دہلی کو دہلانے کی بڑی سازش ناکام !
راجدھانی دہلی کی سرحد پر جاری کسان تحریک کے درمیان دہلی پولس کے اسپیشل سیل نے پیر کو پاکستانی خفیہ ایجسنی آئی ایس آئی ،دہشت گروپ ہسب المجاہدین اور خالستان کی بڑی سازش کا انکشاف کیا ہے پولس نے پیر کی صبح مشرقی دہلی کے رمیش پارک میں مونڈ بھیڑ کے بعد پانچ مشتبہ دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے ان میں سے دو پنجاب اور تین جموں کشمیر کے رہنے والے ہیں ۔ پنجابی باشندہ دونوں مشتبہ آئی ایس آئی اور خالستان گروپ کے اشارے پر دہلی میں آر ایس ایس کے لیڈروں کو مارنے آئے تھے جبکہ کشمیری ان دونوں کو نائیکو دہشت گردی کے ذریعے پیسہ دینے آئے تھے خالستان حمایتی مشتبہ ان افراد نے ہی شہری میڈل ونر بلوندر سنگھ سندھو کے قتل میں اہم رول اد ا کیا تھا اسپیشل سیل کے پولس ڈپٹی کمشنر پرمود سنگھ کشواہا نے بتایا کہ ٹیم کو خبر ملی تھی کی خالستانی سکھ بھکاری لال نے پنجاب سے مبینہ دہشت گرد و شارپ سوٹر دہلی بھیجے ہیں یہ کشمیری آتنکی شارپ سوٹروں کو پیسے کے لئے نقدی و ہیروئن سونپیں گے قریب 3716کروڑ روپئے کی ہیروئن بیچ کر پیسے کا دہشت گردانہ سرگرمیوں میں استعمال کیا جائے گا صبح قریب پونے سات بجے اسپیشل ٹیم نے ان مشتبہ افراد کو رکنے ...