اترپردیش میں ضمنی چناؤ سے ملے گی 2017 کے فائنل کی جھلک
اترپردیش کے تین اسمبلی حلقوں میں دیوبند ، بیکاپور اور مظفر نگر کے ضمنی چناؤ کو 2017ء کی آخری لڑائی مانا جارہا ہے۔ ضمنی چناؤ میں جے ڈی یو کے پہلی بار راشٹریہ لوک دل کے امیدواروں کی حمایت کرنے سے جنگ دلچسپ ہوگئی ہے۔ ساتھ ہی بسپا کے میدان میں نہ ہونے سے بھی سیاسی تجزیوں نے پلٹی مار لی ہے۔ تینوں اسمبلی سیٹوں کیلئے پولنگ 13 فروری کو یعنی آج ہونی ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ادارے دارالعلوم دیوبند میں پولرائزیشن کے سہارے سیاسی پارٹیاں جیت کی راہ تلاش رہی ہیں۔ یہاں بسپا ، آر ایل ڈی کی غیر موجودگی سے مقابلہ دلچسپ ہوگیا ہے۔ فیض آباد کی بیکاپور اسمبلی سیٹ سے بھی بسپا کے نہ ہونے کے سبب تجزیئے بدل گئے ہیں۔ یہاں لڑائی سیدھے طور پر سپا اور آر ایل ڈی کے درمیان ہے۔ مظفر نگر اسمبلی سیٹ پر بھاجپا ۔ سپا اور آر ایل ڈی اور کانگریس میں مقابلہ ہے۔ یہاں بھاجپا نے بہو بیٹیوں کی عزت کا اشو اٹھایا ہے تو سپا ترقی کے وعدے کو ہوا دے رہی ہے جبکہ آر ایل ڈی نے پچھڑا کارڈ کھیلا ہے۔مظفر نگر اور سہارنپور میں دنگوں کے بعد سے دیوبند حساس مانا جارہا ہے۔ بھاجپا نے یہاں سے آر ایس ایس کے سابق پرچارک رامپال کنڈیل کو اپنا امید...