چینی ریپڈ ٹیسٹ کٹ فیل!
کوالٹی کے دعووں کے ساتھ چین سے آئی رپیڈ ٹیسٹ کٹ پہلی نظر میں فیل ہوتی نظر آرہی ہے اس کے نتیجوں میں 6سے 71فیصدی تک فرق ہے کٹ کی کولٹی جانچ کے لئے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ(آئی سی ایم آڑ)نے اپنے آٹھ اداروں کے ممبران کو فیلڈ میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔یہ ممبر گڑبڑی کی شکایت والے علاقوں میں جائیںگے اور وہیں ریپڈ ٹیسٹنگ کٹ کی جانچ کریں گے ۔پچھلے ہفتہ ہی چین سے 6.5لاکھ رپیڈ ٹیسٹنگ کٹ آئی تھی ۔کورونا وائرس کی جانچ کا سب سے بڑا ہتھیار مانی جا رہی یہ ریپڈ ٹیسٹ کٹ فیل ہو گئی ہے ۔راجستھا ن حکومت نے اس کے استعمال پر روک لگا دی ہے ۔وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا جے پور کے ایس ایم ایس ہاسپٹل میں بھرتی کورونا کے 100مریضوں کی اس رپیڈ کٹ سے جانچ کی گئی جس میں صرف 5پوزیٹو ملے اسے دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا کہ دس لاکھ میں سے باقی آٹھ لاکھ رپیڈ ٹیسٹ کٹ کی خرید روک دی گئی ہے ۔ان کٹس کی ایکو پریسی 90فیصد ہونی چاہیے تھی لیکن یہ صرف 5.4فیصد ہی آرہی ہے یعنی کئی متاثرہ مریضوں کو بھی نگیٹو بتا رہی ہے انہوں نے بتایا کہ سرکار نے آئی سی ایم آر کو لکھا ہے کہ ہم کٹ لوٹائیںگے اس کے بعد آئی سی ایم آ ر نے ریاستوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اگلے دودن تک کورونا ریپڈ ٹیسٹ کٹ کا استعمال نا کریں ۔اس کے چلتے آئی سی ایم آر کے آٹھ اداروں کی ٹیمون نے موقع پر جانچ کرنے کے بعد ہی دودنوں میں آیڈوائزری جاری کی جائے گی ۔آئی سی ایم آر کو مغربی بنغال میں بھی رپیڈ کٹ کی شکایت ملی تھی یہ چین سے منگائی گئی تھی اس کے علاوہ ٹیسٹنگ کٹ ماسک اور دیگر میڈیکل ساز وسامان کی کوالٹی پر بھی سوال کھڑے ہونے لگے ہیں ۔اس سے پہلے اسپین اور ترکی میں بھی ٹیسٹنگ کٹ صحیح نہیں نکلی اور وہ بھی اس کو واپس کر چکے ہیں ۔وہیں نیدر لینڈ میں بھی اپنے ملازمین کے لئے 6لاکھ ماسک منگوائے تھے ۔دعویٰ کیا گیا تھا یہ اچھی کولٹی کے تھے لیکن نیدر لینڈ کے مطابق بہت سے ماسک سائز میں چھوٹے تھے اور کئی کے فلٹر بھی ٹھیک نہیں تھے اسی لئے ان سبھی کو واپس بھیج دیاگیا ساری دنیا جانتی ہے کہ چینی مال گھٹیا ہوتا ہے بس سستا ہونے کے سبب اس کی کوالٹی کو کوئی نہیں سمجھ سکتا ہم جہاں انسان کی پسند کی بات کررہے ہیں جس میں کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا ۔
(انل نریندر)
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں