اور اب ممبئی کی نربھیا !

اور اب ممبئی کے سب سٹی علاقے میں آبرو ریزی اور پوشیدہ اعضاءمیں لوہے کی چھڑ ڈالنے کی بربریت کا شکار بنی 34سالہ عورت نے یہاں کے میونسپل اسپتال میں دم توڑ دیا پولس نے بتایا کہ عورت کے پوشیدہ اعضاءمیں سنگین زخم آئے تھے اور حادثے میں اس کا بہت خون بہہ گیا تھا وہ راجا باڈی اسپتال میںاپنی زندگی کے لئے جنگ لڑ رہی تھی لیکن وہ چل بسی عورت سے آبرو ریزی کے بعد اور چھڑ سے اس پر بے بربریت طریقے سے حملہ کرنے کے بعد ملزم نے اس پر چاقوں سے بھی حملے کئے واردات کے بعدپولس موقع پر پہونچی اس نے عورت کو خون سے لت پت پایا اور اسپتال مین بھرتی کرایا ایک پولس افسر کے مطابق جانچ کے دوران سامنے آیا سڑک کے کنارے کھڑے ایک ٹیمپو کے اندر عورت سے آبرو ریزی کی گئی اس کے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے پولس نے مشتبہ شخص کی پہچان کی ہے جو ویڈیو میں ٹیمپو سے باہر نکلتا دکھائی دے رہا ہے اس کا نام موہن چوہان ہے او ر معاملہ درج کر دیا گیا اس معاملات کے ریاستی حکومت انٹر نیٹ میڈیا و اپوزیشن پارٹی بھاجپا کے نشانے پرآگئی سابق وزیرا علیٰ دویندر فڈنویش نے کہا عورتوں پر بڑے مظالم کے واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ سرکار قانون و نظام سنبھالنے میں ناکام رہی ہے ایک شخص نے ٹویٹ کیا ہاتھرس میں ڈراما کرنے والی کانگریس نیتا پرینکا گاندھی واڈرااب کہاں ہیں ؟ اس پر ریاستی حکومت کے وزیر نواب ملک نے کہا کہ ہم فاسٹ ٹریک عدالت میںمقدمہ چلوا کر جلد سے جلد سز ا دلوائیں وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے بھی اسی طرح کا وعدہ کیا متاثرہ کی دونوں چھوٹی بچیوں کی دیکھ بھال اب ریاستی سرکار کرے گی اس کی جانکاری سینئر وزیر ایک ناتھ سندھے نے دی دہلی کی نربھیا کے طرز پر ممبئی میں بد فعلی اور ظلم جھیلنے والی ممبئی کی عورت نے اپنے ساتھ ہوئی بر بریت کے 33گھنٹے کے بعد اسپتال میں دم توڑ دیاایسے درندے کو جلد سے جلد موت کی سزا ہونی چاہئے ۔ نربھیا کے ملزمان کیطرح پھانسی پرٹانگ دینا چاہئے ہم نے سوچا کی شاید نربھیا کے قصور واروں کو سزاد ینے کے بعد اس طرح کے گھناونے واقعات بند ہونگے لیکن ہم غلط ثابت ہوئے۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!