ڈرگس ریکٹ میں مجیٹھیا کو سمن!

پنجاب میں ڈرگ ریکٹ زوروں سے پھل پھول رہا ہے۔وقتاً فوقتاً یہ تشویشناک خبریں آتی رہتی ہیں کہ پنجاب میں منشیات کا استعمال مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔ پنجاب کے ایک کیبنٹ وزیر وکرم سنگھ مجیٹھیا کو ڈرگ دھندے سے جڑی منی لانڈرنگ کے معاملے میں جانچ کے لئے سمن جاری کیا گیا ہے۔ انفورسٹمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پنجاب کے وزیر محصول مجیٹھیا کو ڈرگس اسمگلروں کے گوروہ کے لئے 6 ہزار کروڑ روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ گھوٹالے میں 26 دسمبر کو پیش ہونے کے لئے سمن جاری کیا گیا ہے۔ بتادیں کہ مجیٹھیا بادل خاندان کے قریبی رشتے دار ہیں اورنائب وزیر اعلی سکھبیر سنگھ بادل کے سالے اور مرکزی وزیر مملکت ہرسمرت کے بھائی ہیں۔ مرکزی وزارت مالیات کے ماتحت مالیاتی جانچ ایجنسی انفورسٹمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ میں شامل لوگوں سے پوچھ تاچھ کی جس کو بے نقاب تارکین وطن ہندوستانی انوپ کہلو کی مدد سے مارچ2013ء میں فتح گڑھ صاحب تھانے میں کیا گیا۔اس کے بعد ہوئی جانچ میں پچھلے سال نومبر میں مبینہ سرغنہ جگدیش سنگھ بھولا کی گرفتاری ہوئی جو پنجاب پولیس کے معطل ڈی ایس پی ہیں۔ پولیس کو بیان دیا کہ پورا ڈرگ ریکٹ مجیٹھیا کی نگرانی میں چلتا ہے اور اس کی جانکاری پولیس کو بھی ہے۔ حالانکہ مجیٹھیا نے ان الزامات کو غلط بتایا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انفورسٹمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مجیٹھیا سے پوچھ تاچھ کے لئے 50 سوالوں کی فہرست تیار کی ہے۔ ایک انگریزی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ مجیٹھیا نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں انفورسٹمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے طلب کیا ہے۔ یہ بھی بتایا کہ ہو اس ریکٹ کے سامنے آنے کے دن ہی جانچ میں مدد دے رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے پنجاب کے نائب وزیر اعلی سکھبیر سنگھ بادل کی بیوی اور مرکزی وزیر ہرسمرت کور کے چھوٹے بھائی وکرم سنگھ مجیٹھیا کا نام ڈرگ اسمگلروں کی اس فہرست میں تھا جسے سابق ڈی جی پی جیل ششی کانت نے وزیر اعلی کو سونپی تھی۔ اپوزیشن اس معاملے میں سی بی آئی جانچ کی مانگ کرتی آرہی ہے لیکن ریاستی حکومت نے پولیس سے جانچ کراکر مجیٹھیا کو کلین چٹ دے دی تھی۔ مجیٹھیا کے حکمراں بادل پریوار سے انتہائی قریبی رشتے ہونے اور اتحادی بھاجپا کے ساتھ کشیدگی بھرے رشتوں کے چلتے پنجاب کی سیاست میں طوفان آسکتا ہے۔ شیو سینا کے ساتھ کچھ وقت پہلے ہوئی زور دار نوک جھونک کے بعد کیا بی جے پی اپنی ایک اور اتحادی پارٹی اکالی دل سے لڑنے کی حالت میں پہنچ رہی ہے؟ بی جے پی کے تیز طرار نیتا نوجوت سنگھ سدھو اور اکالیوں کے درمیان پہلے سے ہی ٹکراؤ چل رہا ہے۔ مجیٹھیا کو سمن کے پیچھے کچھ لوگ کافی دنوں سے لگے ہوئے ہیں۔ ان کی مانیں تو یہ بی جے پی اور اکالیوں کے درمیان خلیج بڑھانے کی شروعات ہے اس لئے مجیٹھیا سکھبیر کے سالے ہیں اور ہرسمرت کور کے چھوٹے بھائی ہیں یعنی جانچ کی دستک درپردہ طور پر بادل خاندان کے دروازے پر ہے۔6 ہزار کروڑ روپے کے اس ڈرگ ریکٹ میں مجیٹھیا کا ذرا سی بھی رول سامنے آتا ہے تو انہیں گدی چھوڑنے پڑ سکتی ہے اور اس سے بھاجپا اور بادل خاندان میں تلخی بڑھے گی۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟