پل بھر میں خاک ہوگئی پیڑھیوں کی کمائی
ہریانہ میں جاٹ ریزرویشن تحریک کے دوران ہوئے بلوے اور آتشزنی سے ہوئے نقصان کی بھرپائی میں برسوں میں لگ جائے گے صوبے کے لوگوں نے بھائی چارہ ہی نہیں کھویا، روزی روٹی و انسانیت کھو ڈالی ۔ جس کاروبار کو کھڑا کرنے میں پیڑھیاں کھپ گئی وہ اس احتجاجی کے طوفان میں تنکے کی طرح تباہ ہوگیا۔ بچیں ہے تو بے بسی، لاچاری اور نفرت ۔ نفرت اور ان کے خلاف ہے جنہوں نے چمن کو اجاڑ دیا ہے غصہ ان پر ہی ہے جو ان کی بربادی کو تماش بین بن دیکھتے رہے ۔ سینکڑوں خاندانوں کی روزی روٹی کاسہارا چھین گیا ہے۔ کل تک جو مالک تھے آج وہ راکھ کے ڈھیر پر بیٹھے اپنی بے بسی کو کوس رہے ہیں۔ ہندوستانی ریلوے کے مطابق ایک درجن اسٹیشنوں کو جلا دیا گیا ہے۔ ٹرین کے تین انجن بری طرح سے احتجاجیوں نے تباہ کردیئے۔ کئی جگہ ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچایا گیا ہے کروڑوں کانقصان ہوگیا ہے۔ ایسی تحریک ہم نے کبھی نہیں دیکھی ہریانہ کے سونیا پت جند ریزرویشن تحریک کی آگ میں جل رہا تھا اسی دوران پیر کی صبح جی ٹی روڈ پر مکھل کے پاس کچھ عورتوں سے بدسلوکی کی گئیں۔ ایسے بھی خبر ہے کہ بدمعاشوں نے عورتوں سے بدفعلی بھی کی ہے کہاں جارہا ہے کہ بدمعاشوں نے گاڑیوں...