ہوم ڈیلیوری بوائے کی پریشانی !

15اپریل سے شروع لاک ڈاو ¿ن 2کے دوران سرکار 20اپریل سے کئی خدمات میں راحت دے رہی ہے اور چھوٹ کے زمرے میں ای کامرس کمپنیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔یہ کمپنیاں ہوم ڈیلوری کی سیوا دیتی ہیں مگر جس طرح سے حال ہی میں دہلی میں پیزا ڈیلیوری بوائے میں کورونا پوزیٹو ملا وہ تشویش کا باعث ضرور ہے ۔لاک ڈاو ¿ ن کے دوران آپ تو گھر میں رہتے ہیں کہیں باہر نہیں جاتے لہذا شوشل ڈسٹینسنگ تو اپنے آ پ میں ہو جاتا ہے جب آپ باہر نہیں نکلیں گے تو کسی کے ساتھ سماجی میل ملاپ کا سوا ل ہی نہیں اٹھتا لیکن گھر بیٹھے بیٹھے بچوں نے پیزا منگوا لیا اوریہی آپ کی موت کا سبب بن جائے تو اس میں آپ کی کیا غلطی ہے ؟ ہوا یہی کہ پیزا گھر پر ڈیلیور ہوگیا اور ڈیلیوری بوائے کو کورونا وائرس تھا اسے بھی شاید یہ پتہ نہیں ہوگا اس نے جہاں جہاں پیزا ڈیلور کروایا گیا وہاں وہاں کورونا انفکشن پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا لہذا ایک پیزا ڈیلوری بوائے کی وجہ سے جوا س کے رابطے میں آئے تھے ان کو تنہائی میں رکھ دیا گیا ۔پیزا بوائے کے کورونا اسپاٹ ہو جانے کے بعد کئی کالونیوں نے اپنی اپنی سطح پر قدم اٹھانے شروع کر دیے ہیں جیسے ہاو ¿سنگ سوسائٹی میں ڈیلوری بوائے کے داخلے پر روک لگا دی گئی ہے ۔اگر کسی کا سامان آتا ہے تو لوگ بیری کیٹ تک آکر اپنا سامان لے رہے ہیں ۔ہم سندر نگر میں رہتے ہین ہماری آرڈبلیو اے نے بھی یہی انتظام کیا ہوا ہے ۔گیٹ کے اندر کسی ڈیلوری بوائے کو آنے کی اجاذت نہیں ۔ہمارے گھر گھر کا سامان آتا ہے توکوئی آدمی گیٹ تک جاتا ہے اور سامان لے آتا ہے تو مقامی لوگوں کو پولیس اور آر ڈبلیو اے سمجھا رہی ہے کہ وہ سبزی ،پھل فروشوں سے زیادہ خریداری کریں ۔کچھ کالونیوں نے تو مقامی دوکانداروں کی پہچان کرکے 100سے زیادہ ٹوکن بانٹ دیے ہیں اور خریداری کے لئے صبح 7سے 12اور شام 5سے رات 9بجے تک وقت متعین کیا ہے ۔لوگوں کا کہنا ے کہ سختی سے لاک ڈاو ¿ن کی تعمیل کرنے میں مدد مل رہی ہے آپ بھی کوئی خطرہ مول نا لیں ۔پارسل کو سینی ٹائز ضرور کرلیں محفوظ رہیں ۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟