چند جوکروں کی وجہ سے پھیل رہا ہے کورونا!

کورونا وائر س سے لوگوں کو بچانے کے لئے اداکار سلمان خان مسلسل بیداری پھیلانے میں لگے ہیں جمعرات کو انہوں نے دس منٹ کاانہوں نے شوشل میڈیا پر ڈالا اس میں انہوں نے پولیس ڈاکٹر اور نرسوں پر پتھر پھیکنے کو بیوقوفی بھرا قدم بتایا کہا کہ چند جوکروں کی وجہ سے یہ بیماری پھیل رہی ہے انہوں نے آگاہ کیا کہ دعا کرو کہ لوگوں کو سمجھانے کے لئے کہیں ملیٹری نا بلانی پڑے ۔پڑھیے ان کے پیغام کے ایڈٹ شدہ حصے یہ بگ بوس کی شروعات نہیں ہے یہ زندگی کا بگ باس شروع ہو گیا ہے ۔کچھ لوگ ہیں جو قواعد کی خلاف ورزی کر رہے ہیں پہلے ایسا لگا کہ فلو ختم ہوجائے گا جلدہی گھر چلے جائیں گے پھر لاک ڈاو ¿ن ہوا اور معاملہ سنگین ہوگیا ۔سرکار نے صرف اتناہی کہا کہ باہر مت نکلو ،شوشل گیدرنگ نا کرو ،دوستو یارو سے نا ملو،خاندان کے ساتھ رہو یہ ہم سبھی کے لئے اچھا ہے ۔نماز پڑھنا ہے تو گھر پر ہی کرو ،پوجا کرنی ہے تو گھر پر ہی کرو۔ہم نے بچپن میں سیکھا تھا کہ بھگوان اللہ ہمارے اندر موجود ہے ۔ہاں ہمیں ضرور بھگوان اللہ کے پاس جانا ہے ؟اگر پریوار کے ساتھ جانا ہے تو گھر سے باہر نکلو ۔اگر آپ کے ایکشن صحیح ہوتے ہیں تو اب تک یہ لاک ڈاو ¿ںختم ہو چکا ہوتا۔ڈاکٹر ،نرس ،پولیس اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کام کررہے ہیں ۔اب جو ڈاکٹر پولیس بینک اور نرس اپنی جان خطرے میں ڈال رہے ہیں اور آ پ کی جان بچا رہے ہیں ان پر ہی پتھر برسا رہے ہو ۔۔۔جو پوزیٹو آرہے ہیں وہ اسپتال سے بھاگ رہے ہیں ایسا کرکے زندگی کے بجائے موت کی طرف جانا ہے؟چند لوگوں کی وجہ سے جس کے دماغ میں یہ چل رہا ہے انہیں کچھ نہیں ہوگا تو ان کی وجہ سے کئی لوگوں کی جانیں جائیںگی ۔میں ان کی بات سمجھ سکتا ہوں جن کے پاس کھانے کو نہیں ہے ۔میں ان کو سلام کرتا ہوں اگر چند جوکروں کی وجہ سے یہ بیماری پھیل رہی ہے تو اتنے لوگوں کو کورونا وائرس نہیں ہوتا سب اپنے کا م پر لگ گئے ہوتے ۔ہربات کے دو پہلو ہوتے ہیں ہم سب رہیں یا پھر کوئی نا رہے شکریہ ادا کرو پولیس ،ڈاکٹروں ،نرسوں کا اور جن کو ہوا ان کا احترام کرو احتیاط برتو کہ یہ بیمار ی آگے نا پھیلے دعا کرو آپ کو سمجھانے کے لئے ورنہ ملیٹری نا بلانی پڑے ۔سلمان
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!