اسکول کالجوں میں چھایہ سناٹا!

کورونا وائرس کے سبب اسکولوں و کالجوں یونیورسٹیوں کے بند ہونے سے دنیا کے 191ملکوں میں 157کروڑ طلبہ کی تعلیم ٹھپ ہو گئی ہے ۔مختلف کورسز میں داخلہ لینے والے کل طلبہ 91.3فیصد ہیں ۔یہ جانکاری یونسکو کی ایک مطالعہ ذاتی ایک رپورٹ میں سامنے آئی ہے ۔اس میں بتایا گیا ہے کہ اسکول بند ہونے کا سب سے زیادہ اثر کمزور طبقوں کے طلبہ و لڑکیوں پر پڑا ہے ۔یونیسکو کی عالمی نگرانی اسٹڈی رپورٹ کے مطابق 14اپریل 2020تک ایک سو اکیاون ملکوں میں 15075,270054طالب علموں کی پڑھائی متاثر ہوئی ہے اس میں لڑکیوں کی تعداد75کروڑ ہے ۔روس آسٹریلیا ،امریکہ ،کناڈا ،گرین لینڈ سمیت کئی ملکوں میں مقامی طور پر مکمل بند ہے ۔رپورٹ میں بتایاگیا ہے ۔حالانکہ رپورٹ میں ان ملکوں کی تعداد شامل نہیں ہے ۔بھارت میں لاک ڈاو ¿ن کے سبب 32کروڑ طالب علموں کی تعلیم متاثر ہوئی ہے ۔اس میں 15.81کروڑ لڑکیا ں 16.25کروڑ لڑکے شامل ہیں ۔برطانیہ میں 1.54کروڑ طالب علم کوروناوائرس کی وجہ سے اسکول کالج بند ہونے سے متاثر ہوئے ہیں اور وہ دو ماہ سے گھر بیٹھے ہوئے ہیں۔
(انل نریندر )

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!