ہار سے توجہ ہٹانے کے لئے بدلے کی کارروائی ؟

کانگریس لیڈر شپ کی مشکلیں لگاتار بڑھتی جا رہی ہیں ۔نیشنل ہیرلڈ کا کیس پہلے ہی چل رہا ہے اب رہی سہی کسر اس معاملے میں انکم ٹیکس کی جانچ روکنے کی سپریم کورٹ کے ذریعہ انکار سے پوری ہو گئی اس کے ساتھ ہی سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ واڈرا پر چھاپے پڑنے شروع ہو گئے ہیں ۔اس لئے ایک طرح سے سونیا گاندھی ،راہل گاندھی،پرینکا گاندھی وغیرہ سبھی مشکل میں آگئے ہیں ۔نیشنل ہیرلڈ کیس میں انکم ٹیکس کی جانچ جاری رکھنا کانگریس صدر راہل گاندھی اور ان کی ماں سونیا گاندھی کے لئے بہت بڑا دھکا ہے عدالت نے حالانکہ کہا ہے کہ معاملہ لٹکا ہونے تک انکم ٹیکس کوئی کارروائی نہیں کرئے گا۔ لیکن وہ 2011.12کے مقرر ٹیکس معاملوں کو پھر سے کھول سکتا ہے اسے روکنے کے لئے ہی سپریم کورٹ میں پارٹی گئی تھی بے شک عدالت کے اگلے حکم سے پہلے انکم ٹیکس محکمہ پر ٹیکس متعین سے متعلق حکم پر عمل نہیں کرئے گا ۔لیکن باقی کارروائی پوری کر سکتا ہے ۔عدالت نے اگلی تاریخ 8جنوری طے کی ہے اور اس دن دیکھنا ہوگا کہ سپریم کورٹ کیا فیصلہ دیتی ہے ؟نیشنل ہیرلڈ معاملے میں راہل گاندھی ،سونیا گاندھی سمیت دوسرے ملزم یعنی آسکر فرنانڈیز ،موتی لال ورا وغیرہ کو عدالت سے ابھی تک مایوسی ہی ہاتھ لگی ہے ۔عدالت نے انہیں صرف ضمانت دی ہے راہل اور سونیا کو عدالت نے 19دسمبر 2015کو ضمانت دی تھی ۔واضح ہو کہ بھاجپا نیتا سبرامنیم سوامی کی عرضی پر نیشنل ہیرلڈ معاملے میں کانگریس لیڈروں کے خلاف فوجداری کی کاروائی چل رہی ہے ۔سوامی نے وزیر خزانہ کو بھی ٹیکس چوری کے بارے میں عرضی دی تھی اس میں عام سرمائے سے ایک نئی کمپنی بنا کر دھوکہ دھڑئی و سازش کے تحت کروڑوں روپئے کا غبن کا الزام ہے ۔اس میں پچاس لاکھ روپئے سے نومبر 2010میں ینگ انڈیا نام کی کمپنی بنائی گئی اور اس نے نیشنل ہیرلڈ اخبار چلانے والی اے جی ایل کے تقریبا سارے شئیر نا جائز طریقہ سے لے لئے تھے ۔محکمہ انکم ٹیکس کا کہنا تھا کہ ینگ انڈیا میں راہل گاندھی کے تو جو شئیر ہیں ان کے مطابق 154کروڑ روپئے کی آمدنی ہوگی ۔محکمہ انکم ٹیکس پہلے ہی ینگ انڈیا کو سال 2011.12کے لئے 249کروڑ روپئے کی مانگ کا نوٹس جاری کر چکا ہے جہاں تک رابرٹ واڈرا پر چھاپوں کا سوال ہے گانگریس پارٹی کھل کر ان کے بچاﺅ میں آگئی ہے ۔اس نے واڈرا کی کمپنیوں سے جڑے تین لوگوں کے گھروں اور دفتروں پر انفورسمینٹ ڈائرکٹریٹ کی چھاپہ ماری کو کانگریس نے بدلے کی کارروائی قرار دیا ہے ۔ڈیفنس سودوں میں کچھ مشتبہ افراد کے ذریعہ مبینہ طور پر کمیشن لئے جانے کی جانچ سے متعلق پارٹی نے کہا تھا پانچ ریاستوں کے اسمبلی چناﺅ میں بھاجپا کی ہار طے دیکھ کر مرکز کی این ڈی اے سرکار لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لئے بدلے کی کارروائی کر رہی ہے۔

(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!