پاکستان کی آتنک وادیوں سے مدد، امریکہ نے کی تصدیق!
ہندوستان سے ہمیشہ سے ہی یہ خیال رہا ہے کہ پاکستان ان جہادی دہشت گرد تنظیموں سے ہر طرح سے مدد لے رہا ہے اور ایک طرح سے ان آتنکی تنظیموں کی مدد سے پاکستان میں بھارت کے خلاف ایک درپردہ جنگ چھڑی ہوئی ہے۔اب اس کی تصدیق امریکی ڈیفنس ہیڈ کوارٹر پنٹاگان نے کردی ہے۔ اس نے اپنی شش ماہی رپورٹ میں صاف طور پر لکھا ہے کہ پاکستان اپنے طاقتور پڑوسی کے خلاف آتنکی تنظیموں کا کھل کر سہارا لے رہا ہے۔ امریکی کانگریس نے پیش اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان یہ جانتا ہے کہ ہندوستانی فوج اس سے کہیں زیادہ طاقتور ہے اور وہ وقت آنے پر سیدھے اس کا مقابلہ نہیں کرسکتی اس لئے وہ آتنکیوں کی مدد کرتا ہے۔ پینٹاگان نے اپنی رپورٹ میں افغانستان کے حالات کے بارے میں غور و خوض کیا ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان اور بھارت میں حملے کو انجام دینے والے پاکستان کی سرزمیں سے مسلسل اپنا کام لے رہے ہیں۔ پاکستان اس کا استعمال افغانستان میں اس کے دبدبے میںآئی کمی کے خلاف اور ہندوستانی فوج کے مقابلے کیلئے کررہا ہے۔ 100 صفحات سے زیادہ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے آتنکیوں کے ساتھ میں یہ تعلقات پاکستان کے اس کھلے موقف کے برعکس ہے...