یوپی میں مافیاو ¿ں سے چھڑائی زمین پر مکان بنیںگے !

اتر پردیش میں قانون و نظام کو لیکر آئے دن خبریں آتی رہتی ہیں۔وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ یوگی جی توڑ کوشش کر رہے ہیں کہ ریاست میں قانون و صورت حال میں بہتری آئے اور مافیاو¿ں پر شکنجہ کسا جائے وزیر اعلیٰ نے پچھلے دنوں کہا کہ پچھلی حکومتوں میں فامیاں ترقیاتی کام میں بیریئر بنتے تھے ،روکاوٹیں ڈالتے تھے لیکن اب وہ مافیا جیل میں ہیں یا یوپی چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں ۔ پر یاگ راج کے پریڈ میدان میں پرووردھ جن سمیلن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کسی غریب ،تاجر اور عام آدمی کی پروپرٹی پر مافیا قبضہ کرے گا تو اسے خالی کراکر اس کو اکوائر کرکے اس پر غریبوں و دیگر لوگوں کیلئے مکان بنانے کی یوجیا تیار کی جائے گی ۔ انہوںنے تعلیمی مافیاو¿ں کو بھی خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورت میں تعلیمی مافیاو¿ں کو ان کے کھیل میں کامیاب نہیں ہونے دیںگے ۔ وہ لڑکوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے کی عادت سے باز آئیں ۔وزیر اعلیٰ نے کہ ڈبل انجن کی سرکا ر نے پورے پردیش وکاس کیلئے جس ڈھنگ سے کام کیا ہے وہ زمین پر دکھائی دے رہا ہے ۔اگر بلدیاتی چناو¿ میں بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کو کامیابی ملتی ہے تو ٹریپل انجن کی سرکار وکاس کے انجن کو اور بھی مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھائیںگے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 2017سے پہلے مافیا اقتدار کے خواب دکھاکر غریبوں اور تاجروں کی پروپرٹی ہڑپ لیتے تھے ۔پولیس اور انتظامیہ کو پریشان کرتے تھے آج وہی پولیس ان مافیاو¿ ں کیلئے کال بن چکی ہے جن مافیاو¿ں نے ناجائز طریقے سے سرکاری اداروں کو لوٹا ہوگا ۔کسی غریب یا تاجر کی پروپرٹی پر قبضہ کیا ہوگا۔ اور اگر ابھی تک خالی نہیں ہوا ہے تو سود سمیت اس کو خالی کرانے کی تیار ی چل رہی ہے۔ان کی پروپرٹی کو ضبط کرکے مکان بنائے جائیںگے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 10سے 12فروری 2023کو لکھنو¿ میں گلوبل انویسٹر سمٹ منعقد ہوگی ابھی تک 1.25لاکھ کروڑ روپے سرمایہ کاری تجاویز آ چکی ہیں 25پالیسی تیار کی گئی ہے اس میں سرمایہ کاری کے امکان کے ساتھ ساتھ سرکار کی رعایتیں بھی ملیںگی ۔ یہ سب آن لائن ہوگا سرمایہ لگائیے اور درخواست دیجئے پھر ساری کاروائی پورٹل کے ذریعے سے آگے بڑھے گی۔ صنعت لگانے کے ساتھ ہی رعایت لینے کیلئے درخواست دیں اپنے آپ آٹو موڈ پر پیسہ آپ کے کھاتے میں پہنچ جاےئگا ۔ بیچ میں کرپشن کی کوئی جگہ نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا چناو¿ تھا جس میں آزادی کے بعد کرپشن کی کوئی جگہ نہیں ۔ جب جنتا ٹھان لیتی ہے تو وہ کچھ بھی کر سکتی ہے ۔آج ریاست فساد سے نجات پا چکی ہے پچھلی سرکاروں کی بد نیتی کی سیاست کی پالیسی کے سبب بندیل کھنڈ بد حال تھا لیکن اب حالات بہتر ہو گئے ہیں ۔جھانسی سے اڈوانس ٹریفک مینیجمنٹ سسٹم شروع ہو چکا ہے ۔آج کسی چور اچکے بدمعاش کی ہمت نہیں کہ وہ کسی تاجر یا بیٹی کو چھیڑ دے کیمرے میں ایک ایک چیز قید ہو رہی ہے۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!