میونسپل چناؤ سے ٹھیک پہلے ورکر کے قتل سے بھاجپا کوجھٹکا
Daily Pratap, India's Oldest Urdu Daily Published On 14 March 2012 انل نریندر دہلی میونسپل کارپوریشن چناؤ میں ووٹنگ کے کچھ دن پہلے بھاجپا کو ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ پہلے ہی سے اندرونی رسہ کشی کا شکار بھاجپا کی مشکلیں رکتی نظر نہیں آرہی ہیں۔ چناؤ مہم کے آخری دور میں ایم سی ڈی چناؤ تشدد آمیز بن گیا ہے۔منگل کی دیر رات لال باغ علاقے میں آزاد پور ریلوے پلیٹ فارم کے پاس جاری بھاجپا امیدوار کی چناؤ ریلی میں بھاجپا ورکر آپس میں ہی لڑ پڑے۔ اس میں بھاجپا ورکر جے پی یادو کو چاقو مار دیا گیا۔ جس سے اس کی ہسپتال میں موت ہوگئی۔ کرائم اینڈ ریلوے کے اڈیشنل پولیس ڈپٹی کمشنر بھیروسنگھ گرجر نے بتایا کے پرانی دہلی ریلوے تھانہ پولیس نے معاملہ درج کرکے بھاجپا امیدوار مادھو سنگھ اور اس کے ڈرائیور منوج عرف پنکی اور انل یادو کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے منوج کو ایک دن کے ریمانڈ میں لیا ہے جبکہ مادھو سنگھ اور انل کو جوڈیشیل حراست میں رکھا گیا ہے۔ وہیں پولیس نے دوسرے فریق کے خلاف مقدمہ درج کرملزم وریندر کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مادھو پرساد آزاد پور کے سنگم پارک وارڈ نمبر 71 سے بھاجپ...