آگئی دہلی والی کڑاکے کی سردی !

پورے بھارت میں نئے سال کا آغاز ہونے والا ہے لیکن ٹھر کرنے والی سردی سے نئے سال کا آغاز ہونے والا ہے محکمہ موسمیات کے سائنس دانوں کے مطابق 31 سے 4 جنوری 2023 تک 5 دن اس سیز ن کا سب سے سرد دن رہ سکتے ہیں ۔اس دوران پنجاب ،ہریانہ کے کچھ علاقوں میں رات کا درجہ حرارت نفی میں جارہا ہے ۔راجستھان کے چورو علاقے میں تو پیر کو ہی درجہ حرارت زیرو پر پہونچ گیا وہیں دن کا زیادہ تر درجہ حرارت 10 سے 14 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے ۔نئے سال کی شروعات میں اس دوران شمالی ہند کے پہاڑی ریاستوں سے لے کر پنجاب ،ہریانہ، دہلی ،راجستھان ،اتر پردیش اور جھارکھنڈ ،مغربی بنگال اور مشرقی اور شمالی مدھیہ پردیش کے زیادہ تر علاقوں میں گھنا کہرہ چھایا رہے گا۔ اگر آپ ٹرین سے روزانہ دہلی این سی آر آتے ہیں تو آپ کی مشکلیں بڑھنے والی ہیں ۔بڑھتی ٹھنڈ اور گھنے کہرے کو دیکھتے ہوئے ناردن ریلوے نے دہلی این سی آر ،لکھنو¿ سمیت کئی شہروں میں چلنے والی 48 مسافر ٹرینوں کو منسوخ کر دیا ہے ۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق پسنجر ٹرینیں ،25 دسمبر سے لیکر 24 جنوری تک منسوخ رہیں گی ،کہرے کے چلتے لمبی دوری کی سپر فاسٹ ایکسپریس ٹرینوں کا لیٹ ہونا جاری ہے ۔اس کو دیکھتے ہوئے ریلوے انتظامیہ نے کئی مسافر ٹرینوں کو چلانا روک دیا ہے جس کی وجہ سے دوسری ٹرینوں کی آمد ورفت ٹھیک ٹھاک ہو سکے گی ۔وہیں لمبی دوری کی گاڑیوں میں کوچ کی تعداد بڑھا دی گئی ہے ۔حالانکہ ٹھنڈ اور کہرے کو دیکھتے ہوئے نارتھ ریلوے نے مشرقی ریلوے نے لمبی دوری کی 110 ٹرینوں کو منسوخ کر دیا ہے جو 1 جنوری سے 28 فروری تک منسوخ رہیں گی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق 30 دسمبرکے درمیان رات میں درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہوگا ۔اور ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی جس کی وجہ سے دن رات دونوں کے درجہ حرارت میں کمی آئے گی ۔کرسمس کے دن راجدھانی میں لوگ پورے دن ٹھنڈ سے کپکپاتے رہے ۔دھوپ میں بھی لوگوں کو برفیلی ہواو¿ں کی وجہ سے سردی سے راحت نہیں ملی ۔جس کی وجہ سے کافی لوگوں نے اتوار کو گھر پر ہی گزارنا بہتر سمجھا ۔اس سیزن میں پہلی بار راجدھانی میں دن میں زبردست سردی کی لہر بنی رہی ۔اور آنے والے دنوں میں کم ازکم درجہ حرارت کچھ جگہوں پر تین ڈگری کے آس پاس رہا ۔پیر کو بھی ایسے ہی حالات بنے رہے اور راحت کی امید نہیں نظر آتی سرد لہر کے چلتے یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔منگلوار کو بقدر سردی سے راحت ملی ۔دن میں بھی راجدھانی کے کئی حصوں میں لوگ سردی سے بچنے کے لئے آگ جلا کر ہاتھ تاپتے نظر آئے اتوار کو راجدھانی کا زیادہ اور کم ازکم درجہ حرارت میں بڑی گراوٹ آئی ہے اور یہ 16.2 فیصد رہا ہے جو عام درجہ حرارت سے پانچ ڈگری کم تھا ۔آپ اپنا خاص دھیان رکھیں خاص کر بچوں کا ان کو باہر کھیلنے سے روکیں ۔یومیہ مزدوروں کی مشکل ہے جنہیں کھلے میں کام کرنا پڑتا ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟