اقلیتوں کی نظر اندازی پر پی ایم کے اجلاس میں ہنگامہ
وزیراعظم منموہن سنگھ اور سونیا گاندھی کی موجودگی میں بدھوار کوحکومت کی ہائی پروفائل اقلیتی کانفرنس میں جم کر ہنگامہ ہوگیا جب ایک شخص نے کھڑے ہو کر حکومت پر اقلیتوں کو نظر انداز کرنے کے الزام لگایا اپنی تقریر میں جب وزیراعظم اقلیتوں کے 15نکاتی پروگرام کے تحت کئے گئے کاموں کو لے کراپنی سرکار کی پیٹھ تھپتھپا رہے تھے جب ہی ایک شخص نے اسکیموں کو زمین پر نہ اتارنے کا الزام جڑ دیا۔ وگیان بھون میں وقف ڈیولپمنٹ کارپوریشن پروگرام کے دوران تقریر کے پیچ میں مشرقی دہلی سے تعلق رکھنے والے شخص ڈاکٹر فہیم بیگ نے کہا کہ وزیراعظم صاحب آپ کی ایک بھی اسکیم حقیقی طور پر نافذ نہیں ہوئی ہے حالات یہ تھی کہ ایک طرف وزیراعظم اپنی تقریر فرما رہے تھے تو دوسری طرف یہ شخص یوپی اے سرکار کے دعوؤں کو چلا چلا کر جھوٹا قرار دے رہا تھا افراتفری کے درمیان سونیاگاندھی نے اس سے بات کرنی چاہی لیکن تب تک سیکورٹی عملہ اسے ہال کے باہر لے جاچکا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے اقلیتی امور کے وزیر رحمان خاں کو احتجاج ظاہر کررہے شخص کی شکایت سننے کی ہدایت دی وزیر موصوف نے ڈاکٹر فہیم بیگ سے بات کرنے کے بعد صفائی پیش کی انہوں نے بتایا کہ...