مارا گیا پیشاور فوجی اسکول کے بچوں کو مارنے والا ماسٹر مائنڈ!

پیشاور قتل عام کے ہر گزرے گھنٹے اور دن کے ساتھ اس کی مذمت کرنے و اس کی مخالف میں پاکستانی جس طرح سے متحد ہوئے ہیں یا ہورہے ہیں اسے دیکھ کر پاکستانی طالبان یقینی دہشت میں ہوگا۔ معصوم بچوں کے قاتلوں سے بدلہ لینے کی مانگ اتنی تیزی پکڑ چکی ہے کہ جو ملا دہشت گردوں کے حمایتی ہوا کرتے تھے آج وہ بھی ناراض لوگوں کی آواز میں آواز ملانے پر مجبور ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف طالبان و دیگر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ پاکستانی سکیورٹی فورسز کے ہاتھ ایک بڑی کامیابی اس وقت لگی جب انہوں نے دیش کے بیحد شورش زدہ علاقے خیبر ایجنسی میں طالبان کمانڈرصدام کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے صدام پیشاور آرمی اسکول قتل عام کا اہم سازشی تھا جس کی تلاش کی جارہی تھی۔ پاکستان میں16 دسمبر کو آرمی اسکول میں ہوا حملہ دیش کے اب تک سب سے بڑے آتنکی حملے کے طور پردیکھاگیا۔ اس میں141 بچوں سمیت150 افراد مارے گئے تھے۔ خیبر ایجنسی کے سیاسی نمائندے شہاب علی شاہ نے بتایا کہ جمرود کے گدی علاقے میں سکیورٹی فورسز نے اپنی ایک کارروائی میں صدام کو مار گرایا اور اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا۔ پاکستان نے جمعہ کو دہشت گردوں کے منصوبوں کو ناکام کرنے کے لئے فیڈرل آتک واد انسداد فورس بنائی ہے۔ اس کے علاوہ مالی اداروں کو ہدایت دی گئی ہیں کہ وہ دہشت گردوں کو ملنے اولی اقتصادی مدد کی جانچ کریں اس کے ساتھ ساتھ ایک پینل بھی بنایا ہے جو اس لعنت سے نمٹنے کیلئے بنائی گئی اسکیموں کو نافذ کرنے پر نظررکھے گا۔ اس دوران پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے لاہور کی مشہور کوٹ لکھپت جیل پر حملے کی دہشت گردوں کی سازش کو ناکام کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اس جیل میں 5 خطرناک آتنک وادیوں سمیت موت کی سزا پائے کم سے کم 50 دہشت گرد بند ہیں۔ لاہور کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ہم نے آتنک وادیوں کی سازش کو ناکام کیا ہے اور جیل کے پاس فرید کالونی سے دو عورتوں اور ایک مرد کو گرفتار کیا ہے۔ افسر نے بتایا کہ جمعرات کو ان کے پاس سے ایک راکٹ لانچر اور سکیورٹی ایجنسیوں کی وردیاں بندوقیں اور موبائل فون برآمد کئے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں فوجی عدالتوں کے ذریعے سزا پائے پانچ خطرناک آتنک وادی بند ہیں۔ آج حالت یہ ہے پاکستانی عوام کے جس تھوڑے سے حصے میں تحریک طالبان کے لئے ہمدردی تھی وہ بھی ختم ہوتی جارہی ہے۔ پیشاور قتل عام نے حکومت کو یہ حوصلہ دیا کہ دہشت گردی اور دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے وہ اپنے سبھی طرح کے ذرائع کا استعمال کرے۔ پیشاور کی واردات نے پاکستان کو بدل دیا ہے۔ جیسا کہ میاں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی سرزمیں سے آتنک واد کو ختم کرنے میں پوری طرح سے لگے ہوئے ہیں۔ یہ آسان نہیں ہے لیکن اگر حکومت کا مضبوط ارادہ ہو تو سب کچھ ممکن ہے۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!