نارتھ کوریا تانہ شاہ کنگ جون برین ڈیڈ؟

نارتھ کوریا کے تانہ شاہ کنگ جون ان سنگین طور سے بیمار ہیں اور امریکی میڈیا میں ان کے برین ڈیڈ ہونے کی قیاس آرائیاں بڑی تیزی سے ہو رہی ہیں ۔میڈیا کی رپورٹوں میں دعویٰ کیاگیا ہے حال ہی میں ان کی برین سرجری ہوئی تھی لیکن اس کے بعد ان کی حالت مزید بگڑ گئی جب کنگ جونگ ان 15اپریل کو اپنے دیش کے یوم تا ¿سیس اور سورگیہ دادا کے اپنے 108ویں جینتی پر منعقدہ پروگرام میں نہیں نظرآئے ۔خبروں کی مانیںتو وہ سگریٹ نوشی اور موٹاپے کی وجہ سے کافی بیمار چل رہے ہیں آخری مرتبہ ان کو11اپریل کو ان کوایک میٹنگ میں دیکھاگیا تھا ۔ان تمام قیاس آرائیوں پر نارتھ کوریا کے 2سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کنگ جون کی ہیلتھ کو لیکر آرہی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔ان کاعلاج جاری ہے ۔ہاں وہ بیشک سنگین بیمار ہیں ۔لیکن ان کی طبیعت ٹھیک ہورہی ہے ۔کنگ جون کی بہن کنگ یوجونگ نارتھ کوریا کا سب سے مقبول ترین چہرہ ہے ان کو 11اپریل 2020کو دیش کی پولٹ ویورو میں ایک الرٹ متبادل ممبر کے طور پر دوبارہ شامل کیاگیا ۔کئی بار دنیا مین وہ اپنے دیش کی نمائندگی کر چکی ہیں اتنا تو طے ہے کہ وہ ہی ان کی جانشیں بنیں گی ۔کیونکہ نارتھ کوریا کے حکام نے بھی یہ مان لیا ہے کہ کنگ جون برین ڈیڈ ہو چکے ہیں اس کی تصدیق ہونا باقی ہے اس لئے امریکی میڈیا رپورٹ پر ہم بھروسہ نہیں کر سکتے ۔دوسری طرف اگر یہ صحیح ہے تو کنگ جون کی پوزیشن کے بارے میں زیادہ دن تک راز میں نہیں رکھا جا سکتا ۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!