قصاب کے بعد پھر ایک زندہ آتنکی گرفت میں!
ممبئی بم دھماکوں کے گناہگار اجمل عامر قصاب کو دبوچنے کے 7 سال بعد جموں کے اودھمپور میں آتنکی نوید عثمان عرف قاسم خان کے زندہ پکڑے جانے سے بھارت کے ہاتھ پاکستان کو باہمی اور بین الاقوامی محاذ پر بے نقاب کرنے کا ایک برا ہتھیار مل گیا ہے یہ آتنک واد کو کرارا جواب ہے۔ پہلی بار ہے جب سکیورٹی فورس کے بجائے عام لوگوں نے ہی اس آتنکی کو زندہ پکڑ لیا۔ قصاب کے بعد یہ دوسرا موقعہ ہے جب سرحد پار سے آئے کسی آتنک وادی کو زندہ پکڑا گیا ہے۔ بدھوار کی صبح ساڑھے دس بجے جموں وکشمیر نیشنل ہائیوے پر دو آتنک وادیوں نے جی ایس ایف پر حملہ بول دیا، کچھ ہی دیر پہلے یہاں سے امرناتھ یاتریوں کا جتھہ گزرنے والا تھا۔ حملے میں دو جوان شہید ہوئے اور11 زخمی ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں محسن عرف نعمان نام کا آتنکوادی مارا گیا۔ اس نے پاس کے گاؤں کے پانچ لوگوںیرغمال بنا لیا تھا بعد میں انہی میں سے دو وکرم سنگھ اور اس کے سالے راکیش نے قابل تعریف ہمت دکھاتے ہوئے آتنک وادی کو پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔ وکرم سنگھ نے بتایا کہ میں جنگل میں گھوم رہا تھا تبھی دیکھا ایک آتنک وادی تین لوگوں کو یرغمال بنا کر لے جارہا ہے۔ اس ن...