اشاعتیں

اپریل 19, 2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

نارتھ کوریا تانہ شاہ کنگ جون برین ڈیڈ؟

نارتھ کوریا کے تانہ شاہ کنگ جون ان سنگین طور سے بیمار ہیں اور امریکی میڈیا میں ان کے برین ڈیڈ ہونے کی قیاس آرائیاں بڑی تیزی سے ہو رہی ہیں ۔میڈیا کی رپورٹوں میں دعویٰ کیاگیا ہے حال ہی میں ان کی برین سرجری ہوئی تھی لیکن اس کے بعد ان کی حالت مزید بگڑ گئی جب کنگ جونگ ان 15اپریل کو اپنے دیش کے یوم تا ¿سیس اور سورگیہ دادا کے اپنے 108ویں جینتی پر منعقدہ پروگرام میں نہیں نظرآئے ۔خبروں کی مانیںتو وہ سگریٹ نوشی اور موٹاپے کی وجہ سے کافی بیمار چل رہے ہیں آخری مرتبہ ان کو11اپریل کو ان کوایک میٹنگ میں دیکھاگیا تھا ۔ان تمام قیاس آرائیوں پر نارتھ کوریا کے 2سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کنگ جون کی ہیلتھ کو لیکر آرہی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔ان کاعلاج جاری ہے ۔ہاں وہ بیشک سنگین بیمار ہیں ۔لیکن ان کی طبیعت ٹھیک ہورہی ہے ۔کنگ جون کی بہن کنگ یوجونگ نارتھ کوریا کا سب سے مقبول ترین چہرہ ہے ان کو 11اپریل 2020کو دیش کی پولٹ ویورو میں ایک الرٹ متبادل ممبر کے طور پر دوبارہ شامل کیاگیا ۔کئی بار دنیا مین وہ اپنے دیش کی نمائندگی کر چکی ہیں اتنا تو طے ہے کہ وہ ہی ان کی جانشیں بنیں گی ۔کیونکہ نارتھ کوریا کے حکام نے...

پلازمہ تھیرپی سے دیش میں پہلی بار ٹھیک ہوا کورونا مریض!

دنیا بھر میں ایک عجب پہیلی بنے کورونا انفکشن کے علاج میں پلازما تھریپی نے امید کی کرن دکھائی ہے دیش میں پہلی باراس تھیرپی سے سنگین طور سے کورونا سے متاثر شخص کا کامیاب علاج کیا گیا ۔4دن میں ہی مریض کے ٹھیک ہونے سے ڈاکٹر بہت امید افزا ہیں ۔دہلی کے میکس اسپتال ساکیت میں ٹریل اتنا کارگر ہوا کہ 4دن میں ہی مریض وینیٹی لیٹر سے باہر آگیا۔پلازمہ تھیرپی کا دیش مین سب سے کامیاب تجربہ مانا جارہا ہے ۔اس سے آگے ایک نئی امید جاگی ہے ۔دہلی سرکار نے بھی اس پر ٹرائل کرنے کے احکامات دے دئیے ہیں ۔آنے والے کچھ دنوں میںدہلی کے 2سرکاری اسپتالوںمیں جن میں LNJPشامل ہیں اس کا ٹرائل ہو رہا ہے ۔میکس اسپتال میں پلازمہ تھیرپی سے مریض کا علاج کیا اور کورونا کی جنگ میں جیت چکے ایک ڈونر سے پلازمہ لیکر آئی سی یو میں بھرتی 49سالہ ایک شخص کو چڑھایاگیا جس وجہ سے وہ مریض ٹھیک ہوگیا اور وینٹی لیٹر سے ہٹایا گیا اب اس کا وارڈ میں علاج چل رہا ہے ۔یہ شخص ڈیفنس کالونی کا رہنے والا ہے ۔4اپریل کو ا سے میکس میں ایڈمٹ کیا گیا تھا جانچ میں کورونا پوذیٹو پایا گیا اور 8اپریل کو انہیں آی سی یو میں وینٹی لیٹر سپورٹ دینے کی نوبت آگئی ۔ج...

وبا قانون میں سخت دفعات جوڑیں،ڈاکٹروں و نرسوں پر حملے!

جس طریقے سے اپنی جان کی بازی لگانے والے ڈاکٹروں ،نرسوں و دیگر ہیلپ ملازمین پر حملے ہو رہے ہیں اس پر روک لگنا انتہائی ضروری تھا ۔حملے ان کے ساتھ ہو رہے برے برتاو ¿ کو دیکھتے ہوئے قانونی دفعات کو مزید سخت کرنے کے علاوہ کوئی کارگر قدم اٹھانہ ضروری ہو گیا تھا اس لئے سرکار نے کورونا وائرس سے متاثروں کے علاج میں لگے ڈاکٹروں ،نرسوں و دیگر ہیلپ ملازمین پر حملہ آوروں کو 6سے 7سال کی سزا ہو سکتی ہے ۔مرکزی کیب نیٹ نے بدھ کو ایسے واقعات کو گھناو ¿نی اور غیر ضمانتی جرم ماننے والے آرڈینینس کو منظوری دے دی ہے ۔اس کے ذریعے 123سال پرانے وبا قانو ن میں سخت نکات جڑ گئی ہیں ۔اور صدر جمہوریہ کے آرڈینینس پر دستخط کے ساتھ یہ ترمیمی قانون نافذ ہوگیا ہے ۔مرکزی وزیر جاوڈیکر نے کہا ڈاکٹروں اور نرسوں پر حملے برداشت نہیں کئے جائیںگے ۔واضح ہو کہ ہیلتھ ملازمین کافی عرصہ سے آرڈینینس لانے کی مانگ کررہے تھے ۔ڈاکٹروں پر حملوں کو دیکھتے ہوئے انڈین میڈیکل اسو سی ایشن نے آندولن کی دھمکی دی تھی لیکن مرکزی وزیر داخلہ نے ان سے مل کر یقین دلایا تھا کہ اس کے بعد آئی ایم اے نے اپنا احتجاجی مظاہرے کی دھمکی واپس لے لی ۔وزیرداخلہ ا...

مکہ مدینہ میں نہیں پڑھی جائےگی نماز!

سعودی عرب میں مسجدوں میں جاکر نماز پڑھنے پر پابندی مزید بڑھا دی گئی ہے ۔سعودی انتظامیہ نے رمضان کا مہینہ شروع ہونے سے پہلے ہی پابندی بڑھا دی گئی ہے ۔مکہ مدینہ کی بڑی مسجدوں میں رمضان میں نماز نہیں پڑھ پائیںگے ۔حالانکہ کثیر تعداد میں ایک ساتھ نماز پڑھنے پر یہ پابندی لگائی گئی ہے لیکن 4یا 5افراد نماز ضرور پڑھیںگے تاکہ مسجد آباد رہیں ۔بتایا جاتا ہے مکہ مسجد الحرام اور مسجد النبوی میں رمضان کے دوران لاو ¿ڈ اسپیکر سے اذان تو دی جائےگی مگر ان مسجدوں میں داخلے کی اجاذت نہیں ہوگی ۔سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ الشیخ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وبا کے پیش نظر رمضان کے مہینہ میں تراویح کی نماز بھی گھر پر اداکریں تاکہ سعودی کورونا وائرس کا انفکشن پھیلنے سے روکا جا سکے ۔ (انل نریندر)

شوشل میڈیا کا بڑھتا اثر !

دہلی سرکار کے لوک نائیک اسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کو صحیح علاج نا ملنے پر مریض کی بیٹی اور بیوی کا درد چھلک گیا ماں بیٹی کے اس دردبھرے ویڈیو کو شوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہوا اس کے بعد اروند کیجریوال کی مداخلت کرنے کے بعد مریض کا ٹھیک علاج ہوا ۔پیر کی صبح یہ شوشل میڈیا پہ ویڈیو ڈالا گیا تھا اس میں بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثر مریض کی بیٹی اور بیوی دعویٰ کررہی ہے کہ ان کے والد اور شوہر کو لوک نائیک اسپتال میں اچھا علاج نہیں مل پارہا ہے ۔مریض اروند کی بیٹی پرتبھا کہتی ہے کہ جہانگیر پوری میں 16اپریل کو ان کے والد کی طبیعت خراب ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں پرائیویٹ اسپتال لے گئے اور وہاں کورنا کی جانچ ہوئی اس میںپتہ چلنے پر لوک نائک اسپتال میں بھرتی کرا دیاگیا ۔لڑکی کا کہنا تھا کہ اس کے پتاکو 102بخار تھا ۔پیر تک کسی ڈاکٹر نے انہیں نہیں دیکھا یہ شخص سوگر اور ہائیپر ٹینشن کامریض ہے اس سلسلے میں پرتیبھا نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کو ٹیگ کرکے ٹوئیٹ کیا۔اور مدد مانگی وزیر اعلیٰ اروند کیجریوا ل حرکت میں آئے اور اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کے بعد مریض کوالگ کمرے میں منتقل کر دیا گیا ۔ادھر تی...

چینی ریپڈ ٹیسٹ کٹ فیل!

کوالٹی کے دعووں کے ساتھ چین سے آئی رپیڈ ٹیسٹ کٹ پہلی نظر میں فیل ہوتی نظر آرہی ہے اس کے نتیجوں میں 6سے 71فیصدی تک فرق ہے کٹ کی کولٹی جانچ کے لئے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ(آئی سی ایم آڑ)نے اپنے آٹھ اداروں کے ممبران کو فیلڈ میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔یہ ممبر گڑبڑی کی شکایت والے علاقوں میں جائیںگے اور وہیں ریپڈ ٹیسٹنگ کٹ کی جانچ کریں گے ۔پچھلے ہفتہ ہی چین سے 6.5لاکھ رپیڈ ٹیسٹنگ کٹ آئی تھی ۔کورونا وائرس کی جانچ کا سب سے بڑا ہتھیار مانی جا رہی یہ ریپڈ ٹیسٹ کٹ فیل ہو گئی ہے ۔راجستھا ن حکومت نے اس کے استعمال پر روک لگا دی ہے ۔وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا جے پور کے ایس ایم ایس ہاسپٹل میں بھرتی کورونا کے 100مریضوں کی اس رپیڈ کٹ سے جانچ کی گئی جس میں صرف 5پوزیٹو ملے اسے دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا کہ دس لاکھ میں سے باقی آٹھ لاکھ رپیڈ ٹیسٹ کٹ کی خرید روک دی گئی ہے ۔ان کٹس کی ایکو پریسی 90فیصد ہونی چاہیے تھی لیکن یہ صرف 5.4فیصد ہی آرہی ہے یعنی کئی متاثرہ مریضوں کو بھی نگیٹو بتا رہی ہے انہوں نے بتایا کہ سرکار نے آئی سی ایم آر کو لکھا ہے کہ ہم کٹ لوٹائیںگے اس کے بعد آئی سی ا...

ا مریکی صدر ٹرمپ تین مرحلوں میں معیشت کو کھولیںگے !

امریکہ میں کورونا وائرس کے سبب مرنے والوں کی تعداد 42ہزار کے قریب پہونچ چکی ہے ۔جان ہاکنگش یونیورسٹی سے ملے اعداد و شمار کے مطابق 24گھنوں کے دوران انفکشن کی وجہ سے 44سے 91لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور یہ ایک دن میں موتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے ۔کورونا کے بڑتے قہر کے باوجود امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ دیش کی معیشت کو مرحلے وار کھولنے کے لئے اسکیم بنا رہے ہیں ۔اور یہ تین مرحلوں میں کھولی جا سکتی ہے ۔ٹرمپ نے ریاستی گورنروں کو اپنی اپنی ریاستوںمیں 95فیصد سے زیادہ آبادی والے لوگ اپنے اپنے گھروںمیں بند ہیں ۔ٹرمپ نے اخبار نویشوں سے کہا ان کا انتظامیہ نئی سرکار ی گائڈ لائنس جاری کررہا ہے اس کے تحت گورنر اپنی اپنی ریاستوں کو پھر سے کھولنے پر مرحلے وار فیصلہ لے سکیںگے ۔اقتصادی دباو ¿ کے درمیان لاک ڈاو ¿ن سے پبلک ہیلتھ پر برا اثر پڑے گا ٹرمپ نے 18صفحات پر مبنی لاک ڈاو ¿ن کھولنے کا پلان پیش کیا ہے ۔پہلا غیر ضروری سفر سے بچیں،گروپوں میں اکٹھا نا ہوں ،ریستورانت ،عبادت گاہیں ،کھیل کی جگہیں وغیرہ میں سماجی دوری بنا کر کام کریں ۔دوسرا مرحلہ کورونا وائرس کے لوٹنے کا کوئی ثبوت نہیں ہے ۔اسکول چھوٹے بازار کھولے جا...

دہلی میں بڑے کمیونٹی ٹرانسمشن کا خطرہ!

دہلی میں تیزی سے پھیل رہے کورونا وائرس کا قہر اب کمیونٹی میں بھی پھیلنے لگا ہے یہ تشویش کی بات ہے ۔جہانگیر پوری علاقے میں ایک پریوار اور اس سے جڑے 26لوگوں کا وائرس سے متاثر ہونا و تغلق آباد میں ایک ہی گلی کے35لوگوں کو کورونا کا پتہ چلنا ایسی خطرے کی گھنٹی ہے اس کا نوٹس دینا چاہیے 21دن سے لاک ڈاو ¿ن کے بعد بھی دہلی کے حالات میں بہتری نہیںہو پا رہی ہے ۔تلک نگرمیں بھی 21لوگ کورونا پوزیٹو پائے گئے ہیں ۔محکمہ صحت کی مانیں تو اگر بڑھائے گئے لاک ڈاو ¿ن کے دوران بھی ایسے مریض آتے رہے تو مسئلہ اور بڑھے گا تغلق آباد ایکسٹینشن کی گلی نمبر 26میں13لوگوں کے ٹیسٹ کرائے گئے تھے اس ٹیسٹ کی رپورٹ میں 35لوگ پوزیٹو پائے گئے جس کے بعد پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے ۔فی الحال ایک سال کی ایک بچی بھی پوزیٹو ملی اس کے خون کے نمونے لئے گئے ہیں بہر حال علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے ۔بتادیں جہانگیر پوری میں سی بلاک میں 31لوگ کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے اور ان سے ملنے والے سبھی لوگوں کو نریلامیں کوارنٹائن میں بھیج دیا گیا ہے ۔ظاہر ہے کورونا انفکشن کا پھیلاو ¿ نہیں ہونا چاہیے لیکن اگر علاقہ سیل ہونے کے باوجود...

پالدھر ما ¿ب لنچنگ معاملے کی تہہ تک پہونچنا ضروری !

مہاراشٹر کے پالدھر گڑھ چنملے علاقے میں دو سادھوو ¿ں سمیت تین لوگوں کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دینے کے واقعے نے دیش کو چونکا دیا ہے ۔جمعرات کے روز قریب دوسو لوگوں کی بھیڑ نے چور کے شبہہ میں دو سنتوں اور ان کے ڈرائیور کو لاٹھی ڈنڈے سے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا ان کی پہچان ششیل گری مہاراج ،چکنے مہاراج کلپ ورش گری اور ڈرائیور ملیش تیل گاڑھے کے طور پر ہوئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق دونو ںسادھو پالدھر کے گڑ چنملے گاو ¿ں میں اس وقت ایک سہرا سے ہوتے ہوئے ممبئی سے گجرات کی طرف جا رہے تھے تبھی کسی نے افواہ پھیلا دی کہ چور بھاگ رہے ہیں اور اس کے بعد درجنوں لوگوں نے بھیڑ اکٹھا کر ان پر ٹوٹ پڑے بتایاجاتا ہے یہ پورا واقعہ وہاں موجود پولیس کرمچاریوں کے سامنے ہوا لیکن پولیس کچھ نا کر سکی ۔کچھ نا کرنا تو الگ بات ہے جب بھیڑ سنتوں کو ڈنڈوں سے مار رہی تھی تو پولیس والا وہاں سے بھاگ گھڑا ہوا ۔پالدھر میں سادھوو ¿ں کے قتل کے سنت سماج میں غصہ ہونا فطری ہے ۔اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری نے سرکار کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس معاملے میں سبھی ملزمان کو سزا نہیں دلائی گئی تو مہاراشٹر میں بڑا آندولن ہوگا ۔اس...

مرکز پروگرام میں شامل ہوئے روہنگیا آخر کہاںگئے ؟

دیش میں جاری کورونا کے قہر کے درمیان وزارت داخلہ نے ریاستوں کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایسی رپورٹ ہے کہ نظام ادلدین کے تبلیغی مرکز میں ہوئے اجتماع میں کچھ لوگوں کے ساتھ روہنگیا مسلمان بھی شامل ہوئے تھے ریاستوں کے چیف سکریٹری ڈی جی پی اور دہلی پولیس کمشنر کے لکھے خط میں کہا گیا ہے کہ ایسی رپورٹ ہے کہ روہنگیا مسلمان تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شامل ہوئے تھے ایسا امکان ہے کہ وہ کورونا سے بھی متاثر ہوسکتے ہیں ۔حیدرآباد کے کیمپ میں رہنے والے روہنگیا میوات میں بھی تبلیغی اجتماع میں شامل ہوئے تھے وہ پھر نظام الدین بھی آئے تھے ۔وزارت داخلہ نے اپنے خط میں آگے لکھاہے ٹھیک اسی طرح دہلی کے شرم وہار اور شاہین باغ میں بھی روہنگیا تبلیغی جماعت کے پروگرام میںگئے تھے جو اپنے کیمپ میں واپس نہیں آئے ۔روہنگیا مسلمانوں کی موجودگی پنجاب کے ڈیرا بستی اور جموں میں ہونے کی خبر ہے ۔اس لئے ان کے رابطے میں آئے لوگوں کی چھان بین ضرور ی ہے ریاستوں کو اس سمت میں ضرور ی قدم اٹھانا جلد سے جلد ضروری ہے بتادیں دہلی میں کورونا کے کل متاثر معاملوں میں سے 63فیصدی مرکز کے نظام الدین تبلیغی جماعت سے جڑے ہیں ۔وزار...

دستاویز بتاتے ہیں چین نے کورونا کی جانکاری چھپائی !

امریکی شہری کورونا وائرس کے سبب ہوئی موت اور اقتصادی نقصان کے لئے حرجانہ حاصل کرنے کے لئے وفاقی عدالت میں چین پر مقدمہ کرسکیں گے امریکہ تو ممبران پارلیمنٹ مین جمعرات کو کانگریس میں ایسابل لانے کا اعلان کیا جس میں چین پر مقدمہ چلانے کی سہولت ہے اس بل کو سینٹ میں ٹام کاٹن اور نمائندہ سبھا میں ڈیم کورینشا میں پیش کیا یہ قانون میں بدلا تو وبا سے نمٹنے میں چین کے ذریعے کئے گئے نقصان کے لئے غیرملکی سردار ی حفاظت آئینی ترمیم کرےگا اس سے امریکہ کو چین پر معاوضہ کے لئے مقدمہ دائر کرنے کا حق مل جائے گا کہ کورونا کے بارے میں دنیا کو آگاہ کرنے کی کوشش کرنے والے ڈاکٹروں اور صحافیوں کو چپ کرا کر چین نے یہ وائرس پھیلنے دیا دراصل چین کورونا وائرس کی جانکاری بہت دنون تک دنیا سے چھپاتا رہا چین کی محکمہ صحت نے 14جنوری کو صوبائی حکام کو بتایا تھا کہ وائرس کی بیمار ی سے خطرناک حالات کا سامنا کر رہے ہیں تب بھی اس نے 6دنوں تک دنیا کو آگاہ نہیں کیا ۔خفیہ دستاویزوں میں بتایاگیا ہے کہ قومی ہیلتھ محکمہ نے چپ چا پ طریقے سے وبا سے نمٹنے کی تیاریوں کے احکامات دئیے ۔جبکہ قومی ٹیلی ویزن پر انہوں نے وبا کے پھیلنے کے ...

صرف ایک مہینہ کی ٹیوشن فیس لے سکتے ہیں !

ہم دہلی سرکار کے اس فیصلے کا تہہ دل سے خیر مقدم کرتے ہیں جس میں انہوں نے صاف کہا کہ بغیر سرکار کی اجازت کے بچوں کے اسکول کی فیس آپ نہیں بڑھا سکتے اور نا ہی اسکول تین مہینہ کی فیس وصولنے کے بجائے اب ایک ایک مہینہ کی فیس لے سکے گا ۔دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ وزیر تعلیم منیش سسودیا نے ڈیجیٹل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبھی پرائیویٹ اسکولوں کو حکم دے دیاگیا ہے وہ سرکار کی اجازت کے بغیر اسکول کی فیس نہیں بڑھا سکتے اب وہ صرف تین مہینہ کی فیس نہیں وصول سکیںگے ۔اسکو ل ٹیوشن فیس کے علاوہ ٹرانسپورٹ فیس سالانہ فیس یا کوئی دیگر فیس بھی نہیں لے سکیںگے ۔فیس نا جمع کرانے کی صورت میں اسکول کسی طالب علم کو آن لائن کلاس کی سہولت سے محروم نہیں کرسکتے وہیں سرکار اسی کے ساتھ سرکار نے یہ بھی صاف کیا کہ ان احکامات کی تعمیل نا کرنے والے پرائیویٹ اسکولوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔یقینی طور سے والدین کے لئے یہ حکم راحت فراہم کرے گا ۔سسودیا نے کہا کورونا کی وجہ سے خاص طور پر مالی اور تعلیمی سیکٹر کو زیادہ نقصان ہوا ہے مالی طور پر بھی بہت سارے کام ہو رہے ہیں تعلیم کے معاملے میں دہلی سرکار نے سبھی س...

ہوم ڈیلیوری بوائے کی پریشانی !

15اپریل سے شروع لاک ڈاو ¿ن 2کے دوران سرکار 20اپریل سے کئی خدمات میں راحت دے رہی ہے اور چھوٹ کے زمرے میں ای کامرس کمپنیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔یہ کمپنیاں ہوم ڈیلوری کی سیوا دیتی ہیں مگر جس طرح سے حال ہی میں دہلی میں پیزا ڈیلیوری بوائے میں کورونا پوزیٹو ملا وہ تشویش کا باعث ضرور ہے ۔لاک ڈاو ¿ ن کے دوران آپ تو گھر میں رہتے ہیں کہیں باہر نہیں جاتے لہذا شوشل ڈسٹینسنگ تو اپنے آ پ میں ہو جاتا ہے جب آپ باہر نہیں نکلیں گے تو کسی کے ساتھ سماجی میل ملاپ کا سوا ل ہی نہیں اٹھتا لیکن گھر بیٹھے بیٹھے بچوں نے پیزا منگوا لیا اوریہی آپ کی موت کا سبب بن جائے تو اس میں آپ کی کیا غلطی ہے ؟ ہوا یہی کہ پیزا گھر پر ڈیلیور ہوگیا اور ڈیلیوری بوائے کو کورونا وائرس تھا اسے بھی شاید یہ پتہ نہیں ہوگا اس نے جہاں جہاں پیزا ڈیلور کروایا گیا وہاں وہاں کورونا انفکشن پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا لہذا ایک پیزا ڈیلوری بوائے کی وجہ سے جوا س کے رابطے میں آئے تھے ان کو تنہائی میں رکھ دیا گیا ۔پیزا بوائے کے کورونا اسپاٹ ہو جانے کے بعد کئی کالونیوں نے اپنی اپنی سطح پر قدم اٹھانے شروع کر دیے ہیں جیسے ہاو ¿سنگ سوسائٹی میں ڈیلوری بو...

مولانامحمد سعد کاندھولوی پر کستا شکنجہ!

نظام الدین کے تبلیغی مرکز میں مذہب کے نام پر جاری ملک مخالف سرگرمیوں کی پرتیں شروع ہو گئی ہیں ۔اس کڑی میں لاک ڈاو ¿ن سے پہلے مرکز کے کھاتوں میں بیرون ممالک سے بے شمار دولت آئی تھی ایسا مانا جارہا ہے کہ تبلیغی جماعت کے سربراہ مولانا محمد سعد کاندھلوی کے خلا ف انفورس مینٹ ڈائرکٹریٹ کی جانب سے منی لانڈرنگ روک تھام ایکٹ کے تحت یعنی حوالہ قانون کے تحت مقدمہ درج کئے جانے کے ساتھ ان پر قانونی شکنجہ اور کس گیا ہے ۔نظام الدین میں تبلیغی مرکز کے پروگرام سے پہلے بینکوں کی جانب سے ایک الرٹ جاری کیاگیا تھا کہ ان کے مرکز کے اکاو ¿نٹ میں پیسے کی آمد تیزی سے بڑھی تھی ۔بینک نے اپنے الرٹ میں کہا تھا کہ مرکز کے کھاتے میں اچانک زیادہ پیسہ آگیا ۔جو بیرونی ممالک سے آرہا ہے ۔بینک کے حکام نے مولانا سعد سے ملاقات کرنے کی کوشش بھی کی تھی لیکن وہ نہیں ملا اور اس کے پیچھے اسباب جاننے اور بینک الرٹ کو نظر انداز کرنے کے معاملے میں دہلی پولیس کی کرائم برانچ کے جماعت کے اکاو ¿نٹنٹ سے جواب مانگا ہے وہیں مرکز کے بینک خاتوں کو لیکر ای ڈی نے مقدمہ درج کر کاروائی شروع کردی ہے ۔ابتدائی جانچ میں پتہ چلا کہ 13سے 15مارچ کے د...

اپنے دیش سے کہیں زیادہ ہم بھارت میں محفوظ!

پچھلے دنوں خبر آئی تھی کہ بھارت میں کام کرنے والے غیر ملکی افراد کورونا بیماری کے چلتے بھارت میں ہی پھنس گئے ہیں ۔ان کے ملکوں کی انتظامیہ اور حکومتیں انہیں واپش اپنے دیش لے جانا چاہتی ہیں ۔ہزاروں کی تعداد میں پھنسے امریکیوں کو وطن واپس لانے کے لئے ٹرمپ انتظامیہ نے پوری تیاری کر لی ہے لیکن امریکیوں نے اپنے دیش لوٹنے سے انکار کر دیا ۔ان کا کہنا تھا کیونکہ ہم اپنے وطن سے زیادہ بھارت میں زیادہ محفوظ ہیں اب خبر آئی ہے لاک ڈاو ¿ن کے پہلے فتح پور آئے غیر ملکی سیاحوں میں سے پندرہ ملکوں کے 74سیاح الگ الگ ہوٹلوں میں رکے ہوئے ہیں ان میں سے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے سیاحوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں وہ اپنے دیش سے کہیں زیادہ بھارت میں یا ادیہ پور میں ہیں ۔حالانکہ ان کے دیش اور سفارت خانے جو فیصلہ کریں گے اسے ماننا پڑے گا لیکن شخصی طور سے لاک ڈاو ¿ن کے بعد ادے پور سے جانے کی جلدی نہیں کریںگے ۔یہ سیاح مارچ کے مہینے میں ادے پور آئے تھے لیکن لاک ڈاو ¿ن کے سبب پروازیں بند ہونے سے واپس نہیں جا پائے حالانکہ کچھ سیاح ایسے بھی ہیں جو اپنے دیش لوٹنا چاہتے ہیں لیکن واپس نا جاپ...

اسکول کالجوں میں چھایہ سناٹا!

کورونا وائرس کے سبب اسکولوں و کالجوں یونیورسٹیوں کے بند ہونے سے دنیا کے 191ملکوں میں 157کروڑ طلبہ کی تعلیم ٹھپ ہو گئی ہے ۔مختلف کورسز میں داخلہ لینے والے کل طلبہ 91.3فیصد ہیں ۔یہ جانکاری یونسکو کی ایک مطالعہ ذاتی ایک رپورٹ میں سامنے آئی ہے ۔اس میں بتایا گیا ہے کہ اسکول بند ہونے کا سب سے زیادہ اثر کمزور طبقوں کے طلبہ و لڑکیوں پر پڑا ہے ۔یونیسکو کی عالمی نگرانی اسٹڈی رپورٹ کے مطابق 14اپریل 2020تک ایک سو اکیاون ملکوں میں 15075,270054طالب علموں کی پڑھائی متاثر ہوئی ہے اس میں لڑکیوں کی تعداد75کروڑ ہے ۔روس آسٹریلیا ،امریکہ ،کناڈا ،گرین لینڈ سمیت کئی ملکوں میں مقامی طور پر مکمل بند ہے ۔رپورٹ میں بتایاگیا ہے ۔حالانکہ رپورٹ میں ان ملکوں کی تعداد شامل نہیں ہے ۔بھارت میں لاک ڈاو ¿ن کے سبب 32کروڑ طالب علموں کی تعلیم متاثر ہوئی ہے ۔اس میں 15.81کروڑ لڑکیا ں 16.25کروڑ لڑکے شامل ہیں ۔برطانیہ میں 1.54کروڑ طالب علم کوروناوائرس کی وجہ سے اسکول کالج بند ہونے سے متاثر ہوئے ہیں اور وہ دو ماہ سے گھر بیٹھے ہوئے ہیں۔ (انل نریندر )

ڈبلیو ایچ او نے جاری کی رمضان کےلئے ایڈوائزری !

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کورونا وائرس کووڈ19-کے پیش نظر اگلے ہفتہ سے شروع ہونے جارہے رمضان شریف کے لئے قواعد و ضوابط جاری کر دئے ہیں جہاں تک ممکن ہو تراویخ یا افطار وغیرہ میں اکھٹے ہونے سے بچیں ۔اس کے بدلے ٹیلی ویزن کے ذریعے تراویح و نمازوں کا استعمال کیا جا سکتا ہے ۔اگر ایسا کیا جاتا ہے تو تراویح و نمازمیں شامل ہونے والوں کی تعداد بے حد کم ہو اور سماجی اور پوری صاف صفائی کے قواعد کی تعمیل ہو مسلم کلنڈر کے رمضان کے مقدس مہینہ 24یا 25اپریل سے شروع ہونے والا ہے پورے مہینہ مسلم فرقے کے لوگ دن بھر روزہ رکھتے ہیں اور شام میں ایک ساتھ افطار کے وقت روزہ کھولتے ہیں اور ساتھ ہی مساجد میں جاکر نماز اداکرنے و تراویح پڑھنے کی روایت ہے ۔قواعد و ضوابط میں کہا گیا ہے کہ ہر حال میں لوگوں کے درمیان کم سے کم ایک میٹر کی دوری رکھی جانی چاہییے ساتھ ہی افطار کے دوران پہلے سے پیک کھانے پینے کے سامان کا انتظام ہونا چاہیے اور وضو کے لئے پانی و صابن کا خاطر خواہ بہتر انتظام ہونا چاہیے عالمی صحت ادارے نے صلاح دی ہے مسجدوں میں نماز پڑھتے وقت بیٹھنے کے لئے ہر شخص کو اپنی اپنی جا نماز لانے کی کوشش کرنی چاہیے ۔ڈبل...

چند جوکروں کی وجہ سے پھیل رہا ہے کورونا!

کورونا وائر س سے لوگوں کو بچانے کے لئے اداکار سلمان خان مسلسل بیداری پھیلانے میں لگے ہیں جمعرات کو انہوں نے دس منٹ کاانہوں نے شوشل میڈیا پر ڈالا اس میں انہوں نے پولیس ڈاکٹر اور نرسوں پر پتھر پھیکنے کو بیوقوفی بھرا قدم بتایا کہا کہ چند جوکروں کی وجہ سے یہ بیماری پھیل رہی ہے انہوں نے آگاہ کیا کہ دعا کرو کہ لوگوں کو سمجھانے کے لئے کہیں ملیٹری نا بلانی پڑے ۔پڑھیے ان کے پیغام کے ایڈٹ شدہ حصے یہ بگ بوس کی شروعات نہیں ہے یہ زندگی کا بگ باس شروع ہو گیا ہے ۔کچھ لوگ ہیں جو قواعد کی خلاف ورزی کر رہے ہیں پہلے ایسا لگا کہ فلو ختم ہوجائے گا جلدہی گھر چلے جائیں گے پھر لاک ڈاو ¿ن ہوا اور معاملہ سنگین ہوگیا ۔سرکار نے صرف اتناہی کہا کہ باہر مت نکلو ،شوشل گیدرنگ نا کرو ،دوستو یارو سے نا ملو،خاندان کے ساتھ رہو یہ ہم سبھی کے لئے اچھا ہے ۔نماز پڑھنا ہے تو گھر پر ہی کرو ،پوجا کرنی ہے تو گھر پر ہی کرو۔ہم نے بچپن میں سیکھا تھا کہ بھگوان اللہ ہمارے اندر موجود ہے ۔ہاں ہمیں ضرور بھگوان اللہ کے پاس جانا ہے ؟اگر پریوار کے ساتھ جانا ہے تو گھر سے باہر نکلو ۔اگر آپ کے ایکشن صحیح ہوتے ہیں تو اب تک یہ لاک ڈاو ¿ںختم ہو ...