مہاراشٹر میں ایکناتھ شندے سرکار کا مستقبل ؟
ایکناتھ شندے کی قیادت میں شیو سینا میں پچھلے سال ہوئی پھوٹ اور 16ممبران اسمبلی کی اہلیت پر سپریم کورٹ کی آئینی بنچ کے آنے والے فیصلوں کو لیکر قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے ۔ بڑی عدالت کے امکانی فیصلے میں مہاراشٹر کی سیاست میں ایک اور زلزلہ آنے یا آنے کے بارے میں بحث چھڑی ہوئی ہے۔ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ اپوزیشن لیڈر اجیت پوار سرکار بچانے کیلئے کیا اس کی حمایت کریںگے؟ بحث وزیر اعلیٰ بدلنے اور دل بدل پھر شروع ہونے کو لیکر بھی چل رہی ہے۔ ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیو سینا کے لیڈ ر سنجے راو¿ت نے پچھلے دنوں پیش گوئی والے انداز میں کہا کہ یہ سرکار ٹکنے والی نہیں ہے اور اس کا ڈیتھ وارنٹ جاری ہو چکا ہے اب صرف ایک بات طے ہونی ہے کہ اس پرکون دستخط کرتا ہے ۔ اس سے کچھ دن پہلے سجنے واو¿ت نے کہا تھا کہ دل بدل کا دوسرا سیزن پھر شروع ہونے والا ہے ۔ حالاںکہ ایسی پیش گوئی صرف سنجے راو¿ت کی ہی نہیں کئی اور لیڈر بھی ایسا کہہ رہے ہیں۔ ایسے میں سوال اٹھتا ہے کہ سرکار کے کمزور ہونے دعوے کیوں کئے جارہے ہیں؟ اس کے پیچھے دو وجہ بتائی جا رہی ہیں۔ پہلی وجہ موجودہ سرکار کے سامنے موجود قانونی اڑچنیں ہیں اور دوسری...