اشاعتیں

جولائی 17, 2016 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ترکی میں ناکام بغاوت کی سنگین فال آؤٹ

ترکی میں ہوئے بغاوت کی کوششوں کو ناکام کرنے کے بعد صدر تاپ ایردوگین نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دیا ہے. بغاوت کو کچلنے کے لئے انتہائی سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں. قومی سلامتی مغرب] ارشد کی پانچ گھنٹے چلی میٹنگ کے بعد اپنی کابینہ کے سامنے ایردوگین نے ٹی وی پر تین ماہ کی ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی کا اعلان جمہوریت کے خلاف ہوئی سازش کی جڑوں کو صاف کرنے کے لئے کی گئی ہے. صدر نے مغربی ممالک کے اس الزام کو غلط بتایا جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بغاوت کو کچلنے کے لئے زیادہ سے زیادہ سخت قدم اٹھا رہے ہیں. ایردوگین کی طرف سے اٹھائے گئے بعض اقدامات واقعی ہی چونکانے والے ہیں. اکیلے استنبول یونیورسٹی سے 95 اساتذہ کو ہٹا دیا گیا ہے. فوج کے تقریبا سوا سو جرنیلوں کو گرفتار کیا گیا ہے. ترکی حکومت کے مطابق آٹھ ہزار پولیس افسران کو بغاوت کی کوشش میں مبینہ طور پر شامل ہونے کے شبہ میں معطل کیا گیا ہے. اس کے علاوہ فوج اور انصاف کے نظام سے منسلک قریب 6000 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے. ان میں فوج کے جنرل رینک تک کے اہلکار شامل ہیں. ریپ طیب روگین نے بغاوت کرنے والے وا?سرو کو سرکاری تنصیبات سے ...

سڑکوں پر غیر محفوظ اور خطرناک بنتا سفر

بھارت سڑکوں کے نیٹ ورک اور فاصلے کے معاملے میں دنیا کے سب سے بڑے نیٹ ورکس والے ممالک میں سے ایک ہے. لیکن تفصیل کے بر?س سفر کو محفوظ بنانے کے معاملے میں انت? ہی لاپرواہی دکھائی دیتی ہے. یہی وجہ ہے کہ سڑک حادثوں میں بھارت دنیا بھر میں اول ہے. سوال ہے کہ پھر سڑکوں کے ایسے توسیع کا کیا مطلب، جب اتنی زیادہ حادثات ہوتی ہیں اور لوگ مارے جاتے ہیں. اگر ہم دارالحکومت دہلی کی بات کریں تو ملک میں 50 لاکھ سے زیادہ آبادی والے شہروں میں دارالحکومت دہلی کی سڑکیں سب سے زیادہ جان لیوا ہیں. 2015 میں دہلی میں 8084 سڑک حادثات ہوئیں جن میں 1622 افراد ہلاک ہوئے. یہ اعداد و شمار پورے ملک کے شہروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے. حادثات کی بڑی وجہ کاروباری گاڑیوں کی تیز رفتار ہے. مرنے والوں میں سب سے زیادہ تعداد راہگیروں اور وہیلر گاڑی مالکان ہے. ماہر مانتے ہیں کہ سڑک اور فٹ پاتھ کی ساخت کی واپسی کا بڑا سبب ہے. لیکن کہیں نہ کہیں ٹریفک قوانین کی سختی سے عمل نہ ہونا بھی ان بڑھتی ہوئی حادثات کی ایک وجہ ہے. لیکن اب مرکزی سڑک نقل و حمل اور ہائی وے وزیر نتن گڈکری نے سڑک نقل و حمل میں بہتری کے لئے جو ارادہ ظاہر کیا ہے...

راہل گاندھی معافی مانگیں یا مقدمے کا سامنا کریں

چناوی ماحول میں اکثر دیکھا ہے کہ لیڈرصاحبان کبھی کبھی ایسے بیان دے دیتے ہیں جن سے بچنا چاہئے۔ مثال کے طور پر مہاتما گاندھی کے قتل کیلئے راہل گاندھی کی جانب سے دیا گیا بیان ہے۔ کانگریس نائب صدر نے گزشتہ برس 6 مارچ کو مہاراشٹر کے شہر ٹھانے میں ایک چناوی ریلی میں کہہ دیا تھا کہ آر ایس ایس کے لوگوں نے گاندھی جی کا قتل کرایا تھا۔اس بیان پر مہاراشٹر کے بھونڈی کی مجسٹریٹ عدالت میں آر ایس ایس کے لیڈر راجیش کمٹے نے مقدمہ درج کرایا تھا۔ مجرمانہ ہتک عزت کیس کے خارج کرنے کی مانگ کو لیکر راہل گاندھی گزشتہ سال مئی میں سپریم کورٹ پہنچے تھے۔ عدالت نے اس سے پہلے بھی راہل گاندھی کو یہ معاملہ بند کرنے کیلئے معزرت کرنے کی صلاح دی تھی، لیکن انہوں نے یہ صلاح ماننے سے انکارکرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مقدمہ لڑیں گے۔ اس متنازعہ بیان پر سپریم کورٹ نے منگل کے روز راہل گاندھی سے کہا کہ وہ اپنے بیان کے لئے معافی مانگیں یا مقدمہ جاری رکھنے کے لئے تیار رہیں۔ عدالت عظمیٰ نے راہل گاندھی پر مجموعی طور پر الزام لگانے کیلئے کھنچائی کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جسٹس دیپک مشرا کی سربراہی والی بنچ نے راہ...

10 سال پرانی ڈیزل گاڑیوں پر روک

نیشنل گرین ٹریبونل (ایم جی ٹی ) نے پیر کو دہلی میں ڈیزل سے چلنے والی 10 سال پرانی گاڑیوں پر فوری عمل سے پابندی لگانے کا حکم صادر کردیا ہے۔ جسٹس سوتنترکمارکی سربراہی والی بنچ نے وردمان کوشک بنام حکومت ہند کے ہوائی پالوشن کنٹرول سے متعلق اہم معاملے میں داخل ہوئی کئی دیگر عرضیوں کا نپٹارا کرتے ہوئے یہ حکم دے دیا ہے۔ بنچ نے کہا کہ نیشنل پرمٹ والے 10 سال سے زیادہ پرانے ٹرکوں کو بھی دہلی میں داخلہ نہیں ملنا چاہئے۔ وہیں دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک عرضی جس میں کل 56 ٹرکوں کے لئے راحت مانگی گئی تھی،بنچ نے کہا 12 کو چھوڑ کر سبھی 10 سال سے زیادہ پرانی گاڑیاں ہیں،ان سبھی کو ہٹانا ہوگا۔ اس کے علاوہ پریشر ہارن کے بے روک ٹوک استعمال کو ایئر پالوشن کی ایک بڑی وجہ مانتے ہوئے این جی ٹی نے قومی راجدھانی میں اس کے استعمال پر روک لگادی ہے۔ این جی ٹی کے چیئرمین جسٹس سوتنترکمار کی رہنمائی والی بنچ نے کہا کہ پریشر ہارنر کا استعمال کرنے والی گاڑیوں اور سائلنسر کے بغیر اسکوٹر وغیرہ کو چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی بنچ نے روڈ ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ وزارت کو اس معاملے میں نوٹس بھی جاری کیا...

نوجوت سنگھ سدھو کا بھاجپا کو زبردست جھٹکا

اپنی بے رخی اور منمانی سے بھاجپاکو وقتاً فوقتاً پریشان کرتے رہے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے اس بار بڑا جھٹکا دیا ہے۔ محض تین مہینے پہلے نامزد ہوکر راجیہ سبھا پہنچے سدھو نے پنجاب چناؤ سے عین پہلے لیڈرشپ کو اندھیرے میں رکھتے ہوئے راجیہ سبھا سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پیر کو وہ صبح 10.20 پر ہی راجیہ سبھا چیئرمین کے کمرے میں گئے تھے۔ ساڑھے دس بجے سیاسی پارٹیوں کی میٹنگ سے پہلے ہی انہوں نے چیئرمین اور نائب صدر حامد انصاری کو اپنا استعفیٰ دے دیا ، جو منظور بھی ہوگیا۔ اس سے پہلے سدھو کی بیوی پنجاب میں پارلیمانی سکریٹری کا ذمہ سنبھال رہی ڈاکٹر نوجوت کور نے یکم اپریل کو فیس بک پر بھاجپا چھوڑنے کے بارے میں تبصرے سے ماحول کو گرمادیاتھا حالانکہ تب وہ محض اپریل فول ثابت ہوا۔ بحث گرم ہے کہ دونوں میاں بیوی عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے جارہے ہیں۔ امرتسر سے لوک سبھا کا ٹکٹ کاٹے جانے اور پنجاب میں اکالی دل سے اتحاد جاری رکھنے کے سبب عرصے سے ناراض چل رہے سدھوجوڑے نے یہ تسلیم کیا ہے کہ ان کی عاپ میں شامل ہونے کے بارے میں بات چیت چل رہی ہے۔ عاپ نے بھی استعفے کو ہمت افزاء قدم بتاتے ہوئے سدھو کو پارٹی میں شام...

پاکستان ون وومن آرمی: قندیل بلوچ

پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ کا چونکانے والا قتل اخباروں کی سرخیوں میں ہے۔ کرکٹ ،تنازعوں و سوشل میڈیا سے سرخیاں بٹورنے والی قندیل بلوچ کو اس کے اپنے بھائی وسیم نے گزشتہ جمعرات کو گلا دبا کر مار ڈالا تھا۔ عید پر وہ گھر ملتان آئی ہوئی تھی۔ قندیل نے کچھ دن پہلے ہی وزیر داخلہ کو خط لکھ کر اپنی جان کوخطرہ بتاتے ہوئے سکیورٹی دینے کی مانگ کی تھی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قندیل (26 سال) کے عریاں فوٹو اور ویڈیو سے بھائی خفا تھے۔ جس سوشل میڈیا نے قندیل کو شہرت دلائی، اس پر آخری بار اس نے لکھا کہ بین ویڈیو پر دنیا سے بہت اچھا رسپانس مل رہا ہے، حمایتیوں کو بلا شرط پیار کے لئے شکریہ۔ قندیل کا اصلی نام فوزیہ عظیم تھا۔قندیل نے 15 جولائی کو اپنا آخری فیس بک اسٹیٹس ڈالا تھا جس میں لکھا تھا کہ انہیں بھلے ہی کتنی بار بھی ہرانے کی کوشش کی جائے لیکن وہ ایک لڑاکے کی طرح جواب دیں گی۔ انہوں نے لکھا تھا کہ قندیل بلوچ ون وومن آرمی ہے۔ پہلی شادی سے اس کا بیٹا بھی ہے۔ قندیل بلوچ پڑھنا چاہتی تھی اس لئے اس نے اپنے شوہرسے طلاق لے لی تھی۔ ایک دوسرے ٹوئٹ میں لکھا ’’زندگی نے مجھے کم عمر میں ہی سبق سکھا دیا ہے۔میرا ایک لڑکی س...

شہید پیداہوں، لیکن میرے گھر میں نہیں پڑوسی کے گھر میں

شہید پیدا ہوں لیکن میرے گھر میں نہیں پڑوسی کے گھر میں۔ یہ کہاوت کشمیری علیحدگی پسندوں پر بالکل کھری اترتی ہے۔ کشمیر نوجوانوں کے من میں علیحدگی پسندوں کے گورے چہرے و رویئے کو لیکر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ ان کی حقیقت سمجھنے اور سمجھانے کی ضرورت ہے۔ عام کشمیری نوجوانوں کو جہاد کے راستے پر چلنے کے لئے اکسانے اور اسلام کے نام پر انہیں موت کے منہ میں دھکیلنے ،یہ حریت لیڈروں کے خود کے بچے کشمیر کی مار کاٹ سے دور ملک و بیرون ملک میں تعلیم یا پیسہ کما کر عیش و آرام کی زندگی گزار رہے ہیں۔ کشمیرمیں علیحدگی پسندی کا سب سے بڑا چہرہ سید علی شاہ گیلانی کو مانا جاتا ہے۔ گیلانی نے اپنے کیریئر کا آغاز جماعت اسلامی کشمیر سے کیا تھا۔ بعد میں خود کی پارٹی تحریک حریت بنا لی۔ گیلانی کا بڑا بیٹا نعیم اور بڑی بیٹی پاکستان کے راولپنڈی شہر میں رہتے ہیں۔ دونوں ہی پیشے سے ڈاکٹرہیں جبکہ چھوٹا بیٹا دہلی کے مالویہ نگر میں رہتا ہے جہاں پر گیلانی سردیوں میں تقریباً تین ماہ تک قیام فرماتے ہیں۔ گیلانی کا پوتا ایک ہندوستانی پرائیویٹ ایئر لائنس میں عملے کا ممبر ہے۔ چھوٹی بیٹی فرحت جدہ میں رہتی ہے۔ علیحدگی پسند نیتا دختران مل...

کیا شیلا یوپی میں کانگریس کی نیا پار لگا پائیں گی

تقریباً تین مہینے پہلے کانگریس کے نئے چناوی حکمت عملی ساز پرشانت کشور نے تجویز رکھی تھی کہ اترپردیش میں اگر کانگریس کو دوبارہ نئی زندگی دینی ہے تو اسمبلی چناؤ میں پارٹی کو کسی برہمن لیڈرکو اپنا چہرہ بنانا ہوگا۔ ان کی تجویز کے بعد غلام نبی آزاد کی سفارش پر عمل کرتے ہوئے سونیا گاندھی ، پرینکا اور راہل گاندھی نے شیلا دیکشت کو یوپی کا وزیراعلی کا چہرہ بنانے کی منظوری دے دی۔ آنے والے اسمبلی چناؤ کے لئے شیلا جی اب کانگریس کا چہرہ ہوں گی۔ یوپی کے اقتدار سے27 سال دور رہنے کے بعد کانگریس وہاں گدی پانے کو بیتاب ہے۔ یوپی کانگریس کے انچارج غلام نبی آزاد نے شیلا دیکشت کے نام کا اعلان کرتے ہوئے بتایاکہ وہ تجربہ کار اور محنتی خاتون ہیں۔ سی ایم کے طور پر شیلا دیکشت جی نے 15 سال دہلی میں ترقیاتی کام کئے جن سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ پھر شیلادیکشت کا یوپی سے بھی قریبی رشتہ ہے ، وہ کانگریس کے سینئر لیڈر اور وزیر رہے اوما شنکر دیکشت کے بیٹے کی اہلیہ ہیں۔ کانگریس نے ایک طرح سے شیلا دیکشت کو یوپی میں سی ایم ان ویٹنگ فیس پیش کردیا ہے اور اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔ نہرو۔ گاندھی خاندان کو چھوڑدیں تو یقینی ط...

ترکی میں تختہ پلٹ کی ناکام کوشش

یوروپ سے ایشیا تک پھیلے دیش ترکی کی راجدھانی انقرہ کی سڑکوں پر جمعہ کی شام اچانک فوج کے جوانوں کی بڑھتی موجودگی دیکھ لوگ حیران رہ گئے۔ لوگوں کو اس وقت تو سمجھ میں نہیں آیا کہ بھاری ٹینکوں کے ساتھ سڑکوں پر اترے یہ فوجی دیش کی موجودہ حکومت کا تختہ پلٹنے جارہے ہیں۔ فوج کے ایک گروپ نے تختہ پلٹ کی سازش رچی تھی۔ ٹینکوں، بکتربند گاڑیوں ،جنگی جہازوں کے سہارے راجدھانی انقرہ اور سب سے بڑے شہر استنبول میں جم کر حملہ کیا۔ پارلیمنٹ پر بھی بم برسائے گئے، ایئرپورٹ بند ہوگیا اور ساری بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ پورے دیش میں کھلبلی مچ گئی۔ صدر ایردواں اس وقت دیش سے باہر تھے، جیسے ہی انہیں تختہ پلٹنے کی اطلاع ملی انہوں نے ٹی وی، ٹوئٹر ، ایس ایم ایس کے ذریعے لوگوں سے اپیل کی کے جمہوریت اور امن کے لئے اٹھو اور سڑکوں پر اترو۔ ہزاروں لوگ گھروں سے نکل پڑے۔ ٹینکوں و بکتربند گاڑیوں کے آگے لیٹ گئے اور کھڑے ہوگئے۔ بغیر بندوقوں کے فوج سے ٹکرا گئے۔ عوام کا غصے بھرا رویہ دیکھ قریب پانچ گھنٹے بعد خونی جنگ رک گئی۔ باغیوں نے ہاتھ کھڑے کردئے۔ اس دوران کچھ ہی گھنٹوں میں 256 لوگوں کی موت ہوگئی۔ 1500 سے زیادہ ...

برطانیہ کی دوسری خاتون وزیراعظم ٹیریسا

ایسا اتفاق ہی ہوتا ہے کہ جب میعاد کے درمیان میں ایک وزیر اعظم اپنی کرسی چھوڑ دے اور دوسرے کو سونپ دے۔ اس طرح غیر معمولی حالات میں ٹیریسا نے برطانوی وزیر اعظم کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھال لی۔ بھکنگم پیلس کے انت پر میں ڈیوڈکیمرون جب وزیر اعظم کی حیثیت سے آئے اس کے ایک گھنٹے کے اندر ہی ٹیریسا ان کی جانشین بن کر وہاں سے باہر نکلیں۔ بیشک چہرہ اور نام نیا ہے مگر جن مسائل سے ڈیوڈ کیمرون پچھلے 6 سال سے دوچار رہے ان سے نئے وزیراعظم ٹیریسا کو بھی محاذ آرا ہونا پڑے گا۔ خاص طور پر مالی تنگی، کمزور اکثریت اور سب سے بڑا درد سر برگزیٹ۔ ٹیریسا اس عہدے پر آنے والی دوسری خاتون ہیں۔ ان سے پہلے مردِ آہن خاتون کی شکل میں مارگریٹ تھریچر دیش کی نمائندگی کر چکی ہیں لیکن جن حالات میں ٹیریسا کو دیش کی کمان ملی ہے وہ ایک کانٹوں کا تاج ہے۔ دلچسپ یہ ہے کہ کیبنٹ کی تشکیل کے ساتھ ہی ان کی تنقید بھی شروع ہوگئی ہے۔ سب سے زیادہ سوال بورس جانسن کو وزیر خارجہ بنانے کولیکر اٹھ رہے ہیں۔ جانسن برگزیٹ کے حق میں کمپین چلانے والے لیڈر رہے ہیں اور امریکی صدر براک اوبامہ سمیت کئی دیگر سربراہ مملکت کے خلاف دئے گئے ان کے بیان خاص...

اسلامی دہشت گردی کے مقابلہ کیلئے دنیا کو متحد ہونا پڑے گا

فرانس ایک بار پھر دہشت گردانہ حملہ کا شکار ہوا ہے۔ 8 مہینے کے اندر (14 نومبر 2015 ) پیرس میں ہوئے خوفناک حملہ کے بعد پھر ایسے حملوں کا شکار ہونا محض فرانس ہی نہیں پوری دنیا کے لئے تشویش کا باعث ہونا چاہئے۔ فرانس کیلئے 14 جولائی بیستیل پتن دوس یا قومی دوس ہے۔نیس شہرمیں بیستیل ڈے کے جشن کو نشانہ بنائے جانے سے پتہ چلتا ہے کہ آئی ایس کی آئیڈیالوجی سے رغبت اسلامی دہشت گرد حملے دنیا کے تمام ملکوں میں بڑھ رہے ہیں۔اندیشہ تھا کہ جیسے جیسے آئی ایس شام اور عراق میں کمزور ہوگا وہ اپنا اثر جتانے کے لئے دنیا بھر میں دہشت گردانہ حملوں کا سہارا لے گا۔ پچھلے ڈیڑھ برس میں فرانس میں جتنے حملے ہوئے اس کے بعد اسے زیادہ چوکس اور ہوشیار ہوناچاہئے تھا۔ پیرس حملے کے دوران بھی اس کی سکیورٹی میں چوک سامنے آئی تھی جو وہاں کی جانچ رپورٹ میں بھی قلمبند ہے۔ نیس حملہمیں بھی جس طرح دہشت گرد 100 کلو میٹر کی رفتار سے ٹرک چلاتا ہوا شہرمیں گھسا اسے روک کر چیک کرنے کی ضرورت تھی لیکن لگتا ہے ایسا نہیں ہوا۔ اپنی گرل فرینڈ کے پاس بیستیل ڈے کی آتشبازی کا لطف اٹھا رہے مارکو برسوتی کے مطابق رات11 بجے اچانک سفید رنگ کے ایک ٹرک ...

بالی ووڈ کے سلطان ’’سلمان‘‘ سے مچائی دھوم

تمام تنازعوں کے باوجود بالی ووڈ میں اداکار سلمان خان کا جلوہ برقرار ہے۔ عید پر سلمان خان کی فلم ’’سلطان‘‘ سے دھوم مچا دی ہے۔ میں نے یہ فلم دیکھی ہے اور مجھے یہ کہنے میں کوئی قباحت نہیں کہ سلمان نے بڑھیا فلم بنائی ہے۔ ظاہر سی بات ہے کہ فلم نے باکس آفس میں دھوم مچا رکھی ہے۔ پہلے ہفتے پراپنی فلم ’پریم رتن دھن پائیو‘ کے 129 کروڑ روپے کے کلکشن کے ریکارڈ کو سلمان خان کی ’’سلطان‘‘ سے پہلے چار دنوں میں ہی توڑدیا تھا لیکن پہلے ہفتے کے ریکارڈ کے معاملے میں سلطان نے 180 کروڑ کے کلکشن کے ساتھ اتنی بڑی لکیر کھینچ دی ہے جسے توڑنا کسی کے لئے آسان نہیں ہوگا۔ اب تک سب سے زیادہ کمائی (340 کروڑ) کرنے والی ’پی کے‘ کی بات کریں تو اس نے بھی پہلے ہفتے میں صرف95 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔ بہرحال سب سے تیزی سے 100 کروڑ اور 150 کروڑ روپے کی کمائی کرنے کے بعد ’سلطان‘ منگلوار کو سب تیزی سے 200 کروڑ کے کلب میں اینٹری کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ اس فلم نے سلمان کے فین کو خوش کردیا ہے۔ وہ جیسے ہی اسکرین پر آتے ہیں سنیما ہال میں سیٹیاں گھونجنے لگتی ہیں۔ علی عباس ظفر کی ہدایت میں بنی یش راج فلم کے بینر تلے اس فلم میں س...