کانگریس کی ہاتھ جوڑو یاترا !

چھتیس گڑھ میں کانگریس تنظیم ایک بارپھر اسمبلی حلقوںمیں اپنی بنیاد مضبوط کرنے کی تیاری میں ہے ۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندی کی بھارت جوڑو یاترا کو دیش میں مل رہی کامیابی اور مقبولیت کے پیش نظر ان اشوز کو چھتیس گڑھ میں اٹھایا جا ئے گا۔وہیں مودی سرکار کی ناکامیوں بد انتظامی سے لیکر مہنگائی اور بے روزگاری کے اشو پر کانگریس گھر گھر جائے گی۔ بھارت جوڑا یاترا کی ترز پر چھتیس گڑھ کانگریس ہر اسمبلی حلقے میںہاتھ جوڑا یاترا نکالنے جا رہی ہے۔ پردیش کانگریس کمیٹی نے اس کا اعلان کردیا ہے کہ وہ یوم جمہوریت 26جنوری سے شروع کرے گی ۔ یاترا کے آغاز کے ساتھ ا س میںریاستی سرکار کے کارناموں اور مودی سرکار کی ناکامیوں کو جم کر اچھالا جائے گا۔ اس یاترا کے ذریعے کانگریس نیتا اور ورکر علاقے میںہر بوتھ اور ہر گھر تک پہنچنے کی کوشش میںہیں۔ اس یاترا کو لیکر جلد ہی حکمت عملی کے ساتھ ایک حکمت عملی پلان طے ہو جائے گا۔چھتیس گڑھ کانگریس کی نئی انچارج کمای شیلجا کی موجودگی اور اقتدار تنظیم کے لیڈروں کی موجودگی میںہونے والی میٹنگ میں اس مسئلے پر اہم بحث ہوگی ۔ پردیش کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں ہاتھ جوڑو یاترا کو لیکر غور ہوگا۔ بھارت جوڑو یاترا کی شاندار کامیابی سے حوصلہ افزا چھتیس گڑھ کانگریس ریاست میں بہتر ڈھنگ سے عمل کرنے کے موڈ میں ہے۔ دوسری طرف یہ یاترا چناوی سال میں نکلے گی ۔اور اس میں مقامی سطح کے لیڈروں کو شامل کرنے کی تیاری ہے ۔ذرائع کادعوی ٰہے کہ چناوی سال ہونے کی وجہ سے اسمبلی حلقوںمیں ایک طرح سے تنظیم کی زمین کے حالات بھی ٹٹولے جائیںگے ۔ اور اصلی تنظیم کی حالات کے تجزیہ کے ساتھ ایک طرح سے ممبران اسمبلی کی کارکردگی اور ان کی مقامی سطح پر مقبولیت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اس معاملے میں ورکروں کوبھی ذمہ داری دی جارہی ہے۔ اس یاترا سے چھتیس گڑھ میں ہونے والے اسمبلی چناو¿ کے ساتھ آنے والے سال 2024میں لوک سبھا چناو¿ کی تیاریاں بھی جڑی ہوئی ہیں۔ دیش میں بہت زیادہ مہنگائی ،بڑھتی بے روزگاری کے اشوپر ایک طرح سے کانگریس مودی سرکار اور بھاجپا کو گھیرنے کی کوشش کرے گی ساتھ ہی اس اشو پر عام لوگوںکو کانگریس کے حق میںووٹ ڈلوانے کی کوشش کرے گی۔ اسمبلی حلقوں میںاس پد یاترا کے ذریعے ورکروں کو ہر بوتھ بوتھ تک پہنچنے کی ہدایت ہے اور مقامی ورکروں کوبوتھ کے علاوہ گھر گھر لوگوں سے رابطہ قائم کرنے کے احکامات دئے جارہے ہیں۔ دیکھیں یہ ہاتھ جوڑو یاترا زمین پر کتنی کھڑی اترے گی۔ ماننا ہوگا کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاتراکا کانگریس کے ورکروں اور نیتاو¿ پر خاصہ اثر ہو رہاہے۔ انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟