مایاوتی نے بھتیجے آکاش کو کیوں ہٹایا ؟
بہوجن سماج وادی کی چیف مایاوتی نے منگلوار کی دیر رات اپنے بھتیجے اور پارٹی کے قومی کوآرڈینیٹر آکاش آنند کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا اعلان کرکے سب کو حیران کر دیا ہے ۔مایاوتی نے پوری طرح سنجیدگی حاصل کرنے تک انہیں اپنے جانشینی کی ذمہ داری سے بھی آزاد کر دیا ہے ۔دیش میں لوک سبھا چناو¿ کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی بہن جی کے اس اعلان نے پارٹی ورکروں ،سیاسی پارٹیوں اور تمام تجزیہ نگاروں کو حیرت میں ڈال دیا ہے ۔مایاوتی نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں لکھا خیال رہے کہ بی ایس پی ایک پارٹی کیساتھ ہی بابا صاحب امبیڈکر کے خود اعتمادی ،عزت اور سماجی تبدیلی کی تحریک ہے جس کے لئے ماننیہ شری کاشی رام جی و میں نے خود بھی اپنی پوری زندگی پارٹی کیلئے وقف کر دی ہے اور اسے رفتار دینے کے لئے نئی پیڑی کو بھی تیار کیا جارہا ہے ۔انہوں نے لکھا اسی سلسلے میں پارٹی نے دیگر لوگوں کو آگے بڑھانے کے ساتھ ہی شری آکاش آنند کو نیشنل کوآرڈینیٹر و اپنا جانشین اعلان کیا تھا لیکن پارٹی و تحریک کے وسیع مفاد میں مکمل پختگی یا سنجیدگی آنے تک ابھی انہیں ان دونوں اہم ذمہ داریوں سے الگ کیا جارہا ہے ۔جبکہ ان کے والد ...