کیا اس بار بی جے پی تریپورہ میں لیفٹ پارٹیوں کو صاف کرے گی
نارتھ ایسٹ ریاستیں میگھالیہ اور ناگالینڈ میں اسمبلی چناؤ کے لئے منگل کے روز ووٹ پڑ گئے۔ ناگالینڈ میں تشدد کے کچھ واقعات ہوئے ہیں تو میگھالیہ میں پولنگ پوری طرح پرامن رہی۔ دونوں ہی ریاستوں میں قریب 75فیصدی پولنگ ہوئی۔ ناگالینڈ میں حکمراں ناگا پیپلز فرنٹ اور بھاجپا کے درمیان ہوئے ٹکراؤ میں ایک آدمی کی موت ہوگئی۔ دونوں ریاستوں کے چناؤ افسران نے بتایا کہ پچھلے اسمبلی چناؤ میں ناگالینڈ میں 90.57فیصدی اور میگھالیہ میں 89فیصدی ووٹ پڑے تھے۔ ناگالینڈ میں اس بار 59 سیٹوں کیلئے 227 امیدوار جبکہ میگھالیہ میں اتنی ہی سیٹوں کے لئے 32 عورتوں سمیت 370 امیدوار ہیں۔ اکھلوٹو اسمبلی حلقہ میں حکمراں این پی ایف اور این ڈی سی پی حمایتیوں کے درمیان جھگڑے میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔ ریاست کے مون ضلع کے تجت گاؤں میں ایک پولنگ مرکز پر صبح پونے چھ بجے دیسی بم پھینکا گیا جس کے دھماکہ کی زد میں آکر ایک شخص زخمی ہوگیا۔ نتیجے 3 مارچ کو آئیں گے۔ تریپورہ میں پہلے ہی چناؤ مکمل ہوچکا ہے۔ بھاجپا تریپورہ میں مارکسوادی پارٹی سے اقتدار چھین پائے گی؟ ناگالینڈ میں این پی اے ایف اپنا اقتدار بچا پائے گ...