شہزادہ محمد بن سلمان کا غیر رسمی دورہ ہند
سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ ہند ایسے وقت ہوا جب پورا دیش پلوامہ حملے کو لے کر غم میں ڈوبا ہوا تھا اتفاق سے شہزادہ پہلے پاکستان گئے تھے لیکن بھارت کے اعتراض کو دھیان میں رکھتے ہوئے وہ سیدھے پاکستان سے بھارت نہیں آئے بلکہ اپنے دیش جا کر وہاں سے آئے اس سے اتنا تو ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں بھارت کے جذبات کا خیا ل ہے دہلی میں اپنے بیان میں شہزادہ محمد نے سیدھے سیدھے پلوامہ حملے کی مذمت تو نہیں کی لیکن کہا کٹر پسندی اور دہشتگردی پربھارت اور سعودی عرب کی تشویشات یکساں ہیں ۔پرنس نے آتنک کے خلاف لڑائی میں ساتھ دینے کا وعدہ تو کیا لیکن پلوامہ حملے اور پاکستان کے بارے میں ایک لفظ نہیں بولا پلوامہ حملے کے بعد بھارت جبکہ پاکستان کو الگ تھلگ کرنے کی حکمت عملی پر کام کر رہا ہے اس میں اب تک فرانس امریکہ ،اسرائیل ،نیوزی لینڈ،جیسے دیش بھارت کا کھلا ساتھ دے چکے ہیں ۔در اصل امریکی دباﺅ کے باوجود بھارت کا ایران سے بڑھتی نزدیکی سعودی عرب کو راس نہیں آرہی ہے ۔لہذا بھارت اور سعودی عرب کے درمیان فوجی ساجھے داری کے دعوئے اور تجارتی امکانات کے باوجود کچھ حصاص ترین ڈپلومیٹک معاملوں پر بحالی اعتماد باق...