اشاعتیں

2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

آگئی دہلی والی کڑاکے کی سردی !

پورے بھارت میں نئے سال کا آغاز ہونے والا ہے لیکن ٹھر کرنے والی سردی سے نئے سال کا آغاز ہونے والا ہے محکمہ موسمیات کے سائنس دانوں کے مطابق 31 سے 4 جنوری 2023 تک 5 دن اس سیز ن کا سب سے سرد دن رہ سکتے ہیں ۔اس دوران پنجاب ،ہریانہ کے کچھ علاقوں میں رات کا درجہ حرارت نفی میں جارہا ہے ۔راجستھان کے چورو علاقے میں تو پیر کو ہی درجہ حرارت زیرو پر پہونچ گیا وہیں دن کا زیادہ تر درجہ حرارت 10 سے 14 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے ۔نئے سال کی شروعات میں اس دوران شمالی ہند کے پہاڑی ریاستوں سے لے کر پنجاب ،ہریانہ، دہلی ،راجستھان ،اتر پردیش اور جھارکھنڈ ،مغربی بنگال اور مشرقی اور شمالی مدھیہ پردیش کے زیادہ تر علاقوں میں گھنا کہرہ چھایا رہے گا۔ اگر آپ ٹرین سے روزانہ دہلی این سی آر آتے ہیں تو آپ کی مشکلیں بڑھنے والی ہیں ۔بڑھتی ٹھنڈ اور گھنے کہرے کو دیکھتے ہوئے ناردن ریلوے نے دہلی این سی آر ،لکھنو¿ سمیت کئی شہروں میں چلنے والی 48 مسافر ٹرینوں کو منسوخ کر دیا ہے ۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق پسنجر ٹرینیں ،25 دسمبر سے لیکر 24 جنوری تک منسوخ رہیں گی ،کہرے کے چلتے لمبی دوری کی سپر فاسٹ ایکسپریس ٹرینوں کا لیٹ ہونا ج...

بہار کا شراب مافیہ !

اس دن پارٹی میں کسی نے دے دیا ہم ہلکا سا پی لیے تو سر چکردینے لگا ۔کام چھوڑ کر چلے آئے ۔ہم ڈاکٹر کے پاس نہیں جا رہے تھے ، لیکن پھر یہ کانڈ ہو گیا ۔تو ماں رونے لگی تب ڈاکٹر کے پاس گئے بولے ایک مہینے آنکھوں میں تھوڑا کچھ دکھنے لگے گا ۔ستیندر مہتو بہار میں چھپرا کے بہرولی گاو¿ں کے ہیں ان کی آنکھیں عام انسانوں کی طرح نظر آتی ہیں لیکن زہریلی شراب سے آنکھوں کی روشنی چلی گئی ۔ستیندر 12 دسمبر کی شام پڑوس کے ایک گاو¿ں جنیو تقریب میں کام کرنے گئے تھے وہاں کسی نے انہیں شراب دے دی جسے پی کر ان کی طبیعت خراب ہو گئی بہرحال ادھر سارن کے کئی علاقوں میں زہریلی شراب نے موت کا قہر مچا دیا ۔مقامی رپورٹ کے مطابق بہرولی میں بھی زہریلی شراب سے کچھ لوگوں کی موتیں ہوئی ہیں ماں کی ضد پر ستیندر وقت پر ہسپتال چلے گئے تو جان بچ گئی لیکن ان کی آنکھوں کی روشنی چلی گئی ۔مزدوری کر گزر بسر کرنے والے ستیندر کا خاندان اب کیسے چلے گا اس کا کچھ پتہ نہیں ہے لیکن وہ اب بھی شراب کے کاروباریوں کے بارے میں کچھ بتانا نہیں چاہتے شراب کہاں سے آئی اب یہ نہیں بتاو¿ں گا ۔ستیندر کے الفاظ کے پیچھے شراب مافیہ کا ڈر ہے یا قانون کا اس ...

نیپال جیل سے رہا بکنی کلر !

ہندوستانی اور ویتنامی نژاد خطرناک فرانسیسی سیرئل کلر جسے بکنی کلر میں کہا جاتا ہے نیپال نے رہا کردیا ہے ۔چارلس شوراج کے رہا ہونے کے کچھ گھنٹوں بعد جمع کو اسے فرانس سے جلا وطن کردیا گیا ہے۔ اس نے 1970کی دہائی میں ایشیا بھر میں کئے گئے قتلوں کیلئے زیادہ تر سزا نیپا ل کی جیل کاٹی ۔سپریم کورٹ کے حکم کے دو دن بعد 78سالہ چارلس شوراج کو کاٹھمنڈو کی سینٹرل جیل سے جمع کی صبح رہا کیا گیا اسے بھاری پولیس سیکورٹی آبرورزن محکمہ میں لے جایا گیا ۔ شووراج کے وکیلوں میں شامل سدیش سبیدی نے بتایا کہ اس کی ماں اور بیٹی اس کے پیرس پہنچنے کا انتظار کر رہی تھیں ۔اس درمیان شووراج کو گرفتار کرنے والے ممبئی پولیس کے ریٹائرڈ اڈیشنل کمشنر مدھوکر جینڈے نے بتایا کہ چارلس شووراج جیسے خطرناک مجرم کوزندگی بھر جیل میں رہنا چاہئے لیکن مجرمانہ انصاف سسٹم کیا سوچنا ہے اس پر غور کیا جانا چاہئے ۔ اہم ترین یہ ہے کہ شووراج کو 1976میں اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر دہلی کے ایک ہوٹل میں انجیئرنگ کے 30سے زیادہ طلبہ کو زہر دینے کی کوشش کرتے وقت گرفتار کیا تھا ۔بعد میں پتا چلا کہ اس نے ایک فرانسیسی سیاح کو بھی قتل کیا ہے اور مختلف ج...

صنعت کاروں کی سرکار ہے !

راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں کیا عام اور خاص،کانگریس کے سبھی بڑے لیڈروں کو دہلی کی سڑکوں پر لاکر کھڑا کردیا۔ سنیچر کی صبح راہل گاندھی 3000کلو میٹر جسے 108دن میں پور ا کیا ۔بھارت جوڑو یاترا دہلی سے لگے ہریانہ کے فرید آباد بد رپور سرحد سے راجدھانی دہلی میں داخل ہوتے ہی چاہے پبلک ہو چاہے کانگریسی نیتا ہوں سبھی صبح سے اور ٹھند بھری سڑکوں پر گھومتے دیکھے گئے ۔ چھوٹے چھوٹے اسکولی بچے اور دور دراز سے آنے والے کانگریسی ورکر س گھنٹوں راہل گاندھی کی جھلک پانے کیلئے سڑکوں پر کھڑے رہے ۔ یہی نہیں جب روڈ شو سے آشرم فلائی اوور کے بغل میں واقع جے رام بھرم چاری آشرم ٹرسٹ پر کچھ گھنٹوں کیلئے روکے تو وہاں پارٹی کے کیا عام اور کیا خاص یوں ہی وقت گزارتے راہل گاندھی کے ان کے آرام بنے کنٹینر سے باہر آنے کا انتظار کرتے نظر آئے ۔ پارٹی کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ ، ادھیر رنجن چودھری ، جے رام رمیش وغیرہ بڑے لیڈ صبح سے شام تک یاترا کے انتظام میں مشغول دکھائی دئے ۔ راہل گاندھی نے اپنی یاترا کو لال قلعہ پہنچا کر آرام دے دیا ۔ راہل کے ساتھ یہاں ہزاروں کی بھیڑ تھی ۔ لال قلعہ کے پاس واقع میدان میں جمع لوگوں سے ک...

دنیا کے کئی ملکوں کی کمان ہندوستانیوں کے پاس!

آئر لینڈ کی فائن گیل پارٹی کے نیتا ہندوستانی نژا لیو براڈکر کو آئر لینڈ کی پارلیمنٹ کے نچلے ایوان میں ووٹنگ کے بعد ملک کا نیا وزیر اعظم چنا گیا ۔ آئر لینڈ اس میں اکیلا ہی نہیں ہے ہندوستانی نژاد صدر مملک برطانیہ کے رشی سونک وزیر اعظم بنے ہیں۔ یوروپ میں ہندوستانی نژاد لیڈروں میں اٹونیو کوسٹا کا نام خاص طور سے لیا جاتا ہے۔ وہ پرتگال کے وزیر اعظم ہیں اور اسٹوسس کے والد اورلیڈو کوسٹا ایک کوی تھے ۔انہوںنے سرمایہ کار ی مخالف تحریک میںحصہ لیا تھا اور پر تگالی زبان میں شہن آف اینگر نامی مشہور کتاب لکھی تھی۔دادا لوئی الفانسو ماریہ ڈی کوسٹا بھی گوا کے باشندے تھے حالاںکہ اٹونیوکوسٹا کی پیدائش مذمبق میں ہوئی ۔لیکن ان کے رشتہ دار آج بھی گو امیں رہتے ہیں ۔اپنی ہندوستانی پہچان پر کوسٹا نے ایک بار کہا تھا کہ گوری چمڑی کے رنگ سے مجھے کبھی بھی کچھ کہنے سے روکا میں اپنی چمڑی کے رنگ کے ساتھ مل جل کر رہتا ہوں ۔یہی نہیں کوسٹا بھارت کے اوسیائی کارڈ ہولڈروںمیں ہیں بھارت کے وزیر اعظم نریندرمودی نے سال2017میںانہیں انکا اوسیائی کارڈ دیا تھا ۔ ماریشش کے وزیر اعظم جگن ناتھ بھی ہندوستانی نژاد لیڈر ہیں جن کی جڑیں بھا...

بڑھتی جھڑپیں بڑھتی تجارت !

بھار ت اور چین کی سرحدوں پر ایک بار پھر سے کشیدگی بڑھ گئی ہے ۔ اس مرتبہ کشید گی کے مرکز میں لداخ کی جگہ اروناچل پردیش کی سرحدیں ہیں ۔ اس کی وجہ کہ 9دسمبر کی صبح توانگ سیکٹر کے ینگسٹر س میں بھارت اور چین کے فوجیوں کے درمیان تشدد آمیز جھڑپیں ہوئیں۔ اس جھڑپ میں کچھ ہندوستانی فوجیوں کو چوٹیں بھی آئیں۔ اس سے پہلے گلوان وادی میں خونی جھڑپ میں 20ہندوستانی جوانوںکی موت ہو گئی تھی ۔ اس بعد دونوں ملکوںمیں کشید گی انتہا ءپر پہنچ گئی تھی۔ گلوان سے پہلے دونوں دیش دوکلام میں قریب ڈھائی مہینے تک ایک دوسرے کے سامنے تنے کھڑے رہے ۔پچھلے سال چین اور بھارت کے درمیان ایک طرف جہاں تعطل بڑھا ہے وہیں دوسری طرف چین پر بھارت کے انحصار میں بھی کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ اس درمیان چین سے سامان خریدنے میں بھارت نے قریب 60فیصد تجارت میں اضافہ کردیا ہے۔ آسان لفظوںمیں کہیں تو سال 2014میں بھارت اور چین سے سامان خریدنے پر 100روپے خرچ ہوتا تھا آج یہ بڑھ کر 160روپے ہوگئے ہیں۔ ڈپلومیسی میں کہتے ہیں جس ملک سے خطرہ محسوس ہو اس پر انحصار کم کرلینا چاہئے ۔ایسے ہی وعدے حالیہ دنوںمیں روس یوکرین جنگ کے بعد مغربی ملکوںنے بھی کئے ہیں۔ ...

20منٹ کی فلائٹ اور مشقت 5گھنٹے کی !

ایک طرف تو دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فلانا ہائیوے بنادیا گیا ہے اور آپ اس ہائیوے سے دو گھنٹے میں دہلی سے ڈیڑھ گھنٹے میں آگرہ ،دو گھنٹے میں دہرادون ،چار گھنٹے میں جے پور ،چنڈی گڑھ سے شملہ پہنچ سکتے ہیں ۔وہیں انہیں شہروں کیلئے محض 50منٹ کی فلائٹ کیلئے وزراءکو پانچ سے چھ گھنٹے لگ رہے ہیں۔ہوائی اڈوں پر کافی وقت تک انتظار کرنے کی بڑھتی شکایتوں کے درمیان ایئر لائنز کمپنیوں نے اب مسافروں کو کم سے کم ساڑھے تین گھنٹے پہلے پہنچنے اور جانچ پڑتال کرانے اور تیز رفتار سے کام کاج کے نپٹارے کیلئے صرف ایک ہینڈ بیگ ساتھ رکھنے کی صلاح دے ڈالی ۔ انڈیگونے گھریلو مسافروں سے کہا کہ ڈیپارچر سے ساڑھے تین گھنٹے پہلے دہلی ایئر پورٹ پہنچیں ،ہینڈ بیگ کا وزن سات کلو سے زیادہ نہ ہو۔ وستارا نے مسافروں سے تین گھنٹے پہلے ایئر پورٹ پہنچنے کی اپیل کی ۔اسپائس جیٹ نے بھی ایسے ہی شرط لگائی ہے اس نے ممبئی ایئر پورٹ سے فلائٹ پکڑنے والے گھریلو مسافروں کو ڈیپارچر سے ڈھائی گھنٹے پہلے اور انٹر نیشل فلائٹ لینے والوں کو ساڑھے تین گھنٹے پہلے ایئر پورٹ پہنچنے کیلئے کہا ۔ ادھر منگل روز بھی مسافروں کو دہلی ایئر پورٹ پر بد انتظامی کی شکایت...

ہم یہاں کیوں بیٹھے ہیں؟

سپریم کورٹ نے کہا کہ شخصی آزادی کی مثال پر اگرقدم نہیں اٹھاتے تو ہم یہاں کیوں بیٹھے ہیں؟ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے کہا کہ بڑی عدالت شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی سے جڑے معاملوں میںکاروائی نہیں کرتی تو یہ آئین کی دفعہ 136کے تحت ملے اختیارات کی خلاف ورزی ہوگی چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی سربراہی والی بنچ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے ایک حکم کو خارج کرتے ہوئے سوال کیا کہ ہم یہاں کیوں ہیں؟ اگر ہم اپنی ضمیر کی نہیں سنتے ہیں بنچ نے کہا کہ سپریم کورٹ کیلئے کوئی بھی معاملہ چھوٹا نہیں ہوتا ۔اگر ہم شخصی آزادی سے جڑے معاملوں میں کاروائی نہیں کرتے اور راحت نہیں دیتے تو ہم یہاں کیا کر رہے ہیں؟ سی جے آئی چندر چوڑ نے یہ رائے زنی بجلی چوری کے ایک ملزم کی ضمانت عرضی پر سماعت کے دوران کی ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کیلئے کوئی معاملہ چھوٹا نہیں ہے ۔ چیف جسٹس کی اس رائے زنی کو وزیر قانون کیرن رجیجو کو جواز سمجھا جا رہا ہے ۔ کیوں کہ انہوںنے ایک دن پہلے ہی پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ سپریم کورٹ کو ضمانت جیسے معاملوں کی سماعت نہیں کرنی چاہئے بلکہ آئینی معاملوںکی سماعت تک محدود رہنا چاہئے۔معاملوں میں عرضی گز...

کانگریس کی ہاتھ جوڑو یاترا !

چھتیس گڑھ میں کانگریس تنظیم ایک بارپھر اسمبلی حلقوںمیں اپنی بنیاد مضبوط کرنے کی تیاری میں ہے ۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندی کی بھارت جوڑو یاترا کو دیش میں مل رہی کامیابی اور مقبولیت کے پیش نظر ان اشوز کو چھتیس گڑھ میں اٹھایا جا ئے گا۔وہیں مودی سرکار کی ناکامیوں بد انتظامی سے لیکر مہنگائی اور بے روزگاری کے اشو پر کانگریس گھر گھر جائے گی۔ بھارت جوڑا یاترا کی ترز پر چھتیس گڑھ کانگریس ہر اسمبلی حلقے میںہاتھ جوڑا یاترا نکالنے جا رہی ہے۔ پردیش کانگریس کمیٹی نے اس کا اعلان کردیا ہے کہ وہ یوم جمہوریت 26جنوری سے شروع کرے گی ۔ یاترا کے آغاز کے ساتھ ا س میںریاستی سرکار کے کارناموں اور مودی سرکار کی ناکامیوں کو جم کر اچھالا جائے گا۔ اس یاترا کے ذریعے کانگریس نیتا اور ورکر علاقے میںہر بوتھ اور ہر گھر تک پہنچنے کی کوشش میںہیں۔ اس یاترا کو لیکر جلد ہی حکمت عملی کے ساتھ ایک حکمت عملی پلان طے ہو جائے گا۔چھتیس گڑھ کانگریس کی نئی انچارج کمای شیلجا کی موجودگی اور اقتدار تنظیم کے لیڈروں کی موجودگی میںہونے والی میٹنگ میں اس مسئلے پر اہم بحث ہوگی ۔ پردیش کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں ہاتھ جوڑو یاترا کو ...

طالبان نے بھارت سے مانگی مدد!

طالبان نے 15اگست 2021کو جب کابل پر قبضہ جمایا تھا تب سے اسے امریکہ کے ساتھ ہی ہندوستانی ڈپلومیسی کو بھی شکست کے طور دیکھا گیا تھا ۔ لیکن پچھلے 15مہینوںمیں افغانستان میں ڈپلومیٹک حالات کافی بدل گئے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ طالبان کے رشتے مسلسل کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔ جبکہ پچھلے دنوں وہاں کے سفارت خانے میںکام کررہی ڈپلومیٹک تکنیکی ٹیم سے طالبان نے درخواست کی تھی کہ بھارت وہاں اپنے التویٰ میں پڑے پروجیکٹس کو شروع کرے ۔ حالات کو دیکھتے ہوئے ہندوستانی اسکیموں کو شروع کرنے کو لیکر زیادہ ولولہ نہیں ہے ۔وزارت خارجہ کا یہ بھی خیال ہے کہ طالبان بین الاقوامی سطح پراپنی حکومت کو تسلیم کرانے کے منصوبے سے بھی بھار ت کے ساتھ رشتوں کو لیکر زیادہ جوش نہیں دکھائی دے رہا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ طالبان کی جانب سے مدد مانگی گئی ہے لیکن ابھی ممکن نظر نہیں آتا ۔ اگر بھارت وہاں ہائیڈرو پاور پروجیکٹ یا بجلی سپلائی سے متعلق پروجیکٹس کو شروع کرنے کا فیصلہ بھی کرتا ہے تو پہلا سوال یہ ہے کہ وہاں سازوسامان کیسے بھیجے جائیںگے ؟ اناج تو بھیجنا ممکن نہیں ہو پا رہا ہے ۔ کیوںکہ پاکستان کی طرف سے مسلسل رکاوٹےں پیدا کی جا رہی ہ...

اس بمپر جیت کا 2024کے عام چناو ¿ پر کیا اثر ہوگا؟

گجرات میں جیت کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر میں آنے والے سال 2024میں ہونے والے عام چناو¿ کی تیاریوں کی جھلک دیکھنے کو ملی ۔ انہوںنے ابھی سے چناو¿ کمپین شروع کردی ہے اور جس طرح سے ورکروں سے بات کی اور ان کو سراہا اس سے لگتا ہے کہ 2024میں کیا ہونے جا رہا ہے اور مودی ابھی سے مورچہ بندی کررہے ہیں ۔ہندوستانی جمہوریت میں اقتدار سنبھال رہے نیتا ہمیشہ سرکار مخالف لہر سے ڈرے رہتے ہیں لیکن بی جے پی نے گجرات میں 27سال کی سرکارچلانے کے بعداگلے 5سال کیلئے بھی ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کی ہے ۔ اور ثابت کردیا ہے کہ ابھی بھارت میں بھاجپاہی سب سے بڑی سیاسی طاقت ہے اور اگلے کچھ برسوں تک اقتدار میں رہنے کا ارادہ رکھتی ہے بلکہ تیار بھی ہے ۔وزیر اعظم نریندرمودی مسلسل 12سال گجرات میں اقتدار سنبھالنے کے بعد دہلی آئے تھے اور وہ پچھلے 8برسوں سے بھارت کے وزیر اعظم ہیں اور ان کی قیادت میں کئی چناو¿ جیتے ہیں ۔ کورونا وبا کے بعد بی جے پی نے سب سے اہم ریاستوں میں سے ایک اترپردیش میں بھاری اکثریت سے چناو¿ جیتا اور آسام ،گجرات اورگوا میں بھی سرکاریں بنائیں۔انہوں نے اپنے نام پر ووٹ مانگے اور ایک طرح سے وہ گج...

بیٹیاں بھگوان کی دین ہوتیں ہیں!

روہنی کیسی ہے ؟سنگا پور میں آپریشن کے بعد ہوش میں آنے پر سب سے پہلے آر جی ڈی چیف لالو پرساد یادو نے یہی پوچھا تھا ۔یہ لفظ نہ تو آر جے ڈی چیف کے ہیں اور نہ ہی بہار کے سابق وزیر اعلیٰ کے ہیں ۔ یہ لفظ ایک والد کے ہیں جو اپنی بیٹی کے بارے میں پوچھ رہے تھے ۔ اس بیٹی کے بارے میں جس نے کچھ ہی گھنٹے پہلے اپنی کڈنی اپنے پاپا کی زندگی بچانے کیلئے ڈونیٹ کردی ۔ ایسا نہیں ہے کہ جذبات کی یہ دھار ایک طرف سے بہہ رہی ہے ۔ سنگاپور میں اپنے والد کو کڈنی دینے سے پہلے روہنی نے بھی مسلسل کئی جذباتی ٹویٹ کئے تبھی سے باپ بیٹی کے رشتوں پر خوب بحث جاری ہے ۔ جیسے ہی روہنی کو پتہ چلا کہ لالو پرساد یادو کو کڈنی دینے کیلئے وہ ڈونر بن سکتی ہیں۔ روہنی نے سوشل میڈیا پر کئی پوسٹ کئے گزشتہ 11نومبر کو والد لالو پرساد یادو کے ساتھ بچپن کی اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے روہنی نے ٹویٹر پر لکھا کہ ماں باپ میرے لئے بھگوا ن ہیں میں ان کے لئے کچھ بھی کر سکتی ہوں ۔آپ سبھی کی دوعاو¿ں نے مجھے اور مضبوط بنایا ہے ۔ میں آپ سب کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں آپ سب کا خاص پیار اور عزت مل رہی ہے ۔ میں بہت جذبات میں ہوں آپ سب کو دل سے شکریہ ...

دی کشمیر فائلس پر تنازعہ !

انڈیا انٹر نیشنل فلم فیسٹیول فیصلہ کمیٹی کی ممبر برٹش اکادمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹس کے وینر جنکو گوتوہ اور دیگر ممبران نے کشمیر فائلس پر کئے گئے فیصلہ کمیٹی کے چیئر مین مدن لاپت کی رائے زنی کی حمایت کی ہے۔گوتوہے نے ٹویٹ کر کہا کہ دی کشمیر فائلس گمراہ کن اور پبلیسیٹی کر نے والی فلم ہے 9روزہ فلم فیسٹیول میں اپنی تقریر میں دی کشمیر فائلس فلم کو جھوٹی اور پبلیسیٹی فلم کہا تھا ۔ امریکی پروڈیوسر جنکو گوتوہ فرانسیسی فلم مدیر پاسکل ماوینس اور فرانسیسی فلم پروڈیوسر زیویئر انگلو باہورین نے لاپت کے تبصرے کی حمایت کرتے ہوئے ٹویٹر پر ایک بیان پوسٹ کیا جس سے ایک ہفتے پہلے بہت بڑی کنٹرورسی کھڑی ہو گئی تھی ۔ انڈیا انٹر نیشنل فلم فیسٹیول فلم میں جوری کے چیئر مین لاپت نے پیر کو فلم فیسٹیول کے اختتام کے دوران ایوارڈ تقریب میں دی کشمیر فائلس کو جھوٹی اور پبلیسیٹی فلم کہا تھا ۔ ویویک اگنی ہوتری کے ذریعے لکھی اور ہدایت کی گئی فلم دی کشمیر فائلس پاکستانی حمایتی آتنک وادیوں کے ذریعے فرقے کے قتل کے بعد کشمیر سے کشمیری پنڈتوں کی ہجرت پر مرکوز تھی گوتوہ کے ذریعے ٹویٹ مشترکہ بیان نے تینوں افراد نے کہا کہ فیصل...

سرکاریں جھکتی ہیںجھکانے والا چاہئے !

ایران اس کی ایک برننگ مثال ہے ایران میںلڑکی مہسا امینی کی پولیس حراست میں ہوئی موت کے بعد حجاب کو لیکر جو مشتعل مظاہرے ہوئے اس سے آخر کار ایران سرکار کو جھکنا ہی پڑا ۔حکومت نے اپنے یہاں حجاب کے خلاف ہو رہے احتجاجی مظاہروں کے درمیاں اخلاقیاتی پولیس (مورلیٹی پولیس)کو ختم کر دیا ہے ۔اسے احتجاجی مظاہرہ کرہیں خواتین کیلئے ایک بڑی کامیابی کی شکل میں دیکھا جا رہا ہے۔ وہاں کے اٹارنی جنرل محمد ظفر نے خبر رساں ایجنسی آئی این اے کو بتایا کہ مورالیٹی پولیس کا جوڈیشری سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔اس لئے اسے ختم کیا جا رہا ہے ۔ جنرل ظفر مونٹیجری کی رائے زنی ایک مذہبی کانفرنس میں سامنے آئی یہاں انہوںنے کانفرنس میں شامل مدعو شخص کو جواب دیا اس نے پوچھا تھا کہ مورالیٹی پولیس کو بند کیوں کیا جا رہا ہے؟ ایران کی مورالیٹی پولیس کو باقاعدہ طور سے گشت ارشاد کی شکل میں جا نا جاتا ہے ۔سال 2006میں اس وقت کے صدر مرحوم احمدی نزاد نے اس ایجنسی کو قائم کیا اور نرم گوئی اور حجاب کے کلچر کو پھیلانے کیلئے کیا تھا ۔ ایران میں 16دسمبر کو 22سالہ طالبہ مہسا امینی کی پولیس حراست میں موت کے بعد حجاب مخالف مظاہرے شروع ہو گئے ...

کالیجیم سسٹم کو بے پٹری نہ کریں!

سپریم کورٹ نے جمعہ کو کہا کہ موجودہ کالیجیم سسٹم کو کچھ ایسے لوگوں کے بیانوں کی بنیاد پر بے پٹری نہیں کیا جانا چاہئے یہ جو دوسروں کے کام کاج میں دلچسپی رکھتے ہیں اس کے ساتھ ہی اس نے زور دیا کہ سپریم کورٹ سب سے صاف ستھرے اداروں میں سے ایک ہے ۔عدلیہ میں کام کی تقسیم اور عدلیہ کے ججوں کے ذریعے آئینی عدالتوں میں ججوں کی تقرری کا موجودہ سسٹم کو لیکر سرکار کے ساتھ بڑھتے تنازعات کے درمیان بڑی عدالت نے کہا کہ وہ کچھ سابق جج صاحبان کے بیانوں پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے ۔جو کبھی ہائر کالیجیم کے ممبر تھے اور اب سسٹم کے بارے میں بول رہے ہیں ۔جسٹس ایم آر شاہ اور جسٹس سی ٹی روی کمار کی بنچ نے کہا کہ ان دنوں کالیجیم کے اس وقت کے فیصلوں پر رائے زنی کرنا ایک فیشن بن گیا ہے اور وہ سابق ججوں کی رائے زنیوں پر ہم کچھ بھی کہنا نہیں چاہتے ۔بنچ نے کہا کہ موجودہ کالیجیم سسٹم جو کام کرہی ہے اسے بے پٹری نہیں ہو ناچاہئے ۔کالیجیم کسی ایسے شخص کی بنیا د پر کام نہیں کرتا جو دوسروں کے کام کاج میں زیا دہ دلچسپی رکھتے ہوں ۔کالیجیم کو اپنے فرائض کے مطابق کام کرنے دیں ۔ہم سب سے صاف ستھرے ادارے میں سے ایک ہیں ۔بنچ ایک آ...

خطرے کی گھنٹی :ایمس سروس ہیکنگ!

دیش کے سب سے بڑے ہیلتھ ادارے ایمس کا سرور پچھلے 10،12دنوں سے ہیک ہوا ہے ۔انتظامیہ نے حالاںکہ اسٹاف بڑھاکر او پی ٹی کو مینولی ہینڈل کرنا شروع کر دیا ہے ۔ لیب کا بار کوڈ نہیں بن رہا ہے ۔اس لئے مریضو ں کے فون نمبر کی بنیاد پر اسے چلا یا جا رہا ہے ۔ حالاں کہ پہلے کے مقابلے میں رپورٹ ملنے میں مریضوں کو ایک یا دو دن انتظار کرنا پڑ رہا ہے ۔ہندوستان میں تقریباً سبھی کو پتا ہے کہ ایمس دیش کا سب سے بڑا نامور ،پرانا اور سب سے بھروسہ مند سرکاری اسپتال ہے ۔ایمس تو 1947کے بعد مریضوں کیلئے کھل گیا تھا لیکن کمپیوٹر میں ڈیٹا محفوظ رکھنے کی تکنیک آنے کے بعد سے ایک اندازہ ہے کہ کم سے کم 5کروڑ مریضوں کے ریکارڈ اس میں محفوظ رہے ہیں ۔23نومبر 2022تک چوںکہ اس دن ایمس ہاسپیٹل کے سرور پر سائبر اٹیک ہوا تھا ۔جس کے بعد تقریباً سبھی سرور ٹھپ پڑ گئے اس میں اسپتال کا ای ہاسپیٹل نیٹورک بھی شامل تھا ۔جس سے نیشنل انفورمیٹک سینٹر کنٹرول ہوتا ہے ۔ معاملہ کتنا سنگین ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتاہے کہ کروڑو مریضوں کے پرائیویٹ میڈیکل ہسٹری والے ایمس ڈاٹا بینک میں بھارت کے اب تک کے تقریباً سبھی وزیر اعظم ،کابینہ وز...

مرکز کیوں لٹکارہا ہے ججوں کی تقرری؟

سپریم کورٹ نے بڑی عدالت میں جج صاحبان کی تقرری کیلئے کالیجیم کی طرف سے سلیکشن شدہ ناموں کو منظوری دینے میں مرکزی حکومت کی طرف سے تاخیر پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقرری کے طریقے کو ٹھوس دبا و¿ کے ذریعے ناکام کرتی ہے ۔جسٹس ایس کے کول اور جسٹس اے ایس اوکا کی بنچ نے کہا کہ بڑی عدالت کی تین ججوں کی بنچ نے تقرری کاروائی پوری کرنے کیلئے طے میعاد مقرر کی تھی اس میعاد کی تعمیل کرنی ہوگی ۔جسٹس کول کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ سرکار ان حقائق سے ناخوش ہے اور قومی جوڈیشری تقرری کمیشن ایکٹ کو منظوری نہیں ملی لیکن یہ دیش کے قانون کی حکمرانی کو نہیں مارنے کی وجہ نہیں ہوسکتی ہے ۔ مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کالیجیم سے ان 20فائلوں پر نظر ثانی کرنے کو کہا جو ہائی کورٹ میں ججوں کی تقرری سے متعلق ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ان میں وکیل سوربھ کرپال کی فائل شامل ہے جو خود کو سیم لینگک ہونے کی بارے میں بتا چکے ہیں ۔سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں ججوںکی تقرری کی کاروائی سے واقف ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارش شدہ ناموںپر مرکزی سرکار نے سخت اعتراض جتایا ہے اور گزشتہ 25نومبر کو فائلیں کالیجیم کو واپس کردیں انہوں ن...

یوپی میں مافیاو ¿ں سے چھڑائی زمین پر مکان بنیںگے !

اتر پردیش میں قانون و نظام کو لیکر آئے دن خبریں آتی رہتی ہیں۔وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ یوگی جی توڑ کوشش کر رہے ہیں کہ ریاست میں قانون و صورت حال میں بہتری آئے اور مافیاو¿ں پر شکنجہ کسا جائے وزیر اعلیٰ نے پچھلے دنوں کہا کہ پچھلی حکومتوں میں فامیاں ترقیاتی کام میں بیریئر بنتے تھے ،روکاوٹیں ڈالتے تھے لیکن اب وہ مافیا جیل میں ہیں یا یوپی چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں ۔ پر یاگ راج کے پریڈ میدان میں پرووردھ جن سمیلن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کسی غریب ،تاجر اور عام آدمی کی پروپرٹی پر مافیا قبضہ کرے گا تو اسے خالی کراکر اس کو اکوائر کرکے اس پر غریبوں و دیگر لوگوں کیلئے مکان بنانے کی یوجیا تیار کی جائے گی ۔ انہوںنے تعلیمی مافیاو¿ں کو بھی خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورت میں تعلیمی مافیاو¿ں کو ان کے کھیل میں کامیاب نہیں ہونے دیںگے ۔ وہ لڑکوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے کی عادت سے باز آئیں ۔وزیر اعلیٰ نے کہ ڈبل انجن کی سرکا ر نے پورے پردیش وکاس کیلئے جس ڈھنگ سے کام کیا ہے وہ زمین پر دکھائی دے رہا ہے ۔اگر بلدیاتی چناو¿ میں بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کو کامیابی ملتی ہے تو ٹریپل انجن کی سرکار وکاس کے انجن کو...

اپوزیشن لیڈروں پر شکنجہ !

تلنگانہ میں انکم ٹیکس محکمہ کی قریب 50ٹیموں نے وزیر محنت ملہ ریڈی اور ان کے رشتہ داروں اور دفتروں اور گھر پر چھاپہ ماری کی ۔در اصل ملہ گروپ میڈیکل کالج ،ڈینٹل کالج ،انجینئرنگ کالج و ایک اسپتال سمیت کئی تعلیمی ادارے چلاتے ہیں ۔اور ان میں ٹیکس چوی کے الزامات کے بعد انکم ٹیکس محکمہ نے یہ کاروائی کی ہے ۔ 9نومبر 2022کو گرینائٹ گھوٹالے میں ای ڈی نے تلنگانہ کے وزیر خوراک گگلا کملاکر کے دفاتروں پر چھاپہ مارے ۔ 104سیٹوں والی ٹی آر ایس کے 25ممبر اسمبلی رئیل اسٹیٹ ،ہیلتھ ،تعلیم اور شراب جیسے چھاپوں سے جڑے ہیں ۔وزیر مویشی سرنیواس یادو نے مرکز پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس ڈرنے والی نہیں ہے ۔تلنگانہ ٹی آر ایس کے نیتا بھلے ہی یہ کہہ رہے ہوں کہ وہ ڈرنے والے نہیں ہیں ۔لیکن اندر ہی اندر ان ممبران اسمبلی کے ہاتھ پاو¿ں پھولے ہوئے ہیںجن کے کئی دھندھے چل رہے ہیں ۔ اس سال کئی الگ الگ پارٹیوں کے 15بڑے نیتاو¿ں کے خلاف جانچ ایجنسیاں شکنجہ کس چکی ہیں ۔ ان میں سونیا گاندھی،راہل گاندھی سے لیکر سنجے راو¿ت ،نواب ملک ،ستیندر جین ،پارتھ چٹرجی تک کے بڑے نام ہیں ۔ 2014سے لیکر اب تک قریب 121نیتا تو اکیلے ای...

کرپشن کی جڑ :پاکستانی فوج!

پاکستان کی فوج کو دنیا کی سب سے زیادہ کرپٹ فوج مانا جاتا ہے۔پاکستان کا ہر نوجوان کسی نہ کسی طرح پاک فوج میں شامل ہونا چاہتاہے ۔پاکستان کہنے میں تو وہاں ایک جمہوری حکومت ہے لیکن اصل پاور پاک فوج کے پاس ہے ۔اس وقت پاکستان کے چیف جنرل قمر باجوا حال ہی میں ریٹائر ہوئے ہیں ان کی جگہ نئے چیف آگئے ہیں ،جنرل قمر باجوا کی املاک 4.50کروڑ روپے پتا لگی ہے ۔ یہ ان کے چھ سال کے عہد میں چھ گنا ہو چکی ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اکلوتے رئیس فوج کے چیف نہیں ہیں۔پاکستانی فوج کے افسروں کی پروپرٹی بے تحاشہ کیوں بڑھ جاتی ہے ۔اس کولیکر ماہرین نے ایک یہ وجہ بتائی ہے ۔فوج دیش کا سب سے بڑا کاروباری گھرانہ ہے وہ صنعت چلاتی ہے اور کرپشن میں بوری طرح ملوث ہے ۔وہاں کی پارلیمنٹ میں دیش سرکاری دستاویزوں کے مطابق پاکستانی فوج 1.5لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کرتی ہے اس کی جانب نے چل رہے کاروبار میں سمینٹ ،کھاد ،بیج ،تیل ،گیس ،بجلی ،ایئر پورٹ سروسیز اور جہاز رانی سازوں سامان جوتے ،فوج کے سازوسامان ،سیکورٹی سر وس ،ڈسٹلری ،بینک میٹر اشتہاری ایجنسی میڈیکل سروسیز سے لیکر ریئل اسٹیٹ تک کے کاروبار شامل ہیں۔ فوج کی جانب ...

ضمانت دینے سے کتراتے ضلع جج !

ہائی کورٹس میں ضمانت کی بڑھتی عرضیوں کے تعدا دکے مسئلے پر بھارت کے نئے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے پچھلے سنیچر کو کہا کہ زمینی طورپر جج ضمانت دینے کیلئے غیر خواہش مند ہیں کیوں کہ انہیں گھناو¿نے معاملوں میں ضمانت دینے کیلئے نشانہ بنائے جانے کا ڈر ہے یہی وجہ کہ ہائی کورٹس میں ضمانت کی عرضیوں کی باڑھ آگئی ہے یہ بات انہوں نے بار کونسل آف انڈیا کے ذریعے استقبالیہ تقریب میں کہی ۔سی جے آئی چندر چوڑ نے کہا کہ ضمانت دینے کیلئے بنیادی سطح پر ناخواہشی کے سبب بڑی عدلیہ ضمانت کی درخواستوں سے بھر گئی ہیں اور وہ بنیادی سطح پر ضمانت دینے سے کتراتے ہیں اس لئے نہیں کہ وہ جرم کو نہیں سمجھتے ہیں بلکہ گھناو¿نے معاملوں میں ضمانت دینے کیلئے نشانہ بنائے جانے کا ان میں ڈر ہے ۔اس ڈر کے بارے میں کوئی بات جہاں کرتا جو ہمیں کرنی چاہئے اس سے ضلع عدالت کا دبدبہ کم ہو رہا ہے اور ہائی کورٹ کے کام کاج پر اثر پڑ رہا ہے ۔ سی جے آئی نے کہا کہ اگر ضلع ججوں کو اپنی اہلیت اور اوپری عدالتوں پربھروسہ نہیں ہوگا تو ہم ان سے کسی اہم معاملے میں ضمانت کی امید کیسے کر سکتے ہیں؟ پچھلے دنوں میںجسٹس چندر چوڑ نے ضلع ججوں کے تئین برتا...

ایسے نہیں چلے گا،فائل دکھائیے!

کسی بھی دیش کی جمہوریت کی بنیاد اس بات پر منحصر ہوتی ہے کہ وہاں پر چناو¿ عمل کتنا منصفانہ اور آزاد ہے ۔چناو¿ جمہوریت کی ریڑ ہوتا ہے اور چناو¿ کمیشن کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ بغیر کسی دباو¿ یا لالچ کے دیش میں منصفانہ و آزادانہ چناو¿ کرائے ۔ یہ چناو¿ اس بات پر منحصر کرتا ہے کہ چناو¿ کمیشن اس کو چلانے والے افسر کسی پارٹی کے مہا منڈل سے متاثر ہوئے بغیر صرف سختی سے قواعد و شرائط کے مطابق اپنا کام کرے ۔سپریم کورٹ نے بدھ کے روز مرکزی حکومت سے چناو¿ کمشنر ارون گوئل کی تقرری سے منسلک فائل اس کے سامنے پیش کرنے کو کہا تھا جو سرکار نے پیش کردی گوئل کو 19نومبر کو الیکشن کمشنر بنا یا گیا تھا جسٹس کے ایم جوسیف کی سربراہی والی پانچ ججوں کی آئینی بنچ نے کہا کہ وہ جاننا چاہتی ہے کہ الیکشن کمیشن کے حیثیت میں گوئل کی تقرری کیلئے کہیں کو ئی نامناسب قدم تو نہیں اٹھا یا گیا چوںکہ حال ہی میں سروس سے رضاکارانہ ریٹائر منٹ دیا گیا تھا ۔ بنچ نے سماعت کے دوران گوئل کی تقرری سے جوڑی فائل دیکھنے کی خواہش پر اٹارنی جنرل آر وینو وینکٹرمنی کے اعتراضات کو خارج...

کشمیری صحافیوں کو مارنے کیلئے ہٹ لسٹ !

کشمیر ی صحافیوں کو مل رہی دھمکیوں کی ماسٹر مائنڈ دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کا دہشتگرد مختار بابا ہے ۔ ترکی میں اپنے منصوبوںکو انجام دے رہا ہے بابا نے مرکزی حکمراں ریاست کے صحافیوں پر سیکورٹی فورسیز کے مخبر ہونے کا الزام لگاتے ہوئے ایک ہٹ لسٹ تیار کی ہے ۔اس کا انکشاف خفیہ رپورٹ میں کیا گیا ہے بابا کے ساتھ ہی اس کے رابطے میں رہنے والے چھ دیگر لوگوں پر شبہ ہے ۔یہ دھمکی لشکر کے اتحادی گروپ ٹی آر ایف کی طرف سے دھمکی ملنے کے بعد کئی صحافی مقامی اخبارات سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔پولیس کے مطابق ہٹ لسٹ سامنے آنے کے بعد یو پی اے کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور معاملے کی جانچ کی جارہی ہے ۔ مرکزی خفیہ ایجنسیوں کی خفیہ رپورٹ کی بنیاد پر پتہ چلا ہے کہ بابا ترکیہ اکثر پاکستان آتا جاتا رہتا ہے ۔ اور اس نے لشگر طیبہ کی شاخ دی مزاہمت فرنٹ کے بینر تلے دہشت گردی کیلئے وادی میں نوجوانوں کو تیار کرنے فرضی کہانی بنانے اور ان کا پروپیگنڈہ کرنے کے کارناموں کا سرغنہ ہے ۔ بنیادی طور سے وہ سری نگر کا باشندہ مختار بابا ترکیہ کی راجدھانی انقرہ بھاگنے سے پہلے وہ ناگام میں شفٹ ہو گیا تھا اس نے صحافیوں کے درمیان اس نے ...

بم سے اڑانے کی دھمکی!

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور کانگریس نیتا کمل ناتھ کو جان سے مارنے کی دھمکی کے معاملے میں پولیس نے دو لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔بھارت جوڑو یاترا کے اندور پہنچنے سے محض دس دن پہلے شہر میں مٹھائی نمکین کی دکان کے پتے پر دھمکی بھرے خط کو لیکر پولیس نے جمعرات کو نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر دوج کی تھی پولیس کے مطابق ڈاک سے ملے خط میں سال 1984کے سکھ مخالف دنگوں کا ذکر کیا گیا ہے ۔اور اس مہینے کے آخر میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران اندور کے الگ الگ مقامات پر زبردست بم دھماکوں اور راہل گاندھی و مدھیہ پردیش کانگریس صدر کمل ناتھ کو بم سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے ۔ پولیس کمشنر ہری نارائن مشرا نے بتایا کہ جونی اندور علاقے میں مٹھائی نمکین کی ایک دکان کے پتے پر بھیجے گئے خط کے بنیاد پر پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 507کے تحت نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔اس کے بعد جونی اندور تھانے کی انچارج یوگیش سنگھ تومر نے بتایا کہ دھمکی بھرا خط بھیجنے کے معاملے میں دو لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ ان سے پوچھ تاچھ جاری ہے ۔اس خط میں لکھا ہے کہ سکھ مخالف دنگوں کے دوران ہوئے ظلم کے خلاف کسی بھی سیاس...

رام سیتو پر پیچھے ہٹتے سرکار کے قدم !

سپریم کورٹ نے گزشتہ دنوں بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر ڈاکٹر سبرامنیم سوامی کی عرضی پر جواب داخل کر تے ہوئے مرکزی حکومت کو چا ر ہفتے کا وقت دیا ہے جس میں رام سیتو کو قومی وراثت ڈکلیئر کرنے کیلئے ہدایت دینے کی دوخواست کی گئی ہے ۔چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ ،جسٹس ہیماکوہلی اور جسٹس جے وی پاردیوال کی بنچ کو سبرامنیم سوامیں نے بتایا کہ یہ ایک چھوٹا سا معاملہ کا جہاں مرکز کو اس معاملے میں ٹال مٹول نہیں کرنی چاہئے تھی ۔ مرکز کے وکیل جواب داخل کر تے ہوئے کہا کہ جواب حلف نامہ تیار ہے اور ہمیں سرکار سے ہدایت لینی ہے ۔ جج نے کہا کہ آپ اپنے (مرکزی حکومت ) پیر کیوں کھینچ رہے ہیں ۔بنچ نے چار ہفتے کے اندر جوابی حلف نامہ داخل کئے جانے پر اس کی ایک کاپی عرضی گزار سبرامنیم سوامی کو دی جائے اس کے بعد اگر کوئی جواب دینا ہو تو اس کیلئے دو ہفتے کا وقت دیا جاتا ہے اس سے پہلے سابق چیف جسٹس این وی رمن کی صدارت والی ایک بنچ نے 3اگست کو کہا تھا کہ سوامی کی عرضی کی سماعت کیلئے پینل کر دیا جائے گا ۔ رام سیتو کو ایٹمس برج کے طور پر بھی جانا جاتا ہے ۔جو تامل ناڈو کے جنوب مشرقی ساحل پر واقع پمبن جزیرے اور سری لنکا کے بیچ...

بڑھتی چینی طاقت سے امریکہ پریشان!

چینی صدر شی جن پنگ کی جاریحانہ خارجہ پالیسی کا سب سے زیادہ اثر وسط مشر ق ایشیا میں صاف دکھائی پڑ رہا ہے لیکن جیسے جیسے بیجنگ کی طاقت بڑھ رہی ہے امریکہ کی بے چینی بھی صاف جھلک رہی ہے ۔کئی برسوں کی ٹال مٹول کے بعد اب امریکہ اس خطے کی طرف آخر توجہ دے رہا ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن سال 2017کے بعد جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم یعنی آسیان کی کسی بھی سالانہ میٹنگ میں حصہ لینے والے پہلے امریکی صدر بن گئے ہیں۔حالاںکہ پچھلے سال بھی وہ آسیان کا حصہ تھے،لیکن ویڈیو لنک کے ذریعے انہوںنے شرکت کی تھی آسیان کی میٹنگ میں حصہ لینے کے بعد بائیڈن اس خطے کے ایک اہم ملک انڈونیشیا ،بھارت ہے جہاں وہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملیںگے ۔اس کے بعد دونوں نیتا جی 20میں شامل ہوئے لیکن امریکہ اب پہلے سے کہیں وشواس گھاتی ڈپلومیٹک ماحول میں چلا رہا ہے ۔ایک زمانے میں آسیان گروپ کو ایشیائی بحرالکاہل خطے میں ڈپلومیسی کیلئے ایک اہم جگہ مانا جاتا تھا لیکن اب وہ گروپ بندی میں بٹتی جا رہی ہے ۔ دنیا میں اس کا اثر کم ہوا ہے آسیان گروپ اپنی ساکھ امن اور غیر جانبداری والا گروپ بنانا چاہتا ہے ۔گروپ اپنے دس ممبر ملکوں میںایک رائے پر ر...

کیا آئی پی ایل نے ٹی انڈیا کو نقصا ن پہنچایاہے ؟

کھیل میں ہار جیت تو ہوتی ہی رہتی ہے لیکن ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جس طرح سے پوری ٹیم انڈیا ہاری اس سے کروڑوں ان کے فینز کو گہرا صدمہ لگا ہے اور بنا فائٹ کے ہی ہار گئے ۔مسلسل دوسرے سال ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹیم انڈیا دس وکٹ سے ہاری ۔یہاں تک کہ پوری دنیا کی سب سے مہنگی کرکٹ لیگ آئی پی ایل بھی بھارت کو اب تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ونر نہیں بنا پائی ۔آئی پی ایل کی شروعا ت 2008میں ہوئی تھی حیرانی کی بات یہ ہے کہ 20ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی برانڈ ویلیو اور جدید ترین سہولیات کے باوجود ٹیم انڈیا 14برسوں میں ایک بار بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپیئن نہیں بنی ٹی ٹوئنٹی ور لڈ کپ بھارت نے ضرور جیتا لیکن آئی پی ایل کا اس میں کوئی رول نہیں ہے۔ 2007آئی پی ایل شروع ہونے سے پہلے ایم ایس دھونی کی کپتانی میں چیمپئن بن چکی ہے ۔وہیں کئی دیش اپنے یہاں لیگ شروع کرنے کے بعد ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت چکے ہیں ۔ایسا نہیں ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آئی پی ایل کا بڑا ہاتھ ہے ۔ اس لیگ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ان کے کھیل کی دھار کند پڑ جاتی ہے جبکہ آئی پی ایل میں کروڑ پتی پلیئر خوب جلوہ بکھیرتے ہیں ۔پاکستان کے نامور گیند باز وسیم اکرم بطو...

سنجے راوت کی ناجائز گرفتاری!

شیو سینا لیڈر و ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت کو ممبئی کی ایک عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت دے دی ہے ۔لیکن انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نے ان ضمانت کی مخالفت کی ۔شیو سینا لیڈر کو راحت دیتے ہوئے ممبئی کی سیشن عدالت نے ای ڈی پر کچھ سخت ریمارکس دئے ہیں۔ اور جانچ ایجنسی کے ارادے پر بھی سوال کھڑے کئے ۔ جیل سے باہر آنے کے بعد سنجے راوت نے کہا کہ میں نے کچھ غلط نہیں کیا میں کسی سے ناراض نہیں ہوں ، میں نے 100سے زیادہ دن جیل میں گزارے ہیں میرا آخر گناہ کیاتھا؟ انہوںنے کہا جمہوریت میں الگ الگ لوگوں کی الگ الگ رائے ہو سکتی ہے ۔ جیل سے باہر آنے کے بعد سنجے راوت نے شیو سینا لیڈ اور ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کی انہوں نے سنجے راوت تعریف کی اور کہا کہ ،دوست مصیبت کے وقت نہ صر ف ساتھ کھڑا ہوتا ہے بلکہ لڑتا بھی ہے ۔سنجے راوت ایسے ہی لڑ رہے ہیں انہوںنے کہا کہ آج تک مرکزی ایجنسیوں کا بےجا استعمال کر انہیں توڑا جا چکاہے ۔اور کئی پارٹیوں کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،عدالت کی پھٹکار کے بعد بھی سنجے راوت کو دوسرے جھوٹے مقدموں میں پھنسانے کی کوشش ہو سکتی ہے۔ وہیں سنجے راوت نے کہا کہ وہ ...

آبروریزی کی پہچان و بیان پر پابندی!

سپریم کورٹ نے دیش کی سبھی ہائی کورٹ عدالتوں کو آبروریزی متاثرہ خواتین کی پہچان اور ان کے بیان راز میں رکھنے کو لیکر اہم صلاح دی ہے ۔چیف جسٹس ادے امیش للت اور جسٹس بیلا ایم چتروید ی کی بنچ نے ماضی میں دئے گئے بڑی عدالت کے فیصلوں کو ایک بار پھر سے واضح کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی سی کی دفعہ 164کے تحت آبروریزی کے معاملے میں جب تک چارج شیٹ یا فائنل رپورٹ داخل نہ ہوجائے تب تک متاثرہ کے بیان کا انکشاف کسی کے سامنے نہیں کیا جانا چاہئے ۔سپریم کورٹ نے اس کے ساتھ ہی ملک کی ہائی کورٹس کو صلاح دی کہ آبروریز یا جنسی استحصال کے معاملوں میں جرائم عمل کورٹ کی دفعہ 164کے تحت درج اہم ترین بیانوں سے متعلقہ مجرمانہ کاروائی یا ٹرائل کے قواعد میں مناسب ترامیم کی جائیں بنچ نے دو بچوں کی طرف سے دائر ایک توہین عرضی کا نپٹارہ کرتے ہوئے یہ صلاح دی جو اپنے ہی والد اور اس کے دوستوں کے ذریعے جنسی زیادتی کا شکار ہے ۔عرضی گزار کی وکیل تمنا اگروال نے اس سلسلے میں تجویز داخل کی اس میں ان کی طرف سے مانگ کی گئی کہ شیوبترا عرف تاکری شیوبترا بنام اترپردیش سرکار و دیگر کے معاملے میں بڑی عدالت کے ذریعے ڈکلیئر قانون کی مختلف تقاض...

ٹیم انڈیا کو روکنا مشکل ہوگا!

میلبورن کرکٹ میدان کے باہر اتوار کو ایک فین نے یہ دعویٰ پورے بھروسے کے ساتھ کیا کہ ٹیم انڈیا کو ورلڈ کپ جیتنے سے اب کوئی نہیں روک سکتا جب اس فین کو یاد کرایا گیا کہ ابھی بھی دو میچ کھیلنے باقی ہیں دونوں جیتنے ہوںگے تبھی ورلڈ کپ مل پائے گا تو ان کا جواب تھا کہ بے شک انگلینڈ کی ٹیم مضبوط ہے لیکن ہم کونسے پیچھے ہیں ہم نے انگلینڈ کو کئی بار ہرایا ہے ۔گروپ راو¿نڈ کا یہ پہلا میچ تھا جہاں روہت شرما کاٹیم سے میلودور آگے نظر آئی ۔بھارت نے نیدرلینڈ کے خلاف 56رن کی بڑی جیت حاصل کی تھی لیکن اس میچ میں ٹیم کے کئی کمزور پہلو بھی اجاگر ہوئے تھے پاکستان کے خلاف میچ میں ٹیم انڈیا نے تقریباً ہار کے جبڑے سے جیت چھینی تھی ۔بنگلہ دیش نے بھی ایک وقت سانسیں پھلا دی تھی ۔ بھار ت نے پاکستان کو 4وکٹ اور بنگلہ دیش کو 5رن کے فرق سے مات دی تھی ۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیم انڈیا کو ہار کا جھٹکا جھیلنا پڑا ۔ زمبابوے کے خلاف بھی فینز کو بیچ کے کھیل میں وہیں پہلو نظر آئے جو کرکٹ ماہرین نے دیکھے ۔کپتان روہت شرما کی ناکامی ،اسپینر س کے سلیکشن نہ ہونے کی دقت اور فلڈنگ کی کمزوریوں کے شکایت کی وجہ بنی لیکن پھر بھی میچ دیکھن...

دہلی میونسپل چناو ¿کا دلچسپ مہابھارت !

دہلی میونسپل کارپوریشن کے چناو¿ کا اعلان ہو چکا ہے ۔پچھلے کئی دنوں سے اس چناو¿ کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری تھی پتا نہیں کب چناو¿ ہو جائے لیکن بے یقینی کے ماحول کو ختم کرتے ہوئے دہلی چناو¿ کمیشن نے چناو¿ کا اعلان کر دیا ۔اور اسی کے ساتھ دہلی میونسپل کارپوریشن کے موضوع بحث بنے مہا بھارت کی اب شروعات ہو گئی ہے ۔ یہ لڑائی صرف سیاسی پارٹیوں کی نہیں ہے یہ ایک جنگ ہے دہلی کے مسائل کی یہ جنگ ہے ۔دیش کی راجدھانی سے دنیا کی سب سے آلودہ راجدھانی کا ٹھپا ہٹانے کی ہے ۔ اس لئے دہلی والوں کو اس بار ایسے کونسلروں اور سیاسی پارٹیوں کو جتانا ہے جسے وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے ذریعے کام ممکن ہے ۔سب سے ضروری ہے کہ امیدوار کا کردار ووٹر کو ووٹ دینے سے پہلے اس کے بارے میں جاننا ضرور چاہئے ۔ اچھے لوگ جیتیںگے تو کچھ بہتری ممکن ہے ۔ایم سی ڈی میں کرپشن کے قصے آئے دن سننے کو ملتے ہیں دیکھیں نئی ایم سی ڈی میں کرپشن کم ہوتا ہے یا نہیں ؟ دہلی میونسپل چناو¿ کے اعلان کے بعد بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے ساتھ ہی کانگریس نے اپنی جیت کا بھروسہ جتایا ہے لیکن اصلیت یہ ہے کہ تینوں ہی پارٹیوں کیلئے یہ چناو¿ بیحد چیلنج ...

پہل بار تاریخ میں آئی ایس آئی کے خلاف مظاہرہ!

سابق وزیر اعظم عمران خاں پر حملے کے ایک بعد پورے پاکستان میں عمران کے حمایتیوں نے فوج کے خلاف مظاہر کیا ہے۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے خلاف مظاہرے کئے گئے ہیں۔ اسلام آباد ،لاہور سمیت پورے پاکستان میں جمعہ کو جم کر ہنگامہ ہوا ۔تحریک انصاف پارٹی کے ورکروں نے سڑکوں پر نعرے بازی کی اور کئی شہروں میں توڑ پھوڑ اور آگ زنی بھی ہوئی ۔ خیبر پختونستان کے پیشاور میں خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے کو ر کمانڈر ہاو¿س کے سامنے لوگوں نے نعرے لگائے ۔وکیلوں نے سپریم کورٹ کے باہر بھی احتجاج کیا ۔احتجاج کے سبب کراچی ہوائی اڈے اور فائیو اسٹار ہوٹل کے بیچ آمد و رفت بند رہی۔ مظاہرین نے آئی ایس آئی چیف میجر جنرل فیصل کا ہاتھ ہونے کا الزام لگایا ہے خیبر پختونخوا کے وزیر انور زیب خان نے کہا کہ ہم نے بدلہ لینے کی قسم کھائی ہے تحریک انصاف نے کہا کہ عمران احتجاجی مارچ جاری رکھنے کیلئے عہد بند ہیں۔ پارٹی کے ٹویٹر ہنڈل پر عمران خان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ میں نہیں جھکوں گا ۔اپنے ساتھی پاکستانیوں کےلئے عہد بند رہوں گا ۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہیٰ نے حملے کی جانچ کیلئے ایک اعلیٰ ...

ٹو -فنگر ٹیسٹ پر لگی روک !

سپریم کورٹ نے آبروریزی کے معاملے میں غیر آئینی جسمانی جانچ کے استعمال کو غلط بتایا ۔ جسٹس دھننجے چندر چوڑ و جسٹس ہیما کوہلی کے بنچ نے خبردار کیا ہے کہ 2013سے ممنوع اس طرح کی جانچ کرنے والے لوگوں کو فوراً قصور وار ٹھہرایا جائے گا۔ آبروریزی کے ایک معاملے میں قصور ثابت کرنے والے کو بحال کر تے ہوئے اس بنچ نے پیر کو کہا کہ یہ افسوس ناک ہے کہ یہ جانچ ٹو فنگر ٹیسٹ ہوتا ہے بنچ نے آبروریزی کے ملزم کو برے کرنے کے ہائی کورٹ کے حکم کو پلٹ دیا اور ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔سیشن عدالت نے ملزم کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی تھی ۔عدالت نے میڈیکل کالج میں اسٹڈی کتابوں کی جانچ اور اس طریقے کو ہٹانے کا حکم دیا ہے عدالت نے کہ آبروریزی متاثرہ کی جانچ کی غیر آئینی جارحانہ طریقہ جنسی استحصال والی عورت سے پھر سے اس طرح کا طریقہ ٹھیس پہنچاتا ہے ۔بنچ نے کہا کہ اس عدالت نے باربار آبروریزی جنسی استحصال کے الزامات کے معاملوںمیں غیر سائنسی جسمانی جانچ کے استعمال کو روک دیا ہے یعنی ٹو فنگر ٹیسٹ پر روک لگا دی اور کہا کہ اس نام نہاد ٹیسٹ کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں ہے ۔اس کے بجائے اور یہ عورتوں کو پ...

بد عنوانی کا برج !

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز موربی پل گرنے والی جگہ کا دورہ کیا اور اسپتال میں جاکر زخمیوں سے بھی ملے وزیر اعظم نے کہا کہ حادثے سے جڑے سبھی پہلوو¿ں کی پہچان کرنے کیلئے وسیع جانچ کی ضرورت ۔ قصور واروں کو بخشا نہیں جائے گا۔ مودی کی یقین دہانی کے بعد بے شک کچھ گرفتاریوں ہوئی ہے لیکن اپوزیشن پارٹیوں نے سرکار آڑے ہاتھوں لیا ہے اور کئی سوال پوچھے ہیں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے منگل کے روز کہا کہ موربی پل حادثہ گجرات میں پھیلے کرپشن کا نتیجہ ہے اور اسے کرپشن کا پل قرار دیا ۔وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل استعفیٰ دیں ۔انہوں نے کہا کہ پل حادثے سے جو حقائق سامنے آ رہے ہیں اس سے صاف ہو رہا ہے کہ یہ بہت بڑے کرپشن کا معاملہ ہے جس کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ ایک گھڑی بنانے والی کمپنی کو پل بنانے کا ٹھیکہ دے دیا گیا جب اس کمپنی کو پل بنانے کا کئی بھی تجربہ نہیں ہے ۔ ایف آئی آر نہ تو کمپنی کا نام ہے اور نہ کمپنی کے مالک کا ۔کانگریس نیتا دگ وجے سنگھ نے کہا کہ یہ انسانی کرتو ت نہیں ہے بلکہ یہ سرکار کی تیار کردہ آفت ہے ۔اور گجرات کے وزیر اعلیٰ کو اس کے لئے جنتا سے معافی م...

رام رحیم کا سیاسی دبدبہ !

کیا رام رحیم اب بھی ہر یانہ پنجاب کی سیاست کو متاثر کرنے والا بڑا سیکٹر ہے؟ کیا ان کی طاقت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ؟ یہ تمام سوال اس وقت اٹھ رہے ہیں جب ہریانہ میں ایک اسمبلی سیٹ پر ضمنی چناو¿ سے پہلے رام رحیم پیرول پر جیل سے باہر آگئے ۔ اس کے بعد سیاسی تنازعہ کھڑا ہونا ہی تھا۔ بی جے پی کو اس مسئلے پر بیک فٹ پر آنا پڑا ۔ مانا جا رہاہے کہ سیاسی مجبوری اور رام رحیم کی طاقت سے سبب بی جے پی نے سمجھوتہ کیا ہے۔ ڈیرا چیف گرمیت رام رحیم کو 2017میں سی بی آئی کورٹ نے جنسی استحصال کے معاملے میں 20برس کی سزا سنائی تھی اس وقت سے وہ جیل میں ہیں حالاںکہ جیل میں بھی ان کے دبدبے کی خبریں آتی رہی ہیں ۔ شروع میں جب جیل ہوئی تب رام رحیم اور ان کے حمایتیوں سے ان بن کی خبریں آئیں لیکن بعد میں پارٹی نیتاو¿ں نے کئی موقعوں پر ان کا سامنا کیا ۔اور کئی بار وہ جیل سے بھی نکلا جب جیل گیا تھا تو ہریانہ میں جھگڑا ہوا تھا اس کے بعد کچھ مہینے تک خاموشی رہی لیکن بعد میں وہ بموقع بہانو ں سے وہ جیل سے نکل رہا ہے۔ اس سال فروری میں اسے 20دنوں کی پیرول دی گئی تھی تب مانا جا رہا تھا کہ پنجاب کے چناو¿ کے سبب یہ پیرول ...

اس لئے اہم ہیںہماچل اور گجرات کے چناو ¿!

ہماچل پردیش اسمبلی چناو¿ کیلئے 12نومبر کو پولنگ ہوگی ،گجرات اسمبلی چنا و¿ کی تاریخوں کا اگلے کچھ دنوں میں اعلان ہو جائے گا۔ سبھی پارٹیاں پوری طاقت سے چناو¿ کمپین میں لگیں ہیں۔بی جے پی کیلئے ہماچل پر دیش اور خاص کر گجرات کا چناو¿ محض دو ریاستوں کے اسمبلی چناو¿ نہیں ہیں بلکہ یہ 2024کے لوک سبھا چناو¿ کے لحاظ سے بھی اہم ہیں۔ ہماچل پر دیش اور گجرات دونوں ہی ریاستوں میں بھاجپا اقتدار میں ہے ہماچل میں اب تک کا ٹرینڈ ہے کہ وہاں ہر چناو¿ میں اقتدار بدل جاتا ہے ۔گجرات میں بی جے پی اس مرتبہ مسلسل چھٹی مرتبہ اقتدارمیں آنے کی کوشش کرے گی۔ ہماچل اور گجرات میں بی جے پی کے اقتدار میں ہونے کی وجہ سے اسمبلی چناو¿ میں سرکا ر کے کاموں کی آزمائش ہوگی۔بی جے پی مسلسل دعویٰ کرتی رہی ہے اس کی سرکار نے لوگوں کیلئے بہت کام کیا ہے ۔بی جے پی ہر بار ڈبل انجن کی سرکار کا ذکر کرنا نہیں بھولتی اپنی کمپین میں یہ ضرور کہتی ہے کہ ڈبل انجن کی سرکار کا لوگوں کو ڈبل فائدہ ملتا ہے ۔گجرات اور ہماچل پردیش کے اسمبلی چناو¿ اس ڈبل انجن کی سرکاروں کے کام کا بھی امتحان ہوگا۔ گجرات وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست ہے گج...

پاکستان کی اندرونی حالت میں طوفان!

پاکستان اس وقت سیاسی اتھل پتھل کے دور سے گزرہا ہے ۔ایک طرف سابق وزیر اعظم عمران خان اپنا حقیقی آزادی لانگ مارچ کر رہے ہیں تو دوسری طرف پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل باجوا کی میعاد میں توسیع کو لیکر زبردست تنازعہ چھڑا ہواہے ۔سابق وزیر اعظم عمران خاں نے اپنے ورکروں کے ہجوم کے ساتھ لاہور کے مشہور لیبرٹی چوک سے اپنا حقیقی آزادی لانگ مارچ شروع کیا ان کی مانگ ہے کہ دیش میں جلد چناو¿ کرائے جائیں جبکہ سرکار کا کہنا ہے کہ چناو¿ اپنے وقت پر اگلے سال اکتوبر میں ہی کرائے جائیںگے ۔اس لانگ مارچ کو شہباز کی موجودہ سرکار اور پاک فوج کے ساتھ عمران کے ٹکراو¿ کے طور فیصلہ کن جنگ مانا جا رہا ہے ۔مارچ 4نومبر کو اسلا م آباد پہنچے گا۔ ادھر جنرل باجوا کو بطور فوج چیف توسیع دینے کے سوال پر ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ باجوا کو سروس میعاد میں توسیع کی پیشکش کی گئی تھی۔لیکن انہوں نے منع کر دیا تھا۔ عمران کی پارٹی تحریک انصاف پر اس بارے میں گمراہ کن بیان دینے کا ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ ان پر دباو¿ ڈالا گیا لیکن انہوں نے فیصلہ نہیں بدلا ۔وہیں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے چیف لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم نے...

کانگریس کی کمان نہرو-گاندھی پریوار سے آزاد !

کانگریس پارٹی میں ایک نئے دور کی شروعات ہو گئی ہے 24سال بعد غیر گاندھی شخص نے گانگریس صدر کے عہدے کی کمان سنبھالی ہے ۔آخر کار وہ بد نما الزام بھی کانگریس سے ہٹ گیا ہے کہ پارٹی میں صرف نہرو -گاندھی خاندان کی ہی بالا دستی ہے اور پارٹی میں کوئی جمہوریت نہیں ہے اب کوئی یہ تو نہیں کہہ سکتا ہے کہ کانگریس میں غیر گاندھی پریوار کو آگے نہیں آنے دیا جاتا ۔کانگریس کے نئے منتخب صدر ملکا رجن کھڑگے کو بدھوار کے روز باقاعدہ طور پر منتخب خط سونپا گیا اور اسی کے ساتھ انہوں نے عہدہ سنبھال لیا ۔ کھڑگے نہ کہ کانگریس کے نئے صدر کی حیثیت میں ذمہ داری سنبھالنے کے بعد کانگریس ورکنگ کمیٹی کو توڑ دیا گیا اس کے سبھی ممبران ،جنرل سیکریٹریوں اور انچارجوں نے نئی ٹیم بنانے کیلئے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیا ۔کانگریس کے نئے صدر ملکا جن کھڑگے نے بدھوار کو 47ممبری اسٹئرنگ کمیٹی بنائی جس میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ ، پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی و راہل گاندھی شامل ہیں۔ تنظیمی کانگریس جنرل سیکریٹری سے ملی اطلاع کی بنیاد پر کمیٹی کے ممبروں میں سینئر پارٹی لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا ،اے کے انٹونی ،امبیکا سونی ،آنند شرما،کے...

کیا تیجسوی دور شروع ہو گیاہے؟

کیا راشٹریہ جنتا دل میں اب ساری طاقت باقاعدہ طور سے بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کے پاس آ گئی ہے؟ کیا پارٹی میں لالو دور ختم ہوگیا ہے پارٹی کو کیوں اپنی آئین سے جڑے تمام مسئلوں پر فیصلہ لینے کا اختیار تیجسوی کو دینے کی ضرورت محسوس ہوئی ہے؟ یہ تما م سوال اس وقت اٹھے جب پچھلے دنوں آر جے ڈی کی قومی ایگزیکٹیو میٹنگ میں پارٹی نے اپنے آئین میں تبدیلی کرکے تمام فیصلے لینے کیلئے تیجسوی یادو کو آتھارائز کیا ۔ اب تک لالو پرساد یا دو کے پاس پارٹی کے سارے اختیارتھے پارٹی نے لالو پرساد یادو کو بارہویں مرتبہ پارٹی کا قومی صدر ضرور چنا لیکن پارٹی سے جڑوے فیصلے لینے کا پورا اختیا ر تیجسوی یادی کو دے دیا ۔لالو پر ساد یادو نے ایک مرتبہ اسٹیج سے اہم بات کہیں تھی کہ اب کسی بھی اہم پالیسی سزا مسئلوں پر صر ف تیجسوی ہی بولیں گے۔ یہ بات انہوں نے پارٹی کے کئی لیڈروں کے متضاد بیانوں سے اتحادی حکومت کو پریشانی کی وجہ سے کہی تھی۔اس بیان کے بعد آر جے ڈی کے اندر ان کے فیصلے کے معنی ٰ تلاش کیے جانے لگے اور خبر ہے کہ آر جے ڈی اور جے ڈی یو میں اگلے کچھ مہنیوں میں انضمام ہو سکتا ہے جس کے لئے زمین تلاش کی جارہی ہ...

رشی سونک نے کی تاریخ رقم!

چاہے ماریشش کو ،گوانا ہو،آئرلینڈ ،پرتگال یا فیجی ہندوستانی نژاد لیڈروں کی ایک لمبی فہر ست ہے جو ان دیشوں کے یا تو وزیر اعظم یا صدر رہ چکے ہیں۔ دنیا میں بھارت کے علاوہ ایسا کوئی دیش نہیں ہے جس کے نژاد لوگ 30سے زائد ممالک پر یا تو راج کرتے ہیں یا کر چکے ہیں۔ 42سالہ رشی سونک کا نام اس فہرست میں شامل ہو چکا ہے ۔کنزرویٹیو نیتا پینی مارڈر نے اپنی دعوےداری واپس لے لی ۔سونک اس سے پہلے اپنی حریف لیز ٹرس سے پچھڑ گئے تھے ۔ہندوستانی نژا رشی سونک کا برطانیہ کی سیاست میں بہت تیزی عروج ہوا ہے ۔انہوں نے 35سال کی عمر پہلی مرتبہ پارلیمنٹ کا چناو¿ جیتا تھا صرف سات برسوں میں وہ برطانیہ کے وزیر اعظم بن گئے ۔وہ پہلے ہندوستانی نژا اور بلیک نسل کے وزیر اعظم ہوںگے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ رشی سونک کا وزیر اعظم بننا ایک تاریخی لمحہ ہے ۔ٹھیک اسی طرح سے جس طرح امریکہ میں 2008میں براک اوبامہ کے صدر چنے جانے کے وقت ہواتھا ۔سونک سے پہلے ساو¿تھ ایشیا کے نژاد لیڈ ر بڑے عہدوں پر آئے اور وزیر اعظم بھی اور میئر بھی جیسے پریٹی پٹیل اس دیش کی پہلی وزیر داخلہ ہیں اور صادق خان لند ن کے میئر ہیں لیکن وزیر اعظم کے عہدے کا دعوی...

گرے لسٹ سے ہٹتا پاکستان !

منی لانڈرنگ اور شدت پسندی کو ملنے والی مالی مدد پر نظر رکھنے والی ورلڈ آرگنائزیشن فائیننشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف )نے پاکستان کو گرے لسٹ سے ہٹا دیا ہے اب اس بات کو امکان جتایا جا رہا ہے کہ اس اہم ترین قدم سے پاکستان کو فائدہ ہوگا اور اس کیلئے سہولتیں پیدا ہوں گی ۔ شدت پسند اور ٹیرر فائننسنگ کی نگرانی میں لگی ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو چار سال بعد جمعہ کے روز آخر کار اپنی گرے لسٹ سے نکال دیا ہے ۔ سرکار ی سطح پر اس اعلان خیر مقد م کیا گیا ہے اور اسے پاکستان کی بڑی کامیابی بتایا گیا ۔پاکستان جون 2018سے اس لسٹ کا حصہ رہا ہے اور کئی مرتبہ اس کے اشارے ملے ہیں کہ شاید پاکستان بلیک لسٹ میں ڈال دیا جائے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اب آگے کی کاروائی کیا ہوگی ؟یا پاکستان کیلئے کئی سہولیات دی جا سکتی ہیں؟ماہرین کے مطابق اس لسٹ سے نکلنے کے بعد پاکستان کیلئے بین الاقوامی سطح پر دیش کی معیشت میں بہتری کیلئے سرمایہ کاری کا راستہ کھلے گا۔ گر لسٹ میں رہنے کے سبب دنیا کی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کرنے یا بینکوں پر بھروسہ کرنے سے کتراتی تھی ۔ حالاںکہ اس بھروسہ کو بحال کرنے میں تھوڑا وقت لگ سکتا...

کنگ کوہلی نے دیا دیش کو ویراٹ تحفہ !

پل پل بدلتے میچ کے تجزیہ ،ہر گیند پر ٹینشن اور سرحد کے آ ر پار تھمی ہوئی سانسیں آخر کا ویراٹ کوہلی کا بیٹ شاہین شاہ افریدی اینڈ کمپنی پر بھاری پڑا ۔اتوارکو ورلڈ کپ میں بھارت پاکستان کا جو میچ ہوا وہ ایسا دلچسپ میچ بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے آخری بال تک سسپنس بنا رہا ۔ کبھی لگ رہا تھا کہ پاکستان آسانی سے جیت سکتا ہے تو کبھی لگا جب تک ویراٹ کوہلی میدان میں ڈٹے ہیں کچھ بھی ہو سکتا ہے ۔ بھارت پاکستان کے میچ دوران اگر آپ نے جوہانسبرگ ،کولمبو ،کولکاتا، برمنگھم ،ایڈلیڈ ،لنڈن اور مینچیسٹر جن گن من سنا ہے تو آپ بات کو مانیںگے ۔ اتوار کو میلبورن میں کرکٹ گراو¿نٹ ورلڈ فیمس ایم سی جی میں ماحول کچھ الگ ہی تھا ۔ میدان میں موجو د 90293لو گوں میں کم سے کم 60000ہندوستانی تھے اور جے ہو جے ہو ہی نے ایسا ماحول بنایا جیسے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ۔ ایسے ماحول میں کوئی بھی جذباتی ہو سکتا ہے پھر چاہے وہ کپتان روہت شرما ہی کیوں نہ ہوں ۔جن کے چہرے پر جذبات کا ابال صاف دکھائی دے رہا تھا ۔پل پل بدلتے میچ میں آخری اوور میں بھارت کو جیت کیلئے 16رن چاہئے تھے ۔نواز کی پہلی گیند پر ہاردک پانڈیا لمبا شاٹ لگانے کے چکر م...

بی جے پی کیلئے کیا عآپ چنوتی ہے؟

گجرات اسمبلی چناو¿ کا اعلان کسی دن بھی ہو سکتاہے ،گجرات میں بی جے پی حکومت ہے وہ اپنے اقتدار کو بنائے رکھنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے کیا بی جے پی کیلئے عام آدمی پارٹی و کانگریس کوئی چنوتی کھڑی کر سکتی ہیں؟ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بھاجپا سرکار پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہ گجرات ڈبل انجن والی نہیں نئے انجن والی سرکار چاہتا ہے ۔بھاو¿نگر ریلی میں انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو بھاجپا سرکار میں مختلف فرقوں گروپوں اور سرکاری ملازمین کے خلاف آندولن کرنے کیلئے درج سبھی جھوٹے مقدموں کو ترجیحاتی بنیاد پر واپس لے لے گی ۔ کیجریوال نے کہا کہ ڈبل انجن بہت پرانا ہوگیا ہے دونوں انجن 40سے 50سال پرانے ہیں ۔ ایک نئی پارٹی ،نئے چہرے ،نئے نظریہ ،نئی توانی اور ایک نیا سویرا نئی پارٹی آزماکر دیکھیں۔آپ اس کوشش میں کچھ نہیں گنوائیںگے ۔اس بار ہمیں موقع دیں وہیں انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ گجرات میں بھاجپا کی بڑی لہر ہے اور اس بار پارٹی پچھلے سبھی ریکارڈ توڑ دے گی اور پھر سرکار بنائے گی ۔ اور بھاجپا سرکار 400سے زیادہ پارلیمانی سیٹیں جیت کر 2024میں تیسری مرتبہ اقتدار میں واپس آئے گی ...