دیش سے بغاوت جیسی تھی نوٹ بندی ؟
کانگریس سمیت کچھ اپوزیشن پارٹیوں نے منگل کو ایک بار پھر سے نوٹ بندی پر سرکار کی گھیرا بندی کرتے ہوئے اسے سب سے بڑا گھوٹالہ قرار دیا ہے ۔تیس منٹ کا ایک ویڈیو جاری کر الزام لگایا کہ نوٹ بندی کے دوران وسیع پیمانے پر کمیشن لے کر نوٹ بدلے گئے اس کام میں بھاجپا کے نیتا بھی شامل تھے دعوی کیا گیا کہ نوٹ بندی کے بعد بھی چالیس فیصدی کمیشن کے بدلے نوٹ بدلے گئے اور اس گھوٹالے کے ذریعہ دیش کی عام جنتا کا پیسہ لوٹا گیا ۔جو دیش سے بغاوت ہے ۔اپوزیشن پارٹیوں نے ایک مشترکہ کانفرنس میں جو ویڈیو جاری کیا ہے اس میں یہ مبنیہ طور پر دکھایا گیا ہے نوٹ بندی کے بعد احمد آباد کے قریب بھاجپا کے ایک ورکر نے پانچ کروڑ روپئے کی مالیت کے چلن سے باہر ہو چکے نوٹ بدلے اور اس کے لئے چالیس فیصدی کمیشن لیا گیا ۔کانگریس لیڈر کپل سبل نے اس ویڈو کی ذمہ داری لینے کے علاوہ اس کی تصدیق کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو ایک نیوز پورٹل سے لوڈ کیا گیا ہے ۔ٹیپ میں بھاجپا کے احمدآباد دفتر میں کچھ لوگوں کو پانچ لاکھ روپئے کے پرانے نوٹوں کو چالیس فیصد کمیشن کے ساتھ بدلتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔نیوز کانفرنس میں کانگریس کے سئنیر لیڈ...