جہاں حادثہ ،وہ موساد کا گڑھ رہا ہے !
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے وزیر خارجہ سمیت 9 حکام کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں موت تہران کے لئے ایک زبردست جھٹکا ہے ۔ابھی اس کے پیچھے کوئی سازش نہیں بتائی گئی ہے ۔لیکن غیر سرکار ی طورپر اسے اسرائیل اور امریکی سازش ہی بتایا جارہا ہے ۔ایران میں بھی کچھ لوگ رئیسی کے ایسے اچانک ہیلی کاپٹر حادثہ میں مارے جانے پر سوال اٹھ رہے ہیں ۔گزشتہ دنوں ایران اور اسرائیل کے درمیان لڑائی دیکھنے کو ملی تھی ۔پہلے سیریا میں ایران کے کمرشیل قونصل خانے پر ہوئے حملے کا الزام اسرائیل پر آیا ۔پھر جوابی کاروائی میں اپریل 2024 میں ایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائل حملہ کیا ۔اس لڑائی کے درمیان جب رئیسی اور ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبدالحمید کی اچانک موت ہوئی تو کچھ لوگوں نے اسے عراق کی نگاہوں سے دیکھا ۔اور اس کے ساتھ اسرائیل کی طرف بھی اشارہ کیا۔اسرائیل نے اس کی تردید کی ہے ۔امریکہ کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ اس ہیلی کاپٹر کریش میں امریکہ کا کوئی رول نہیں تھا۔اس میں کوئی شبہہ نہیں کہ رئیسی ایک کٹر قسم کے آدمی تھے ۔وہیں چائی نیٹ نیوز ویب سائٹ میں ابراہیم رئیسی کے رویہ کی کہانی بیان کی گئی ہے ۔اور ا...