راہل گاندھی کا زندگی کا سب سے عمدہ بھاشن!
لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے پیر کے روز اپنی زندگی کا سب سے عمدہ بھاشن دیا انہوںنے اپنے تلخ تیور دکھاتے ہوئے بنا مشتعل حاضر جوابی سے سرکار اور وزیراعظم پر تلخ حملے کئے ۔سلسلے وار بولتے ہوئے تقریباً 1 گھنٹا 42 منٹ طویل تقریر میں انہوںنے مودی سرکار کو دھو ڈالا ۔انہوںنے کئی اہم ترین اشو اٹھائے سب سے پہلے ہم اس اشو کی بات کرتے ہیں جس پر وزیراعظم اور تمام بھاجپا نیتا تل ملا اٹھے ہیں اور کہہ رہے ہیں کے راہل گاندھی نے تمام ہندوﺅ کو ہنسک کہا ہے ۔جو برداشت نہیں کیا جا سکتا ۔بھاجپا کا آئی ٹی سیل اس کو اچھال رہا ہے اور ہندو مخالف مہم چلائے ہوئے ہے ۔دراصل راہل گاندھی نے کیا کہا تھا ؟ہمارے بڑے مہاپرشوں نے یہ سندیش دیا ڈرو مت ڈرائے مت شواجی کہتے ہیں ڈرو مت ڈراﺅ مت ترشول کو زمین میں گاڑھ دیتے ہیں دوسری طرف جو لوگ بی جے پی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اپنے آپ کو ہندو کہتے ہیں وہ24 گھنٹے ہنسا - ہنسا -ہنسا - نفرت - نفرت - نفرت- آپ ہندو ہو ہی نہیں ۔ہندو دھرم میں صاف لکھا ہے ،سچ کا ساتھ دینا چاہئے ۔راہل نے وزیراعظم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آگے کہا نریندر مودی اور آر ایس ایس پورا ہندو سماج نہیں ہے ۔...