حصار کا زمینی چناؤ طے کرے گا ہریانہ کی آئندہ تصویر
Daily Pratap, India's Oldest Urdu Daily Published On 1st Octo ber 2011 انل نریندر حصار لوک سبھا حلقے میں نامزدگی کا کام پورا ہونے کے ساتھ ہی یہاں چناؤ سبھی متعلقہ پارٹیوں کے لئے عزت کا سوال بن گیا ہے۔ یہ ضمنی چناؤ حکمراں کانگریس، اپوزیشن پارٹی انڈین نیشنل لوک دل کے وقار اور اس علاقے میں گھرا دبدبہ رکھنے والی ہریانہ جن ہت کانگریس کے لئے کچھ حد تک اپنے وجود کی لڑائی بن گیا ہے۔ چناؤ مہم کے آغاز میں کانگریس امیدوار سابق مرکزی وزیر جے پرکاش کے پچھڑ جانے سے اب آگے کی چناؤ مہم کی کمان خود وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہڈا نے اپنے ہاتھ میں لے لی ہے اور انہوں نے یہ ذمہ داری اپنے رفیق خاص سابق مرکزی وزیر ونود شرما کو سونپ دی ہے۔ اس ضمنی چناؤ میں لڑائی دو جاٹوں کانگریس اور لوک دل کے امیدوار و سابق وزیر اعلی اوم پرکاش چوٹالہ کے ممبر اسمبلی بیٹے اجے چوٹالہ کے علاوہ سابق وزیر اعلی بھجن لال کے بیٹے کلدیپ بشنوئی کے درمیان ہے۔ کلدیپ بشنوئی کے حق میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس علاقے میں ان کے خاندان کا زبردست سیاسی دبدبہ ہے۔ ان کے والد نے یہاں سے 9 چناؤ جیتے۔ خود اپنے والد کے آبائی ا...