چوکسی کو اینٹیگوا کی شہریت ملنے کاسوال ؟
دیش کے بینکوں کو بھاری بھرکم چونا لگانے والے اور انہیں ڈبانے والے مالی مجرم اتنی آسانی سے پہلے تو دیش سے بھاگ جاتے ہیں اور پھر دوسرے ملکوں میں پناہ لے لیتے ہیں اور کچھ تو وہاں کی شہریت لینے میں بھی کامیاب ہو جاتے ہیں یہ ہماری سمجھ سے تو باہر ہے ۔ایسے مالی جرائم پیشہ کے خلاف سرکار کے ذریعہ سخت کارروائی کے دعوی کی زمینی حقیقت سے دور لگتے ہیں ۔یہ سمجھنا مشکل ہے کہ عام طور سے ایسے بھگوڑوں پر لگام کسنے کے بیان اور کارروائی سطح پر اتنے قدم با اثر کیوں نہیں ہوتے اس کی تازہ مثال ہے پنجاپ نیشنل بینک سے قریب 14ہزار کروڑ روپئے لے کر چمپت ہوئے میہل چوکسی کا سرکار پچھلے کچھ وقت سے مسلسل دیش کا پیسہ لے کر بیرورنی ملک بھاگنے والوں کو نہ چھوڑنے کی بات کر رہی تھی تبھی خبر آئی مہیل چوکسی نے تکنیکی طور سے بھارت کی شہریت چھوڑ دی ہے اس نے اینٹگوا میں ہندوستانی پاسپورٹ سرینڈر کر دیا کہا جا رہا ہے کہ نیرو مودی کے ماما چوکسی نے حوالگی سے بچنے کے لئے ہندوستانی شہریت چھوڑی ہے ۔اس نے گویانا میں واقع انڈین ہائی کمیشن میں جا کر ہندوستانی شہریت چھوڑنے کا میسج دے دیا ہے ۔اور اپنا ہندوستانی پاسپورٹ جما کرا دیا میہل...