2018میںپاکستان کے دو بڑے لیڈروں کی قسمت یوں بدلی
2018میں پاکستان کے دو بڑے لیڈروں کی قسمت الگ الگ ڈھنگ سے بدلی ہے ۔ لمبے عرصہ تک جد و جہد کے بعد عمران خان جہاں پاکستان کے نئے کپتان بنے وہیں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو جیل جانا پڑا ۔کرکٹ میں پاکستان کو ورلڈ کپ دلانے والے عمران نے 18اگست کو پاکستان کے 22ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف لے کر اپنی نئی پاری کا آغاز کیا ہے ۔دوسری طرف پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے لئے سال 2018مصیبتوں بھرا رہا 24ستمبر کو کرپشن کے جرم میں عدالت نے شریف کو کرپشن کے معاملے میں 7سال کی جیل کی سز ا سنائی اس سے پہلے اپریل میں ان کے چناﺅ لڑنے پر روک لگا دی گئی تھی چھ جولائی کو کرپشن کے ایک دوسرے معاملے میں دس سال کی سزا سنائی گئی کچھ دن بعد پاکستان لوٹتے ہوئے انہیں اور ان کی بیٹی مریم نواز کو گرفتار کر لیا گیا۔ستمبر میں نواز شریف کی بیوی کلثوم نواز کا انتقال کینسر سے ہو گیا تھا ۔اس وجہ سے انہیں اور مریم کو ضمانت پر چھوڑا گیا مگر سال ختم ہوتے ہوتے ایک اور معاملے میں انہیں سزا سنا دی گئی حالانکہ فلیگ شپ انویسٹمینٹ معاملے میں انہیں بری کر دیا گیا ۔پاکستان نے نیتاﺅں کو کرپشن کے معاملے میں سزا دی...