این آر سی :پورے دیش میں لاگو کرنے کا کوئی پلان نہیں
دیش میں کئی جگہوں پر شہریت ترمیم قانون اور این آر سی کو لے کر احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں این آر سی کے معاملے پر وزارت داخلہ کی جانب سے لوک سبھا میں این آر سی پر وضاحت کی گئی ہے ۔وزیر داخلہ امت شاہ نے سرکاری وضاحت پڑھتے ہوئے کہا کہ اسے ابھی تک دیش بھر میں لاگو کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے ۔شاہین باغ میں جاری دھرنے پر بیٹھی خواتین کے چہرے پر اس خبر کے بعد خوشی کی امید کی کرن نظر آئی ان خواتین کا کہنا ہے کہ ان کی لڑائی این آر سی ،سی اے اے اور این پی آر کو لے کر ہے ۔جب تک مرکزی حکومت ان تینوں کو واپس نہیں لیتی یا سی اے اے میں ترمیم کر سبھی مذہب کے لوگوں کو شامل نہیں کرتی ان کا مظاہرہ جاری رہے گا بہر حال مظاہرے کی جگہ تک جانے والی ہر گلی میں بھاری تعداد میں پولیس فورس اور آر اے ایف کے جوان تعینات ہیں ۔وزیر مملکت داخلہ نتیا آنند رائے نے لوک سبھا میں چندن سنگھ ،ناگیشور راﺅ کے سوالات کے تحریری جواب میں یہ جانکاری دی رائے نے کہا کہ ابھی تک این آر سی کو قومی سطح پر نافذ کرنے کا کوئی فیصلہ لیا ہی نہیں گیا دونوں ممبران نے سوال پوچھا تھا کہ کیا سرکار کہ پورے دیش میں این آر سی لانے کی کوئی اس...