امریکہ میں خالصتانی گروہ سر گرم ہونے لگے!
امریکہ کے ایک سینئر ماہر نفسیات نے کہا ہے کہ پاکستان حمایتی علیحدگی پسندخالصتانی گروپ امریکہ میں آہستہ آہستہ اپنی پکڑ مضبوط بنا رہے ہیں اس نے یہ بھی کہا کہ امریکی حکومت ان تنظیموں کی بھارت مخالف سر گرمیوں کو روکنے کے لئے نئی دہلی کے ذریعے کی گئی اپیلوں کے طئیں ٹال مٹول والا رویہ اپنا تی رہی ہے ۔ ہڈ سن انسٹی ٹیوٹ نے منگل کو شائع اپنی رپورٹ میںپاکستان کا عدم استحکام کی سازش عنوان پر امریکہ میں خالستان کی سر گرمی میں پاکستان کے ذریعے ان تنظیموں کو دی جا رہی حمایت کی جانچ کرنے کے لئے امریکہ کے اندر خالصتانی اور کشمیر علیحدگی پسند گروپوں کا رول سامنے آیا ہے ان گروپوں کے بھارت میں شدت پسند اور دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ رشتوں اور ساو¿تھ ایشا میں امریکی خارجہ پالیسی اور ا س کی سر گرمیوں کے امکانی مضر اثرات پر غور کیا گیا یہ رپورٹ اس لئے بھی اہم ہے کہ امریکہ کے اندر خالستان سے متعلق بھارت مخالف سر گرمی بھی بڑھی ہے اور وہ بھی تب جب امریکہ اور بھارت چین کے بڑھتے اثرات خاص کر ہند مہا ساگر میں اس کا سامنہ کرنے کے لئے تعاون کر رہے ہیں ۔ امریکی سرکار سے بھارت کی تشویشات کو سنجیدگی سے لینے کی اپیل رپورٹ امریکی سرکار سے بھارت کی تشویشات کو سنجیدگے سے لینے کی اپیل کرتی ہے ۔ رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان میں سر گرم اسلامی آتنکی تنظیموں کی طرح خالصتانی تنظیم نئے ناموں کے ساتھ سامنے آسکتی ہیں ۔ جب تک امریکی سرکار خالصتانی سے متعلق اور شدت پسندی اور دہشت گردی کی نگرانی کو ترجیح نہیں دیتی تب تک ان گروپوں کی پہچان ہونے کا امکان نہیں ہے جو حال ہی میں بھارت میں پنجاب میں تشدد میں ملوث ہیں یاایسے کرنے کی تیاری کررہے ہیں ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں