داو ¿د کا بھائی چلا رہا تھا آتنکی ماڈیول !

دہلی پولس کی اسپیشل سیل اور اتر پردیش کی اے ٹی ایس نے مشترکہ طور پر منگل کو چھ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے ان سے پوچھ تاچھ میں اس آتنکی ماڈیول کے پیچھے بین الاقوامی سرغنہ داو¿ د ابراھیم کے بھائی انیس کے رول کا پتہ چلا ہے اس کے ساتھ ہی پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی بھی اس میں شامل بتائی جا رہی ہے ان میں سے دو پاکستان سے تربیت لے کر لوٹے ہیں یہ دہلی مہاراشٹر اور اتر پردیش کے ایودھیا سمیت بھیڑ بھاڑ والے علاقوںمیں دھماکے کرنے کی سازش میں لگے تھے پریاگ راج سے بارود بر آمد کیا گیا ہے پولس نے سبھی مشتبہ دہشت گردوںکو چھ دن کی ریمانڈ پر لیا ہے آتنکیوں کے ماڈیول کا پردہ فاش ہونے کے ساتھ ہی پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی و انڈر ورلڈ کی ملی بھگت سامنے آئی ہے آئی ایس آئی نے انڈر ورلڈ کے ساتھ مل کر دیش کو دھلانے کی سازش رچی تھی اس میں ایک گروپ کو نوراتری اور رام لیلاو¿ں کے دوران بھیڑ والی جگہوں پر دھماکے کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی جبکہ دوسرے گروپ کو عمارتوں و چنندہ جگہوں کو نشانہ بنا نا تھا پاکستان میں بیٹھے داو¿د ابراھیم اور اس کے بھائی انیس کو بھارت میں ہتھیار پہونچانے تھے اور پیسوں کو انتظام کرنا تھا ۔ اسپیشل سیل کے اسپیشل کمشنر نیرج ٹھاکر کے مطابق خفیہ ایجنسیوں سے اطلاعات ملیں تھیں اور پاک حمایتی و اسپانسر گروپوں کو بھارت میں سلسلہ وار دھماکوں کو انظام دینے کی سازش رچ رہے تھے اس کے لئے سرحد پار سے تیاری کی جا رہی ہے جانچ میںیہ بھی پتہ چلا ہے کہ مشتبہ دہشت گردوں کے اس ماڈیول کانیٹورک دہلی یوپی ، مہاراشٹر، اور دیش کے کئی حصوں میں پھیلا ہوا ہے اسپیشل سیل کے اس کاروائی میں پاکستان سے تربیت یافتہ دہشت گردوں کو پکڑے جانے سے ایک بار پھر یہ سامنے آیا ہے کہ پاکستان اپنی زمین کو بھارت کے خلاف استعمال کرنے سے باز نہیں آرہا ہے اس کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی بھارت میں گڑ بڑ پھیلانے کے لئے سازش رچ رہی ہے اور دہشت گردوں کو بھیج رہی ہے ہم دیش کی خفیہ ایجنسیوں اور خاص کر دہلی پولس اسپیشل سیل سمیت دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کو چونکس رہنے کے لئے دھماکے ہونے سے بچا سکے اور اس کو بے نقاب کرنے پر مبارک آباد دیتے ہیں یہ بار بار پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ناپاک ارادوں کو کامیاب نہ ہونے دیں ان دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعداب ایک ایک کرکے اسپیشل سیل ان آتنکیوں کے ممد گاروںکو ڈھونڈ نکالے تاکہ دہشت گردوں کی سلیپر سیل کو پوری طرح سے نیست و نابود کیا جا سکے یہی نہیں دہلی پولس کو ڈرگ اسمگلنگ کا بھی نوٹس لینا چاہئے اور اس سلسلے میں سر گرمی بھی بڑھانی چاہئے تاکہ سر حد پار سے دہشت گردی کے واقعات کو انجام دینے کی سازش رچ رہے انڈر ورلڈ کے لوگ ڈرگ اسمگلنگ سے اکٹھے پیسوں کو دیش کے خلاف استعمال نہ کرسکیں ۔ دیش میں تہواروں کا سیزن شروع ہونے والا ہے آتنکی سرغنہ نے سوچ سمجھ کر یہ وقت چنا کیونکہ اس میں ہر جگہ بھیڑ ہوتی ہے اور آتنکی زیادہ سے زیادہ بے قصوروں کو نشانہ بناتے ہیں خیر خطرہ ٹل گیا لیکن یہ لوگ باز نہیں آئین گے اس لئے ہماری سیکورٹی اور خفیہ ایجنسیوں کو ہر وقت الرٹ رہنا ہوگا۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!