں کرتے دوارکا کے ڈاکٹر مکیش شرما کے مطابق ماسک پہننے سے زیادہ ضروری ہے صاف ماسک لگانا گندے ماسک آپ کو کورونا سے بچانے کے بجائے آپ کو کئی دیگر بیماریوں کو ضد میں لے جائے گا ان دنوں کافی لوگ ایسے ہیں جو ماسک کئی کئی دن تک استعمال کر رہے ہیں جس وجہ سے پریشانیاں بڑھ رہی ہیں ساتھ ہی ایک ہی ماسک بہت زیادہ وقت تک استعمال نہیں کرنا چاہئے کیونکہ اس سے گلے میں درد پیٹ سے متعلق بیماریاں اور گلے میں خراس جیسی دکتیں پیدا ہوسکتی ہیں ایک ماسک سانس کو باہر نکالتا ہے اور تازہ ہوا بھی آتی ہے لیکن ماسک کے کافی عرصے تک لگے رہنے سے اس کے اندر گرد کے ذرات بھر جات ہیں جس وجہ سے سانس لینے میں دقت ہوسکتی ہے بتایا جاتا ہے کہ ماسک پہننے سے کھانسی نہیں ہوتی لیکن گنداپہننے سے ہوتی ہے ماسک دھونے کیلئ...

حکومت ہند کے کچھ قدم جمہوری اصولوںکے منافی !

امریکہ کے ایک سینئر افسر نے ممبرا ن پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ بھارت مضبوط قانون سسٹم کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا جمہوریت بنا ہوا ہے لیکن اظہار رائے کی آزادی پر پابندیوں سمیت بھارت سرکار کے کچھ قدموں سے تشویشات پیدا ہو رہی ہیں جو اس کی جمہوری اقدار کی مسلسل منافی ہیں ۔ ساو¿تھ اور وسطی ایشیا کے نگراںاور معاون وزیر خارجہ ڈین تھامسن نے ایشیاو وسطی ایشیا پر ایوان کی خارجی امور کی ڈپٹی کمیٹی کو ہند مہاساگر خطے میں جمہوریت پر بحث کے دوران یہ رائے زنی کی تھامسن کا کہنا تھا بھارت مضبوط قانون و نظام اور آزاد عدلیہ کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے اور اس کی امریکہ کے ساتھ مضبوط اور بڑھتی حکمت عملی اور شراکت ہے حالانکہ بھارت سرکار کے کچھ اقدام نے تشویشات پیدا کر دی ہیں جو اس کے جمہوری اصولوں کے مسلسل منافی ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں اظہار رائے کی آزادی پر بڑھتی پابندیاں اور انسانی حقوق رضا کاروں اور صحافیوں کو روس میں حراست میں لیا جا رہا ہے انہوں نے کہا امریکہ یقینی طور پر ان مسئلوں پر بات چیت کر تا رہتا ہے بہر حال بھارت نے غیر ملکی حکومتوں اور انسانی حقوق گروپوں کی ان تنقیدوں کو مسترد کر دیا تھا...

شیشے کے گھر میں رہنے والے دوسروں پر پتھر نہیں پھینکتے !

ممبئی کے سابق پولس کمشنر پرمبیر سنگھ کی عرضی پر سپریم کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے یہ کہہ کر خارج کر دیا جن کے اپنے گھر شیشے ہوتے ہیں وہ دوسروں کے گھروں میں پتھر نہیں پھینکتے عرضی میں پرمبیر نے اپنے خلاف چل رہے معاملوں کی جانچ سی بی آئی کو سونپنے کی فریاد کی تھی جسٹس ہیمنت گپتا اور جسٹس وی سبرامنیم کی وکیشن بینچ نے کہا 30برس سے بھی زیادہ وقت تک سیوا کے بعد بھی کیا آپ کو ناراض پولس پر بھروسہ نہیں ہے کیا یہ بات بہت چونکانے والی نہیں ہے عدالت کے رخ کو دیکھ کر پرمبیر سنگھ نے بعد میں اپنی عرضی واپس لے لی پرمبیر سنگھ کو مارچ میں ممبئی پولس کمشنر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا ۔ ریلائنس گروپ کے چیئر مین مکیس انبانی کے سیکورٹی سے متلعق جانچ کے دوران پرمبیر سنگھ تنازعات میں رہے انہوں نے مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیش مکھ پر کرپشن کا الزام لگا کر دھماکا کر دیا تھا کہ انل دیش مکھ نے ممبئی کے بار اور ریستوراں سے ہر مہینے سو کروڑ روپئے کی وصولی کا کچھ پولس والوں کو ٹارگیٹ دیا تھا بقول پرمبیر سنگھ وزیر داخلہ کے کرپشن کے انکشاف کرنے کے سبب میں نشانہ بنایا جار ہا تھا اور پریشان کیا گیا اسی بنیاد پر انہوں ...

کیا 5جی سے پھیل رہا ہے کورونا ؟

5جی کو لیکر ان دنوں بہت سی باتیں کہی جا رہی ہیں جانیں5جی کیا ہے ؟یہ نئے زمانے کی فون ٹیکنالوجی ہے جس کے ذریعے کمیونیکیشن اور ڈیٹا ٹرانسفر تیزی سے ممکن ہوسکے گا اندازہ ہے کہ موجودہ 4جی سے بیس گنا زیادہ تیز ہوگا ۔ تکنیک کی دنیامیں اطلاعات کا تیزی سے تبادلہ وقت کی ضرورت بن چکا ہے ۔´5جی کے ساتھ ڈاٹا نیٹورک اسپیڈ 2.20جی بی فی سیکینڈ تک ہونے کی امید ہے اس کا اثر میڈیکل اور دیگر سیکٹر میں بھی دیکھنے کو ملے گا ان دنوں سوشل میڈیامیں کورونا سے بگڑتے حالات کیلئے 5جی ٹیکنالوجی کو ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے لیکن دیگر ملکوں میں ، جہاں 5جی کی شروعات ہوچکی ہے وہاں اس طرح کے کسی بھی معاملے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے ایسے میں بھارت میں یہ کورونا انفیکشن پھیلاو¿ کیلئے کیسے ذمہ دار ہوسکتا ہے ؟سیلولر آپریٹرس اسوشیشن آف انڈیا نے کہا کہ 5جی ٹیکنالوجی کے ہیلتھ پر برا اثر پڑنے کو لیکر تشویش جتائی جا رہی ہے وہ پوری طرح سے غلط ہے ابھی تک جو بھی ثبوت دستیاب ہیں ان سے پتہ چلتان ہے کی اگلی پیڈی کی ٹیکنالوجی پوری طرح محفوظ ہے اسوشیشن نے اس بات پر زور دیا کہ 5جی ٹیکنالوجی پاسا پلٹنے والی ہوگی اور اس سے معیشت اور صنعت کو ...

کوہن نے دی موساد کی خفیہ جانکاریاں !

دنیا کی اہم ترین خفیہ ایجنسیوں میں سب سے اوپر نام اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا آتا ہے موساد کی سرگرمیاں اتنی خفیہ ہوتی ہیں کی باقی دنیا کو پتہ نہیں لگ پاتا لیکن کبھی کبھی ان کے بارے میں پتہ چلتا ہے حال ہی میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے سابق چیف کوہن نے ایک اسرائیلی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ایران کے اندر موساد کی سرگرمیوں کے بارے میں کچھ معلومات فراہم کی ہیں جن کا کافی تذکرہ ہورہا ہے انٹرویو میں ایسا اشارہ دیا گیا کہ ایران کے زیر زمین نیوکلیائی مراکز پر ہوئے حملے کے پیچھے موساد کا ہی ہاتھ تھا اپنے اس انٹرویو میںکوہن نے کہا کہ ایران کے سائنسدانوں کو بھی وارننگ دی تھی کی اگر وہ نیوکلیائی پروگرام کا حصہ رہے تو انہیں بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے اس سال 11اپریل کو ایران کے علاقے نتانت میں بنے نیوکلیائی ریکٹر پر حملے کے بعد ایرانی حکام میں کہا تھا حملے میں ایران کے سب سے بڑے مرکز کی ہزاروں مشینیں یا تو خراب ہوگئی ہیں یا تو برباد ہوگئی ہیں لیکن تب اسرائیل کی سرکاری ریڈیو پر خفیہ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کا ایک آپریشن تھا نتانت نیوکلیائی مرکز ...

مکل رائے کی چار سال بعد گھر واپسی !

مکل رائے کی گھر واپسی مغربی بنگال جہاں ترنمول کانگریس کیلئے حوصلہ افزاہے وہیں یہ بھاجپا کیلئے جھٹکا ہے قریب چار سال پہلے بھاجپا میں گئے مکل رائے کے لڑکے سمیت ترنمول کانگریس میں واپسی یقینی تو تھی لیکن ان کے لوٹنے کے بعد اب ترنمول کانگریس میں ایسے بہت سے موقع پرست نیتاو¿ں کی واپسی کا امکان بڑھ گیا ہے جو پانچ سال تک اپوزیشن میں رہنے کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتے مغربی بنگال بھاجپا میں ایسے کئی لیڈر ہیں جنہوں نے چناو¿ سے پہلے ترنمول کانگریس کا ساتھ چھوڑا تھا مکل رائے کے بارے میں زیادہ تجزیہ کرنا مشکل نہیں ہے مرکز میں وزیر بنانے میں دیری و بھاجپا میں شبھندو ادھیکاری کے بڑھتے قد کے سبب مغربی بنگال کے بڑے نیتا میں پھر ترنمول میں چلے گئے ممتا کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی سے مکل کی ملاقات کی خبر ملنے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے مکل رائے سے ان کی علیل اہلیہ کہ طیبعت پوچھنے کے بارے میں ان سے بات کی تھی لیکن بھاجپا انہیں روکنے میں ناکام رہی دراصل شبھندو ادھیکاری کے بھاجپا میں شامل ہونے اور ممتا بنرجی کے خلاف امیدوار بننے سے ہی مکل رائے کی اہمیت کم ہونے لگی تھی چناو¿ میں ان کے کچھ حمایتوں کو ٹکٹ تو مل...

مہنگائی بڑھی تو تھالی میں کھانے کی مقدار گھٹی !

کورونا دورمیں ملک کی معیشت کو ہوئے نقصان نے ایک بار پھر مہنگائی آسمان پر پہونچادیا ہے غذائی اجناس کی بڑھتی قیمتوں کا اثر سیدھے لوگوںکے کھانے کی تھالی پر پڑا کا اس کا اثر خاص طور پر درمیانی آمدنی والے ملکوں میں نظر آرہاہے ورلڈ بینک کے ذریعے 48دیشوں میں کرائے گئے ریپیڈ سروے سے یہ پتہ چلا ہے کی بڑی تعداد میں لوگوں کو کھانے کی مشکل کا سامنہ کر نا پڑ رہا ہے یا پھر کم کھانا مل رہا ہے اقوام متحدہ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کم کیلوری کا استعمال اور غذائیہ سے سمجھوتا اس کا صحت پر بڑا خطرہ ہے اس سے چھوٹے بچوں کی نشو نما پر زیادہ اثر پڑے گا ۔ مئی کے مہینے میں عالمی سطح پر غذائی چیزوں کے داموں میں زبردست اچھال آیا ہے اس مہینے میں کھانے پینتے کی چیزوں کی قیمتوں میں اتنی تیز ی سے اضافہ ہوا ہے جو پچھلے دھائی میں نہیں دیکھا گیا اب اپریل میں بھی یہ مہنگائی 39.7فیصد رہا ہے اس کی کئی وجہ بتائی جا رہی ہیں جن میں بڑھتی دیمانڈ اور پروڈیکشن میں دیری فصل میں رکاوٹ میں گڑ بڑاور سپلائی میں دشواریاں شامل ہیں عظیم پریم جی یونیورسٹی کے سینٹر فار سسٹینبل ڈیولپمینٹ کے رپورٹ کے مطابق اپریل 2020سے 2021کے درمیان ...

ترنمول ایم پی نصرت جہاں نے شوہر سے ناطہ توڑا!

بنگالی اداکارہ اور ترنمول کانگریس ایم پی نصرت جہاں نے اپنے شوہر نکل جین سے ناطہ توڑد یا ہے اس نے بدھوار کو کہا کہ ہماری شادی لیو ان ریلیشن جیسی تھی یہ ہندوستانی رسم ورواج سے نہیں ہوئی تھی ۔شادی ترکی کے قانون کے مطابق ہوئی تھی جو بھارت میں جائز نہیں ہے ۔اس لئے طلاق کا سوال ہی نہیں اٹھتا ؟نصرت کے شوہر نکھل کے ساتھ ان کی ان بن کی خبریں کافی عرصہ سے زیر بحث رہی ہیں حالانکہ انہوں نے کبھی اس کے بارے میں نہیں بتایاتھا ۔لیکن نکھل نے منگلوار کو شرعام طور پر قبول کیا تھا نصرت چھ مہینہ سے ان کے ساتھ نہیں رہ رہی ہے ساتھ ہی نصرت کا افیئر کسی دوسرے شخص کے ساتھ چل رہا تھا ۔وہ میرے ساتھ اور میں ان کے ساتھ نہیں رہنا چاہتا ۔اس کے بعد نصرت نے بھی اس معاملے پر اپنی زبان کھول دی ۔اور کہا کہ یہ دو الگ مذاہب کے لوگوں کے درمیان شادی ہے اسے بھارت میں جائز و منظوری دینے کی ضرورت تھی لیکن ایسا نہیں ہوا میں نے اپنی نجی زندگی کو محدود رکھنے کے چلتے پہلے کبھی اس بات پر غور نہیں کیا ۔اسے بھارت میں جائز ثابت کرنے کیلئے اسپیشل میرج ایکٹ کے تحٹ رجسٹرڈ کیا جانا تھا ،جو کبھی نہیں ہوا ایسے میں طلاق کا سوال ہی نہیں اٹھتا ۔...

یہ ڈرگ گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے !

دہلی میں اب کاکٹیل اینٹی باڈیز ڈرگ یعنی مونو کلونل اینٹی باڈیز کا پازیٹیو اندر سے دکھائی دینا شروع ہوگیا ہے ۔ جہاں ایک طرف ایک کے بعد ایک اسپتال کوویڈ وبا کے خلاف اس دواکا استعمال شروع کر رہے ہیں وہیں اب اس کا پازیٹیو اثر دکھائی دینا شروع ہوگیا ہے پہلے میدنتا اسپتال میں بی ایل کے سپر اسپیشلٹی اسپتال میں دو مریض کی دوا کے بعد منفی پائے گئے وہیں اب گنگا رام اسپتال میں دوا کے استعمال کے بارہ گھنٹے بعد ہی دو مریضوں کو چھٹی مل گئی گنگا رام اسپتال میں میڈیشن ڈیپارٹمینٹ کی ڈاکٹر پوجا کھوسلہ نے بتایا کہ دو مریض مونوکلونل اینٹی باڈیز کا استعمال کیا جاتا ہے پہلا مریض ایک ہیلتھ کیئر ورکر ہے جس کی عمر چھتیس سال ہے اثرات سامنے آنے کا چھٹا دن تھا اسے ہائی گریڈ بخار، باڈی اور مثل پین شروع ہورہا تھا جب جان گئے تو اس کا ٹی ایس ٹی 2600تھا اس کے سٹی اسکین میں پایا گیا کہ لنگس میں بھی تبدیلی شروع ہوگئی ہے اسے یہ کاکٹیل دوا دی گئی اور دو ا دینے کے چھ گھنٹے کے بعد ہی اثر دکھائی دینا شروع ہوگیا اس کے ٹی ایل سی میں بہت بہتری ہوئی بخار ختم ہوگیا آکسیجن لیول میں بھی بہتری آئی اس کی ریکوری کو دیکھتے ہوئے اسے اسپ...