جونیئر انجینئرسے 100کروڑ کا مالک کیسے بن گیا رامپال؟
ہندوستان کے آئین میں شہریوں کو کسی بھی مذہب اور عقیدت کو ماننے کی آزادی ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ عقیدت کے نام پر اس آئین کی دھجیاں اڑائی جائیں۔ خود کو سنت کہلوانے والے رامپال اوراس کے پیروکارو نے ہریانہ کے حصار میں واقع بروالا میں اپنے آشرم کے باہر جس طرح سے ہنگامہ مچوایا وہ ہندوستان کی تاریخ میں پہلے کبھی دیکھنے کو نہیں ملا۔ ساڑھے33 گھنٹے کی سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے بعدہریانہ پولیس جب ستلوک آشرم میں گھسی تو تلاشی کے دوران پولیس کومتنازعہ خواتین کا سامان بیت الخلاء میں خفیہ کیمرے اور نشیلی ادویا اور بے ہوشی کی حالت میں پہنچانے والی گیس اور فحاشی کتابیں بھاری تعداد میں برآمد ہوئیں۔ بدھوار کو آشرم سے باہر آنے والی عورتوں نے بھی چونکانے والی بہت سی باتیں بتائیں۔ ان کے مطابق رامپال کے پرائیویٹ کمانڈو انہیں یرغمال بنا کر ان سے بدفعلی کیا کرتے تھے اور ایسی جگہ رکھتے تھے کہ کسی آواز باہر نہیں پہنچ سکتی تھی۔ آشرم سے باہر آئی ایک عورت نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر اور بچے کے ساتھ یہاں آئی تھی اور پچھلے7 دنوں سے وہ آشرم میں ہی موجود تھی اس نے کہا کچھ دنوں سے اس سے بدفعلی کی جارہی تھی۔ پ...