ڈونلڈ ٹرمپ کی دھماکہ دار جیت !
اوہیو کاکس کی تاریخ میں شاید پہلی بار سب سے چوکانے والی جیت رہی ہے ۔رپبلکن پارٹی کے صدارتی عہدے کے امیدوار کیلئے ہوئے پہلے چناو¿ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے یکطرفہ جیت درج کی ہے ۔مہینوں سے اس پولنگ کے نتیجوں کا اندازہ لگایا جا رہا تھا اور آخیر میں ایسا ہی ہوا ۔کاو¿نٹنگ کے دورا ن سابق صدر نے یکطرفہ بڑھت بنائے رکھی اور منگلوار کی رات ان کی جیت کے بعد کڑاکے کی ٹھنڈ میں ان کے حمایتی اس جیت کا جشن منارہے تھے ۔ٹرمپ کے اہم حریف نکی ہیلی ، راو¿ن ڈیسٹسٹ اور ان کی آئیڈیا لوجی سے ملتے جلتے (ہندوستانی نژاد) وویک کہیں بھی انہیں چنوتی دیتے نہیں دکھائی دئیے ۔ان کے ووٹ تقسیم بھی نہیں دکھائی دئیے ۔دوسری طرف ان کے حریف وویک راما سوامی نے اعلان کر دیا ہے کہ وہ چناو¿ سے پیچھے ہٹ رہے ہیں اور نیو ہیمپ شارمیں منگلوار کو ٹرمپ کی حمایت کریں گے ۔یہاںاوہیو کے نتیجوں کو قریب سے دیکھے جانے کی ضرورت ہے کیوں کہ وائٹ ہاو¿س کی دوڑ میں یہ بے حد اہم ہے ۔اوہیو میں کوئی بھی 12 پوائنٹ سے زیادہ بڑھت نہیں بنا پایا تھا جبکہ ٹرمپ نے 30 فیصدی کے فرق سے بڑھت بنائی اور مکمل اکثریت سے جیت درج کی ۔سبھی ووٹوں کی گنتی کی گئی اور ٹرمپ کو 5...