مرکز پروگرام میں شامل ہوئے روہنگیا آخر کہاںگئے ؟

دیش میں جاری کورونا کے قہر کے درمیان وزارت داخلہ نے ریاستوں کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایسی رپورٹ ہے کہ نظام ادلدین کے تبلیغی مرکز میں ہوئے اجتماع میں کچھ لوگوں کے ساتھ روہنگیا مسلمان بھی شامل ہوئے تھے ریاستوں کے چیف سکریٹری ڈی جی پی اور دہلی پولیس کمشنر کے لکھے خط میں کہا گیا ہے کہ ایسی رپورٹ ہے کہ روہنگیا مسلمان تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شامل ہوئے تھے ایسا امکان ہے کہ وہ کورونا سے بھی متاثر ہوسکتے ہیں ۔حیدرآباد کے کیمپ میں رہنے والے روہنگیا میوات میں بھی تبلیغی اجتماع میں شامل ہوئے تھے وہ پھر نظام الدین بھی آئے تھے ۔وزارت داخلہ نے اپنے خط میں آگے لکھاہے ٹھیک اسی طرح دہلی کے شرم وہار اور شاہین باغ میں بھی روہنگیا تبلیغی جماعت کے پروگرام میںگئے تھے جو اپنے کیمپ میں واپس نہیں آئے ۔روہنگیا مسلمانوں کی موجودگی پنجاب کے ڈیرا بستی اور جموں میں ہونے کی خبر ہے ۔اس لئے ان کے رابطے میں آئے لوگوں کی چھان بین ضرور ی ہے ریاستوں کو اس سمت میں ضرور ی قدم اٹھانا جلد سے جلد ضروری ہے بتادیں دہلی میں کورونا کے کل متاثر معاملوں میں سے 63فیصدی مرکز کے نظام الدین تبلیغی جماعت سے جڑے ہیں ۔وزارت صحت نے بتایا کہ 23ریاستوں میں جماعت کے پروگرام کی وجہ سے ہی برھے ہیں۔کورونا کے دہلی میں 63فیصد مریضوں کا تعلق جماعت میں شامل لوگوں سے وابسطہ ہے ۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!