اڈانی کی حمایت میں اترا آر ایس ایس !
مشکل میں پھنسے اڈانی گروپ کے بچاو¿ میں اب آر ایس ایس کے اخبار آرگنائزر نے ایک آرٹیکل میں کہا ہے کہ یہ حملہ بہت کچھ ویسا ہی ہے جیسے بھارت مخالف جارج سوریف بینک آف انگلیڈ اور بینک آف تھائی لینڈ پر دیا ہے اور انہیں برباد کردیاتھا۔ہنڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ کے بعد ہندوستانیوں کی ایک لابی نے اڈانی کے خلاف ایک منفی کہانی تیار کی اس لابی میں واچ نظریہ سے جوڑے دیش کے کچھ مشہور پروپیگنڈہ ویب سائٹس اور ایک بڑے لیفٹ لیڈ ر کی صحافی بیوی شامل ہے۔ آرگنائزر نے لکھا ہے کہ اڈانی گروپ پر یہ حملہ اصل میں ہنڈن برگ ریسر چ رپورٹ کے بعد 25جنوری کو شروع نہیں ہوا بلکہ آسٹریلیا سے 2016-17میںاس کی شروعات ہوئی ۔صرف گوتم اڈانی کو بدنام کرنے کیلئے آسٹریلیائی این جی او این ویب سائٹ شروع کی ۔ ماحولیاتی ہیتیشی مانے جانے والی این جی او باب براو¿ن فاو¿نڈیشن اڈانی واچ ڈاگ او آر جی نامی ویب سائٹ چلاتا ہے۔اور اس کی شروعات آسٹریلیا میں اڈانی کے کوئلہ کھدان پروجیکٹ کے خلاف ہوئی تھی۔لیکن یہ یہی تک نہیں محدود رہی اب وہ ویب سائٹ اڈانی سے دور دور تک جڑے کسی بھی کام یا پروجیکٹ کے بارے میں چھاپتی ہے۔اس این جی او کا واحد مقصد اڈانی...