اس مرتبہ برے پھنسے آسا رام باپو لڑکی سے بدفعلی کا الزام!
لوگوں کو مذہب اور مہذب معیار زندگی گزارنے کی تلقین کرنے والے 74 سالہ آسا رام باپو ویسے تو پچھلے کئی برسوں سے تنازعوں میں رہے ہیں لیکن اس مرتبہ ان پر ایسا الزام لگا ہے جس سے ان کے پھنسنے کاپورا امکان ہے۔ اس مرتبہ ان پر جودھپور میں انشٹھان کے بہانے ایک لڑکی سے بدفعلی کا معاملہ درج ہوا ہے۔ مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ میں واقع ان کے گوروکل کی ایک متاثرہ طالبہ نے دہلی کے کملا مارکیٹ تھانے میں آکر شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس نے زیرو ایف آئی آردرج کرمعاملہ جودھپور پولیس کو سونپ دیا ہے۔ قانوناً جس تھانہ علاقے میں واردات ہوئی ہے اسی میں معاملہ درج کیا جاتا ہے اور وہیں کا نوڈل افسر جانچ کرتا ہے لیکن کوئی متاثرہ لڑکی اگر شکایت لے کر کسی دوسرے تھانے میں جاتی ہے تو پولیس افسر کو اس کی بات سمجھ میں آئے تو معاملہ سنگین ہے تو بھلے ہی واردات کسی دیگر تھانے علاقے یا ضلع یا ریاست میں ہوئی ہو وہ اپنے تھانے میں ایک زیرو ایف آئی آردرج کرکے معاملہ متعلقہ تھانے کو بھیج دیتا ہے جس سے متعلقہ تھانہ پولیس کے ذریعے جانچ کی جاسکے۔ ایف آئی آر کی کاپی کے ساتھ متعلقہ تھانے میں بھیجی جاتی ہے۔ دہلی کے کملا مارکیٹ تھانے کے...