منموہن سنگھ جی اپنی خاموشی توڑیں اور دیش کو سچ بتائیں
کول بلاک الاٹمنٹ گھوٹالے میں دہلی میں واقع خصوصی عدالت نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو بطور ملزم سمن جاری کیا ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں منموہن سنگھ کے علاوہ صنعتکار کمارمنگلم برلا اور سابق کوئلہ سکریٹری پی سی پاریکھ کو بھی سمن جاری کرانہیں8 اپریل کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ یہ معاملہ2005ء میں برلا گروپ کی کمپنی ہنڈالکو کو اڑیسہ میں تالپیرا۔2 اور3 کول بلاک کے الاٹمنٹ کا ہے۔ ملزم کے طور پر سمن جاری کرنے سے ڈاکٹر منموہن سنگھ کی وہ ایماندار شبیہ کم و بیش خراب ہوتی نظر آرہی ہے جو یوپی اے سرکار کے عہد کے دوران ہوئے گھوٹالے کے درمیان ایک مثال کی طرح تھی۔وزیر اعظم کی کرسی سے رخصت لیتے ہوئے منموہن سنگھ نے یہ امید ظاہر کی تھی کہ تاریخ ان کے ساتھ انصاف کرے گی۔ لیکن عدالت کے اس سمن میں تو ان کے حال میں ہی انتشار پھیلا دیا ہے۔ کوئلہ گھوٹالے میں مجرمانہ سازش رچنے اور جن سیوک کے ذریعے جنتا کا بھروسہ توڑنے جیسے سنگین الزامات میں بدعنوانی مخالف قانون کے تحت منموہن سنگھ کا مجرم بنایا جانا ایک معمولی واقعہ نہیں ہے۔ اس سمن سے ڈاکٹر سنگھ حالانکہ فکر مند ہیں لیکن اسے وہ زندگی کا ایک سلسلہ مان کر شاید خ...