مارا گیا پیشاور فوجی اسکول کے بچوں کو مارنے والا ماسٹر مائنڈ!
پیشاور قتل عام کے ہر گزرے گھنٹے اور دن کے ساتھ اس کی مذمت کرنے و اس کی مخالف میں پاکستانی جس طرح سے متحد ہوئے ہیں یا ہورہے ہیں اسے دیکھ کر پاکستانی طالبان یقینی دہشت میں ہوگا۔ معصوم بچوں کے قاتلوں سے بدلہ لینے کی مانگ اتنی تیزی پکڑ چکی ہے کہ جو ملا دہشت گردوں کے حمایتی ہوا کرتے تھے آج وہ بھی ناراض لوگوں کی آواز میں آواز ملانے پر مجبور ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف طالبان و دیگر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ پاکستانی سکیورٹی فورسز کے ہاتھ ایک بڑی کامیابی اس وقت لگی جب انہوں نے دیش کے بیحد شورش زدہ علاقے خیبر ایجنسی میں طالبان کمانڈرصدام کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے صدام پیشاور آرمی اسکول قتل عام کا اہم سازشی تھا جس کی تلاش کی جارہی تھی۔ پاکستان میں16 دسمبر کو آرمی اسکول میں ہوا حملہ دیش کے اب تک سب سے بڑے آتنکی حملے کے طور پردیکھاگیا۔ اس میں141 بچوں سمیت150 افراد مارے گئے تھے۔ خیبر ایجنسی کے سیاسی نمائندے شہاب علی شاہ نے بتایا کہ جمرود کے گدی علاقے میں سکیورٹی فورسز نے اپنی ایک کارروائی میں صدام کو مار گرایا اور اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا۔ پاکس...