اور اب شانتاکمار کا لیٹر بم
للت مودی معاملے اور ویاپم گھوٹالے پر اپوزیشن کے زبردست حملوں سے مقابلہ آرا مودی حکومت کی مشکلیں انہی کی پارٹی بھاجپا کے سینئر ایم پی نے اور بڑھا دی ہیں۔اسے بھاجپا میں پھوٹ کا پہلا بلبلا مانا جاسکتا ہے۔ 80 سالہ شانتا کمار نے پارٹی صدر امت شاہ کو خط لکھ کر ویاپم جیسے کرپشن کے معاملوں سے نمٹنے کیلئے پارٹی میں لوکپال کی مانگ کی ہے۔ انہوں نے دو ٹوک کہا کہ اس طرح کے معاملوں سے ہم سب کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ ہماچل پردیش سے بھاجپا کے بزرگ لیڈر نے کچھ ریاستوں پر الزام لگاتے ہوئے راجستھان کی وزیر اعلی وسندھرا راجے و للت مودی تنازعہ اور مہاراشٹر کی وزیر اعلی پنکجا منڈے پر لگے کرپشن کے الزامات کی طرف اشارہ کیا۔ ہماچل کے سابق وزیر اعلی نے ایک پالیسی کمیٹی کو لوکپال کی طرح کام کرنا چاہئے تاکہ وہ سرکار میں لیڈروں کے برتاؤ پر نظر رکھے۔ خط میں لکھے ہر ایک لفظ کو واجب قراردیتے ہوئے شانتا کمار نے کہا کہ ان کی پارٹی نے قابل فخر کارنامے انجام دئے ہیں۔ چناؤ میں بھاری کامیابی کے بعد ایک سال تک کامیابی سے سرکار چلی لیکن اب کچھ جگہوں پر داغ لگنے لگے ہیں۔ شانتا کمار نے اپنی پارٹی کے اس خط پر ناراضگی کے باوج...