پلازمہ تھیرپی سے دیش میں پہلی بار ٹھیک ہوا کورونا مریض!

دنیا بھر میں ایک عجب پہیلی بنے کورونا انفکشن کے علاج میں پلازما تھریپی نے امید کی کرن دکھائی ہے دیش میں پہلی باراس تھیرپی سے سنگین طور سے کورونا سے متاثر شخص کا کامیاب علاج کیا گیا ۔4دن میں ہی مریض کے ٹھیک ہونے سے ڈاکٹر بہت امید افزا ہیں ۔دہلی کے میکس اسپتال ساکیت میں ٹریل اتنا کارگر ہوا کہ 4دن میں ہی مریض وینیٹی لیٹر سے باہر آگیا۔پلازمہ تھیرپی کا دیش مین سب سے کامیاب تجربہ مانا جارہا ہے ۔اس سے آگے ایک نئی امید جاگی ہے ۔دہلی سرکار نے بھی اس پر ٹرائل کرنے کے احکامات دے دئیے ہیں ۔آنے والے کچھ دنوں میںدہلی کے 2سرکاری اسپتالوںمیں جن میں LNJPشامل ہیں اس کا ٹرائل ہو رہا ہے ۔میکس اسپتال میں پلازمہ تھیرپی سے مریض کا علاج کیا اور کورونا کی جنگ میں جیت چکے ایک ڈونر سے پلازمہ لیکر آئی سی یو میں بھرتی 49سالہ ایک شخص کو چڑھایاگیا جس وجہ سے وہ مریض ٹھیک ہوگیا اور وینٹی لیٹر سے ہٹایا گیا اب اس کا وارڈ میں علاج چل رہا ہے ۔یہ شخص ڈیفنس کالونی کا رہنے والا ہے ۔4اپریل کو ا سے میکس میں ایڈمٹ کیا گیا تھا جانچ میں کورونا پوذیٹو پایا گیا اور 8اپریل کو انہیں آی سی یو میں وینٹی لیٹر سپورٹ دینے کی نوبت آگئی ۔جس نے خون دیا تھا وہ بھی تین ہفتہ پہلے کورونا سے ٹھیک ہوئے تھے ۔اسپتال میں ڈونر کی جانچ کی گئی اور ان کے خون سے پلازمہ لے کر 14اپریل کو مریض کو چڑھایا گیا اس کے بعد ان کی صحت میں بہتری دکھائی دینے لگی اور 18اپریل کو ان کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ۔ایک مریض کے علاج کے لئے 200MLپلازمہ درکار ہوتا ہے اور اس ڈونل سے 2مریضوں کی جانچ ہو سکتی ہے ۔آخر کار پلازمہ تھیرپی کے کامیاب تجربہ سے کورونا متاثر لوگوں کی صحتیابی میں ایک نئی امید کی کرن نظر آئی ۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!