پاک صدر بنام عدالتیں لڑائی بڑھتی جارہی ہے
پاکستان میں سیاسی عدم استحکام بڑھتا جارہا ہے۔ پاکستانی عدلیہ آصف زرداری اور ان کی حکومت کے پیچھے ہاتھ دھوکر پڑ گئی ہے۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے استعفے کی سیاہی ابھی خشک نہیں ہوئی تھی کہ سپریم کورٹ نے نئے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے بھی سوال جواب شروع کردئے ہیں۔ صدر آصف علی زرداری کے خلاف کرپشن کے معاملے میں دیش کی سپریم کورٹ نے اشرف سے سیدھا سوال کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں جانکاری منگانے کے لئے سوئس حکام کو خط لکھیں گے یا نہیں؟ وزیر اعظم اشرف کو جواب دینے کیلئے دو ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔ سوئس حکام کو خط نہ لکھنے کے سبب سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کو توہین عدالت کا قصوروار ٹھہرایا گیا تھا اور بعد میں انہیں نا اہل قراردیا گیا اور انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ جسٹس نصیرالحق کی سربراہی والی تین نفری ججوں کی بنچ نے اپنے مختصر حکم میں کہا کہ اسے امید ہے کہ نئے وزیر اعظم عدالت کے حکم کی تعمیل کریں گے۔اگلی سماعت12 جولائی کو مقرر کی گئی ہے۔ پاکستان کے صدر کو براہ راست گھیرنے کے لئے لاہور ہائی کورٹ نے تو کھل کر کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے پاس 5 ستمبر تک کا وقت ہے۔ اس دوران صدارتی محل میں سی...