دہشت گردی سے جڑنے کیلئے راغب کرتے ہیں مدارس
اترپردیش سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین سید وسیم رضوی نے وزیر اعظم کو ایک خط بھیجا ہے جس میں انہوں نے مدرسوں کو بند کرنے کی مانگ کی ہے۔ اس خط میں دیش بھر میں چل رہے مدرسوں کیلئے جنرل تعلیمی پالیسی بنائی جائے۔ کارپوریشن نے الزام لگایا ہے کہ ایسے اسلامی اسکولوں میں دی جارہی تعلیم طلباء کو دہشت گردی سے وابستہ کرنے کیلئے ترغیب دیتی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ مدرسے بچوں کو کٹر پسند بنا رہے ہیں جس سے وہ آتنک وادیوں کے آسان شکار بنتے جارہے ہیں۔ انہوں نے سوال پوچھا کہ کتنے مدارس نے انجینئر، ڈاکٹر و آئی اے ایس افسر تیار کئے ہیں؟ البتہ کچھ مدارس سے دہشت گرد ضرور پیدا ہوئے ہیں۔ یہ ہی نہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ زیادہ تر مدارس ذکات یعنی عطیہ کے پیسوں سے چل رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے یہ پیسہ دیش کے علاوہ بنگلہ دیش ، پاکستان جیسے ممالک سے آتا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ مدارس کی جگہ پر ایسے اسکول بنیں جو سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن یا آئی سی ایس ای سے الحاق ہوں۔ ایسے اسکول طلبا کے لئے اسلامی تعلیم کو ایک متبادل مضمون کی پیشکش کریں گے۔ بورڈ نے تجویز پیش کی ہے کہ سبھی مدرسہ بورڈ کو بھنگ کردیا جانا چاہئے۔ شیعہ...